ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت کی جانب سے خصوصی مہم 5.0 کے تحت سائبر سیکورٹی بیداری سیشن کا انعقاد
Posted On:
14 OCT 2025 5:52PM by PIB Delhi
سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکمرانی میں مہارت کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کی جاری خصوصی مہم 5.0 کے تحت، ٹیکسٹائل کی وزارت نے ادیوگ بھون، نئی دہلی میں سائبر سیکیورٹی بیداری اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس اجلاس کا مقصد اہلکاروں میں سائبر سیکیورٹی کے بہترین طریقوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے انہیں ضروری معلومات سے آراستہ کرنا تھا۔
یہ اجلاس ہائبرڈ انداز میں منعقد ہوا، جس کی بدولت وزارت اور اس سے وابستہ مختلف اداروں کی وسیع پیمانے پر شرکت ممکن ہوئی۔ تقریباً 25 سے 30 عہدیدار جسمانی طور پر اجلاس میں موجود تھے، جبکہ وزارت کے ماتحت مختلف منسلک دفاتر، ماتحت تنظیموں، خودمختار اداروں اور سرکاری شعبے کے اداروں سے 100 سے زائد شرکاء نے ورچوئل طور پر شرکت کی۔
اجلاس کے دوران زیرِ بحث اہم موضوعات میں شامل تھے:
- سائبر حفظانِ صحت اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے طریقے
- ای میل سیکیورٹی اور فشنگ حملوں کی شناخت
- محفوظ پاس ورڈ کے پروٹوکول اور کثیر الجہتی تصدیق (ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن)
- رینسم ویئر اور میلویئر سے متعلق خطرات
- سائبر واقعات کی رپورٹنگ کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار
سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے سرکاری دفاتر کے ماحول کے مطابق تفصیلی پریزنٹیشنز اور عملی تجاویز پیش کیں۔ سیشن کے دوران شرکاء کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی اور کئی بصیرت افروز سوالات اٹھائے گئے، جن کے جوابات ریسورس پرسنز نے دیے، جس سے عام غلط فہمیوں کی وضاحت ہوئی اور عملی فہم میں اضافہ ہوا۔
یہ پہل خصوصی مہم 5.0 کے مقاصد کے عین مطابق ہے، جس میں نہ صرف صفائی اور ریکارڈ مینجمنٹ پر زور دیا گیا ہے بلکہ گورننس میں مہارت اور ڈیجیٹل لچک کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ ٹیکسٹائل کی وزارت محفوظ ڈیجیٹل کام کے ماحول کو بڑھانے اور ابھرتے ہوئے سائبر خطرات کے حوالے سے اپنی افرادی قوت کو مسلسل حساس بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اجلاس کا اختتام تمام عہدیداروں سے چوکس رہنے، تجویز کردہ طریقہ کار اپنانے، اور اپنے متعلقہ محکموں میں سائبر سیکیورٹی کے سفیر کے طور پر فعال خدمات انجام دینے کی اپیل کے ساتھ کیا گیا۔


مہم کے تحت کیے گئے اقدامات:
- 35 ایم پی حوالہ جات، 15 عوامی شکایات، اور 2 پی ایم او حوالہ جات پر کارروائی کی گئی۔
- 1205 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 207 فائلوں کی شناخت کر کے انہیں نکال دیا گیا۔
- 61 ای فائلوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 18 کو کامیابی کے ساتھ بند کیا گیا۔
- مختلف دفاتر میں 75 بیداری مہمات چلائی گئیں۔
- 1627 مربع فٹ جگہ کو صفائی کرکے آزاد کیا گیا، جس سے 75,262 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
- مہم کے دوران 5 پی جی اپیلیں بھی نمٹائی گئیں۔
بقیہ اہداف کو بروقت پورا کرنے کے لیے عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت مہم کے مقاصد کے حصول اور اس کے تحت شروع کی گئی اصلاحات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ چند جھلکیاں درج ذیل ہیں:۔


بعد میں پہلے
***
UR-9856
(ش ح۔اس ک )
(Release ID: 2179120)
Visitor Counter : 5