ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہریانہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (ایچ ایس پی سی بی) کے تعاون سے سی اے کیو ایم ریسورس لیب نے فرید آباد اور گروگرام میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ اور آئی ای سی سرگرمی کا اختتام کیا
प्रविष्टि तिथि:
09 OCT 2025 6:58PM by PIB Delhi
قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے اقدامات کے بارے میں مطلع کرنے، تعلیم دینے، بات چیت کرنے اور بیداری پھیلانے کی ایک ٹھوس کوشش کے تحت، ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) نے آج این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں بالترتیب فرید آباد میں اپنی دو روزہ ورکشاپ اور گروگرام میں آئی ای سی سرگرمی کا کامیابی کے ساتھ اختتام کیا۔ورکشاپ کا انعقاد سی اے کیو ایم نے اپنی ریسورس لیب کے ذریعے کیا، جو راہگیری فاؤنڈیشن کے اشتراک اور ہریانہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (ایچ ایس پی سی بی) کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔
یہ دو روزہ ایونٹ نان-ٹارگٹڈ این سی آر شہروں میں منصوبہ بند ورکشاپس کے سلسلے کی چوتھی ورکشاپ تھی۔ اس کا مقصد دہلی، گروگرام، فرید آباد، سونی پت، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد، بھیواڑی اور نیم رانا میں سڑک کے پائیدار ڈیزائن اور دھول پر قابو پانے کے طریقوں کو اپنانا تھا۔اس سے ان شہروں میں سڑکوں کی ترقی کے لیے سی اے کیو ایم کے تیار کردہ معیاری فریم ورک کے نفاذ میں سہولت حاصل ہوگی۔
ورکشاپ کا پہلا دن فرید آباد میں منعقد ہوا، جہاں کمیشن نے سی اے کیو ایم ریسورس لیب کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ورکشاپ اور آئی ای سی سرگرمی ایک "کال ٹو ایکشن" ہے، جو انجینئروں اور عہدیداروں کو عملی حل نافذ کرنے کے لیے علم اور وسائل کے ساتھ بااختیار بناتی ہے۔
ایک قانونی ادارے کے طور پر، سی اے کیو ایم مختلف این سی آر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے اور شہری مقامات کو سب کے لیے زیادہ کھلا، جامع اور صحت مند بنانے کے لیے، دھول سے پاک سڑکوں کی ترقی پر این سی آر کے 9 ہدف شدہ شہروں میں توجہ مرکوز کی جا سکے۔
دن بھر جاری رہنے والی ورکشاپ نے سرکاری اہلکاروں، نفاذ کنندہ ایجنسیوں، انجینئروں اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ اکٹھا کیا، جنہوں نے عملی مشقوں کے ساتھ مسائل کی نقشہ سازی پر مبنی تکنیکی اجلاسوں میں حصہ لیا۔ اسٹیک ہولڈرز کو انٹرایکٹو سیشنز اور سائٹ پر مبنی مشقوں کے ذریعے پائیدار سڑک کے ڈیزائن، دھول کو کم کرنے کے اقدامات، اور پائیدار اسٹریٹ ڈیزائن و ازسرنو ترقی کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آرز) کی تیاری پر تربیت دی گئی، جس سے سڑکیں زیادہ صاف، محفوظ اور قابلِ آمد و رفت بن سکیں۔
دوسرے دن گروگرام میں متحرک آئی ای سی سرگرمیاں پیش کی گئیں، جن میں "واک شاپ" کے ذریعے ایک مکمل گلی اور ہوا کے معیار سے متعلق آگاہی زون کی نمائش کی گئی۔ اس میں آرٹ تنصیبات، فضائی آلودگی کو کم کرنے سے متعلق کھیل، اور ہریانہ کی پہلی ماڈل اسٹریٹ کی تکنیکی تفصیلات شامل تھیں۔
یہ نمائش این سی آر میں سڑکوں کی ازسرنو تعمیر کے ایک ماڈل کی نمائندگی کرتی ہے، جس میں عوامی نقل و حمل کے ساتھ پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کے راستے مربوط کیے گئے ہیں، فضائی آلودگی اور دھول میں کمی کے لیے وسیع شجرکاری، عالمگیر رسائی، خواتین کی حفاظت، بارش کے پانی کو جذب کرنے کے لیے بایو ویلز، اور پانی کے جمع ہونے کی روک تھام جیسے عناصر شامل ہیں۔
ہریانہ (این سی آر) میں یہ دو روزہ پروگرام، انہی جیسی دیگر ورکشاپس اور سرگرمیوں کے سلسلے کا ایک حصہ تھا، جو پچھلے ہفتوں کے دوران باقی این سی آر شہروں میں منعقد کی گئی تھیں۔ یہ کوششیں خطے میں صاف ہوا کے لیے عملی، اختراعی اور شہریوں پر مرکوز حل نافذ کرنے کے لیے این سی آر ریاستی حکومتوں، متعلقہ ایجنسیوں اور برادریوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے فضائی آلودگی میں کمی کے لیے سی اے کیو ایم کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔
سی اے کیو ایم کی ریسورس لیب تربیت اور مظاہرے کے ایک مرکز کے طور پر کام کرتی رہے گی، جہاں صلاحیت سازی، سڑکوں کی ازسرنو ترقی اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے قابلِ توسیع اور موافقت پذیر بہترین طریقوں کی تشہیر پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
یہ ادارہ ٹارگٹڈ آئی ای سی (انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن) مہمات اور سرگرمیوں کی مدد سے "ہینڈ آن ٹریننگ" کے ذریعے فضائی آلودگی کے خاتمے اور بیداری کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-7346
(रिलीज़ आईडी: 2177055)
आगंतुक पटल : 20