قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 5.0 کے تحت قانون ساز محکمہ ، وزارت قانون و انصاف کے ریکارڈ روم میں محفوظ فائلوں/ریکارڈوں ویڈنگ آؤٹ (چھانٹی اور تلفی)

Posted On: 11 OCT 2025 8:26PM by PIB Delhi

جاری خصوصی مہم 5.0 کے ایک حصے کے طور پر، جس کا مقصد صفائی کو ادارہ جاتی بنانا، زیرِ التواء امور کو کم کرنا اور سرکاری دفاتر کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لانا ہے، وزارتِ قانون و انصاف کے قانون ساز شعبہ نے 11 اکتوبر 2025 کو شاستری بھون میں ایک خصوصی مہم کا انعقاد کیا۔

اس مہم کے تحت محکمہ کے زیرِ انتظام ریکارڈ روم میں موجود فزیکل ریکارڈ کا جائزہ لینے اور انہیں منظم و مرتب کرنے کے لیے ایک مربوط اور مرکوز کوشش کی گئی۔

اس سرگرمی کے نتیجے میں، ڈاکٹر کے۔ وی۔ کمار (ایڈیشنل سیکریٹری) کی موجودگی میں، ریکارڈ برقرار رکھنے کے طے شدہ شیڈول کے مطابق مجموعی طور پر 1,500 فائلیں/ریکارڈ باقاعدہ اور منظم انداز میں علیحدہ کیے گئے۔

یہ مشق نہ صرف دفتر میں دستیاب جسمانی جگہ کو بہتر طور پر استعمال کرنے میں معاون ثابت ہوئی، بلکہ فعال ریکارڈز تک آسان رسائی کو بھی ممکن بنایا، جس کے نتیجے میں کام کی جگہ کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔"

***

UR-7443

(ش ح۔اس ک  )


(Release ID: 2177925) Visitor Counter : 7
Read this release in: English