کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ٹریڈرز ویلفیئر بورڈ کی ساتویں بورڈ میٹنگ نئی دہلی میں منعقد


این ٹی ڈبلیو بی میٹنگ میںووکل فار لوکل اقدام پر روشنی ڈالی گئی۔ بھارتیہ مصنوعات کی تشہیر کے لیے گرو سے کہو، یہ سودیشی ہے کا پوسٹر جاری

نیشنل ٹریڈرز ویلفیئر بورڈ(این ٹی ڈبلیو بی)کی ساتویں میٹنگ آج نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں چیئرمین،این ٹی ڈبلیو بی جناب سنیل جے سنگھی کی صدارت میں بلائی گئی۔

प्रविष्टि तिथि: 09 OCT 2025 7:24PM by PIB Delhi

اپنے استقبالیہ خطاب میں، صنعت اور داخلی تجارت کے شعبہ کے جوائنٹ سکریٹری، شری سنجیو نے چیئرمین، این ٹی ڈبلیو بی جناب سنیل جے سنگھی کو بورڈ کے چیئرمین کے طور پر اپنی دوسری مدت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے بورڈ ممبران کو بھی مبارکباد دی اور تجارتی برادری کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے مسلسل عزم کو سراہا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے،ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری، شری سنجیو نے ہندوستانی معیشت میں خوردہ تجارت کے شعبے کے اہم کردار پر زور دیا اور بورڈ کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی خوردہ تجارتی پالیسی کی تشکیل کے لیے جامع اور عملی تجاویز فراہم کریں، جس میں نچلی سطح کے تاجروں کی وسیع شرکت پر توجہ مرکوز کی جائے۔

میٹنگ کا ایک اہم مرکز ’ووکل فار لوکل‘ اقدام تھا جس کا مقصد مقامی صنعتوں کو مضبوط کرنا اور مقامی طور پر تیار کردہ اشیا کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر ‘گرو سے کہو، یہ سودیشی ہے’ کے عنوان سے ایک پوسٹر جاری کیا گیا، جو ہندوستانی ساختہ مصنوعات کو فخریہ طور پر فروغ دینے کے وزیر اعظم کے کال کی عکاسی کرتا ہے۔ تمام ممبران نے اس مہم کے سفیر کے طور پر کام کرنے کا عہد کیا تاکہ ملک بھر میں اس کی وسیع تر رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنے خطاب میں،این ٹی ڈبلیو بی کے چیئرمین، جناب سنیل جے سنگھی نے حال ہی میں نافذ ہونے والی نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی اصلاحات کی تعریف کی، جو 22 ستمبر 2025 کو نافذ ہوئی تھی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک گیر تاجروں کی زیر قیادت مہم، جسے ’جی ایس ٹی بچات اتسو‘ کے طور پر منایا جاتا ہے، تجارتی برادری کی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تئیں شکرگزاری کی عکاسی کرتی ہے جنہوں نے صارفین اور تاجروں دونوں کے لیے خاطر خواہ فوائد اور بچتکیلئے جی ایس ٹی کو دوبارہ تبدیل کیا ہے۔

چیئرمین نے نوٹ کیا کہ جی ایس ٹی کی نئی اصلاحات ضروری اور صارفین کی اشیاء کی وسیع رینج کو مزید سستی بنائیں گی۔ چھوٹی کار خریدار تقریباً0,000 کی بچت کر سکتے ہیں، جبکہ سٹیشنری، کپڑوں، جوتے اور ادویات پر جی ایس ٹی میں کمی سے 7سے12فیصد کی بچت کی توقع ہے۔ صحت اور زندگی کی انشورینس کی پالیسیوں کو مکمل طور پر چھوٹ دی گئی ہے، جو کہ 18فیصد تک کی بچت کی پیشکش کرتی ہے، اور ٹریکٹرز پر جی ایس ٹی کی شرح کو 12-18فیصد سے کم کر کے 5فیصد کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً40,000 کی بچت ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر، 375 اشیاء، بشمول گروسری، زرعی آلات، کپڑے، ادویات، اور گاڑیاں، نئے جی ایس ٹی نظام کے تحت مزید سستی ہو گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T8MP.jpg

چیئرمین،این ٹی ڈبلیو بی جناب سنیل جے سنگھی نے طریقہ کار کو آسان بنانے، تعمیل کے بوجھ میں کمی، مالی مدد، اور بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کے ذریعے ایک سازگار کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PDBF.jpg

چیئرمین نے مزید بتایا کہ تجارتی انجمنوں اور ممبران کی جانب سے موصول ہونے والی نمائندگیوں کو متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مناسب کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے ریٹیل اور ٹریڈنگ کے شعبوں کے لیے سرکاری فلاحی اسکیموں تک بیداری اور رسائی کو بڑھانے کے لیے مزید تجاویز بھی طلب کیں۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 7350


(रिलीज़ आईडी: 2177067) आगंतुक पटल : 31
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी