کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت کوئلہ نے اثرانگیز پہل قدمیوں اور بہترین طور طریقوں کے ساتھ خصوصی مہم 5.0 کو آگے بڑھایا

Posted On: 09 OCT 2025 5:14PM by PIB Delhi

جاری خصوصی مہم 5.0 کے جزو کے طور پر، وزارت کوئلہ (ایم او سی) مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران شناخت شدہ متعدد سرگرمیوں کو فعال طور پر نافذ کرنے میں مصروف رہی ہے۔ ان کوششوں کے نتیجے میں ایسے مختلف طور طریقوں کو اپنایا گیا جو مختلف شعبوں میں صفائی ستھرائی، اثرانگیزی، اور پائیداری کو فروغ دیتے ہیں۔

2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک اس مرحلے کے نفا ذ کے دوران، غیر معمولی ترقی حاصل کی گئی۔ اب تک، مجموعی طور پر 272 مقامات پر صفائی ستھرائی کی جا چکی ہے جس کا رقبہ 1573560 مربع فٹ کے بقدر ہے، جبکہ 8251511 مربع فٹ رقبے کی صفائی کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ 8678 ملین ٹن کے بقدر کاٹھ کباڑ کے طے شدہ ہدف میں سے 1307 ملین ٹن کے بقدر کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے، جس سے 72588953 روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس کے علاوہ، 4307 کاغذی  اور 8028 الیکٹرانکس فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتیجے میں 5100 فائلوں کو ختم یا بند کر دیا گیا۔

مہم کے دوران کچھ بہترین طرز عمل، اختراعی اور متاثر کن اقدامات درج ذیل ہیں۔

1۔ فضلے سے آرٹ

 i’’انگارا‘‘- کول انڈیا لمیٹڈ کا ماسکوٹ

کول انڈیا لمیٹڈ کا شوبنکر، "انگارا"، مرکزی ورکشاپ، تاڈالی (ڈبلیو سی ایل) کے ذریعے مکمل طور پر لوہے کے اسکریپ مواد سے تیار کیا جا رہا ہے۔ ماسکوٹ کا افتتاح 2 اکتوبر 2025 کو کیا گیا تھا، جس میں تنظیم کے اختراعی جذبے اور اسکریپ مواد کے تخلیقی دوبارہ استعمال کے ذریعے پائیداری کے لیے اس کے عزم کو ظاہر کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1LEYL.png

 iiاینٹی میزائل سسٹم اور ایک روبوٹک سپاہی (ایس ای سی ایل – سی ای ڈبلیو ایس، گیورا ایریا)

ایک منفرد تخلیقی کوشش میں، ایس ای سی ایل کی مرکزی کھدائی ورکشاپ (سی ای ڈبلیو ایس)، گیورا ایریا نے صنعتی اسکریپ کو ایک بڑے پیمانے پر آرٹ کی تنصیب میں تبدیل کر دیا ہے جو ہندوستان کی دفاعی تیاری اور تکنیکی ترقی کی علامت ہے۔ اس منصوبے میں ایس- 400 میزائل شکن سسٹم کا ایک ماڈل پیش کیا گیا ہے جس کے ساتھ ایک روبوٹک سپاہی بھی شامل ہے، جو آپریشن سندور سے متاثر ہے، جس نے قوم کی حفاظت میں جدید دفاعی نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/27WI4.png

 .2اسٹور روم کو بچوں کے لیے کھیل کود اور نگرانی کا کمرہ بنایا گیا

ایک اسٹور روم جو پہلے فالتو المیرہ اور الماریوں جیسی اسکریپ آئٹمز سے بھرا ہوا تھا کو کریچ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس سے بچوں کے لیے ایک محفوظ اور پرورش کا ماحول پیدا ہو رہا ہے جبکہ جگہ کے موثر استعمال اور وسائل کے دوبارہ استعمال کو ظاہر کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/324ST.png

 .3شمولیتی پہل قدمیاں

 .iپنک ڈسپنسری ڈبلیو سی ایل – پتنساونگی، ناگپور ایریا

پتن ساؤنگی ، ناگپور ایریا میں، ڈبلیو سی ایل نے 'پنک ڈسپنسری' متعارف کرائی ہے - جو کہ صرف خواتین ملازمین کے ذریعہ چلائی جاتی ہے، کام کی جگہ پر شفقت، دیکھ بھال، طاقت اور بااختیار بنانے کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بناتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0109O9A.png

 

 .iiکلی طور پر خواتین کے زیر انتظام مرکزی اسٹور – ایس ای سی ایل

ایس ای سی ایل میں، اسپیئر پارٹس کی فراہمی اور انتظام کے لیے پہلے مکمل طور پر خواتین کے زیر انتظام سینٹرل ویئر ہاؤس کا کوربا میں افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ تاریخی اقدام کوئلے کی صنعت کے اندر آپریشنل اور انتظامی کرداروں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے آتم نربھر بھارت اور صنفی شمولیت کے جذبے کو مزید تقویت ملتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5643V.png

 .4صفائی ستھرائی سے متعلق جدید طور طریقے

ایس ای سی ایل اس وقت 9 مختلف علاقوں میں 20 مکینیکل روڈ سویپنگ مشینیں چلا رہا ہے۔ یہ مشینیں کوئلے کی نقل و حمل کی سڑکوں کے ساتھ ساتھ کالونی سڑکوں کی صفائی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/66ABQ.png

 .5کوئلے کی وزارت کے زیر اہتمام سائبر سلامتی سے متعلق ورکشاپ

 

خصوصی مہم 5.0 کے حصے کے طور پر، کوئلہ کی وزارت نے "سائبر جاگرت بھارت" پہل کے تحت سائبر سکیورٹی سے متعلق ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ کا مقصد حکام کو سائبر خطرات کے بارے میں حساس بنانا، آن لائن حفاظت کے لیے بہترین طریقوں کو فروغ دینا، اور وزارت اور اس کے پی ایس یو اداروں کے اندر تمام ڈیجیٹل آپریشنز میں مضبوط سائبر حفظان صحت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دینا تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0159L6R.jpg

کوئلے کی وزارت اور اس کی سرکاری دائرہ کار کی اکائیاں سابقہ مہمات کی کامیابی اور رفتار کی بنیاد پر خصوسی مہم 5.0 کے تحت اپنی پیہم کوششوں کے توسط سے صفائی ستھرائی، اثرانگیزی، شمولیت اور پائیداری کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے پابند عہد ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:7340


(Release ID: 2177037) Visitor Counter : 13
Read this release in: English , हिन्दी