وزارات ثقافت
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ، مذہبی پیشواؤں اور عہدیداروں کے ساتھ بھگوان بدھ کے مقدس آثار کو روس کےکالمیکیا جمہوریہ لایاگیا
مقدس نشانیوں کو گیڈین شیڈوپ چوئی کورلنگ مٹھ میں محفوظ کیا گیا، جسے راجدھانی ایلیسٹا میں‘‘ شاکیہ مُنی بدھ کا سنہری گھر’’ بھی کہا جاتا ہے
بھارت سے روس تک بھگوان بدھ کے مقدس آثار کی نمائش کی گئی
Posted On:
11 OCT 2025 11:30PM by PIB Delhi
ایک اہم ثقافتی اور روحانی حصولیابی کے طو رپر، بھگوان بدھ کے مقدس آثار آج ہندوستان سے ایک خصوصی ہندوستانی فضائیہ کے طیارے کے ذریعہ دارالحکومت ایلیسٹا پہنچے، جو روس کے جمہوریہ کالمیکیا میں آٹھ روزہ نمائش کا آغاز ہے۔

سینئر ہندوستانی مذہبی پیشواؤں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی بھگوان بدھ کے مقدس آثار کے ساتھ پہنچا ہے، جو مقامی عقیدت مندوں کو آشیرواد دیں گے اور خطے کی زیادہ تر بدھ آبادی کے لیے مذہبی خدمات انجام دیں گے۔ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی جناب کیشو پرساد موریہ کی قیادت میں یہ وفد ہفتے کے دوران دیگر سرگرمیوں کی میزبانی کرے گا۔ ان میں شاکیہ فرقے کے سربراہ، 43ویں شاکیہ تریژن رِن پوچھے کے وعظ اور تعلیمات شامل ہیں؛ نیز 108 جلدوں پر مشتمل منگولیائی مذہبی گرنتھوں، مقدس ‘‘کنجور’’ کا ایک سیٹ بھی پیش کیا جائے گا، جو دراصل تبتی زبان سے ترجمہ کیے گئے تھے۔ ‘‘کنجور’’ کو آئی بی سی کی جانب سے 9 بدھ اداروں اور ایک یونیورسٹی کو پیش کیا جائے گا، جن کا تعلق وزارت ثقافت کے مخطوطہ ڈویژن سے ہے۔

مقدس نشانیوں کوکلمیکیا کے بدھ مت کے سربراہ، کالمیکیا کے شاجن لاما، گیشے تین جِن چوائیڈک، جمہوریہ کالمیکیا کے سربراہ جناب بٹو سرگیئے وِچ کھاسیکوو اور ممتاز بدھ مت سنگھ کے دیگر معزز اراکین نے مقدس آثار حاصل کئے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ 19 ویں کوشوک بکولا رِن پوچھے تھے، جو لداخ سے تعلق رکھنے والے ایک قابل احترام بدھ راہب اور سفارت کار تھے، جنہوں نے منگولیا میں بدھ مت کے احیاء میں اور اس کے بعد روس کے تین خطوں یعنی بوریاتیا، کالمیکیا اور تووا میں بدھ مت میں دلچسپی کو بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مقدس نشانیوں کی نمائش، روسی فیڈریشن میں پہلی بار منعقد کی جا رہی ہے، وزارت ثقافت، حکومت ہند، بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی)، نیشنل میوزیم اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے) کے تعاون سے منعقد کر رہی ہے۔ یہ 11 سے 18 اکتوبر 2025 تک دارالحکومت ایلیسٹا میں منعقد ہو رہا ہے۔

مقدس آثار کو ایلیسٹا کی مرکزی بدھ خانقاہ میں محفوظ کیا جائے گا، جسے گیڈین شیڈوپ چوئی کورلنگ مٹھ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسے‘‘شاکیہ مُنی بدھ کا سنہری گھر’’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ تبتی بدھ مت کا ایک اہم مرکز ہے، جو 1996 میں عوام کے لیے کھولا گیا تھا اور اس کے چاروں طرف کالمیک کے میدان ہیں۔

توقع ہے کہ مرکزی بدھسٹ روحانی انتظامیہ اور بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جائیں گے۔
کرناٹک کے دھارواڑ سے جناب ونود کمار کے تیار کردہ بدھ ڈاک ٹکٹوں کی ایک منفرد نمائش بھی دیکھنے کیلئے رکھی جائے گی، جس میں تقریباً 90 ممالک کے ڈاک ٹکٹ رکھے گئے ہیں۔
آئی بی سی کی جانب سےایک اور نمائش بعنوان‘‘شاکیہ کا مقدس ورثہ: بدھ کے آثار کی تلاش اور نمائش’’، پینل ڈسپلے کے ذریعے پیش کی جائے گی۔ اس میں بدھ کے آثار قدیمہ سے لے کر ان کی دوبارہ دریافت تک کے قابل ذکر سفر کا پتہ چلتا ہے۔ اس کا آغاز پپراہوا کو ظاہر کرنے والے نقشے سے ہوتا ہے، جس کی شناخت شاکیہ خاندان کے دارالحکومت کپل وستو کے قدیم شہر سے ہوتی ہے۔ یہ پینل زائرین کو بدھ کے آخری ایام کے دوران ہندوستان کے مقدس جغرافیہ اور ان خطوں سے متعارف کراتے ہیں جو ان کی لازوال تعلیمات کی میراث کو محفوظ رکھتے ہیں۔
‘‘بودھی چِتّ’’ کے موضوع پر ایک نمائش بھی منعقد کی جائے گی، جس میں ہندوستان کے نیشنل میوزیم اور نیشنل مشن فار مینو سکرپٹس ان انڈیا کے ذریعے بدھ فن کے خزانے پیش کئے جائیں گے۔ یہ نمائش زائرین کو ہندوستان کے مالامال بدھ ثقافتی ورثے کے ساتھ گہرائی سے جڑنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے، جو دو ہزار سال سے زیادہ پرانا ہے۔
کلمیکیا ایک ایسا خطہ ہے ، جو وسیع گھاس کے میدانوں کیلئے جاناجاتا ہے، حالانکہ اس میں صحرائی علاقے بھی شامل ہیں اور یہ روس کے یوروپی علاقے کے جنوب مغربی حصے میں، بحیرہ کیسپین سے متصل ہے۔ کالمیک، اوئی رات، منگولوں کی اولاد ہیں جو 17ویں صدی کے اوائل میں مغربی منگولیا سے ہجرت کر کے آئے تھے۔ ان کی تاریخ خانہ بدوش طرز زندگی سے گہرا وابستگی رکھتی ہے، جس نے ان کی ثقافت کو متاثر کیا ہے۔ وہ یوروپ میں واحد نسلی گروہ ہیں،جو مہایان بدھ مت پر عمل کرتے ہیں۔ کلمیکیا کا تیسرا بین الاقوامی بدھسٹ فورم 24 سے 28 ستمبر 2025 کو دارالحکومت ایلیسٹا میں منعقد ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ک ا۔ع ن)
U. No. 9884
(Release ID: 2179331)
Visitor Counter : 6