کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای سی ایل کا مقصد خصوصی مہم 5.0 کے تحت 3.7 ملین مربع فٹ سے زیادہ کی صفائی کرنا ہے


سی آئی ایل کی ذیلی کمپنی فضلہ کے انتظام ، سکریپ کی تلفی(ڈسپوزل)، اور الیکٹرانک اور فزیکل فائل کے جائزے پر توجہ مرکوز کرتی ہے

Posted On: 08 OCT 2025 6:23PM by PIB Delhi

ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل)، جو کہ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی ایک منی رتن ذیلی کمپنی ہے، نے صفائی، کارکردگی، اور فضلے کے انتظام کو اپنے(آپریشنل) عملی و انتظامی مراکز میں بہتر بنانے کے لیے ایک جامع منصوبے کے ساتھ اپنی پُرامید خصوصی مہم 5.0 کا آغاز کیا ہے۔

اس مہم کے تحت، ایس ای سی ایل نے چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں پھیلی ہوئی 203 شناخت شدہ جگہوں پر 37,50,000 مربع فٹ سے زائد رقبے کی صفائی اور تجدید کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد دفاتر، کانوں اور رہائشی کالونیوں میں پائیدار صفائی کے طریقوں کو یقینی بنانا، اور کام کی جگہ کی صفائی و ستھراِئی اور جمالیاتی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

خصوصی مہم 5.0 کے تحت اہم اہداف

  • تقریباً 37.5 لاکھ مربع فٹ پر محیط 203 مقامات پر صفائی اور دیکھ بھال۔
  • تقریباً 3,000 میٹرک ٹن سکریپ مواد کی محفوظ تلفی۔
  • 2,000 فزیکل فائلوں اور 6,500 الیکٹرانک فائلوں کا تفصیلی جائزہ۔
  • مناسب تصدیق کے بعد 2700 ای فائلوں کو بند کرنا ۔
  • کمپنی کے اندر تخلیقی صلاحیتوں اور سرکلر اکنامی کو فروغ دینے کے لیے "بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ" آرٹ ورک کی تخلیق۔

یہ مہم منظم فائل جائزوں اور بندشوں کے ذریعے ڈیجیٹل دستاویزات کے طریقوں اور موثر اثاثہ جات کے انتظام کے انضمام پر بھی زور دیتی ہے ، جو حکومت ہند کے سوچھتا اور حکمرانی میں کارکردگی کے وسیع تر وژن کے مطابق ہے ۔

پچھلے سال، خصوصی مہم 4.0 کے دوران، ایس ای سی ایل نے متعدد زمروں میں اپنے اہداف کو عبور کیا — تمام کوئلے کے پی ایس یوز میں صاف، خالی جگہوں اور سکریپ ڈسپوزل سائٹس کی تعداد میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمپنی نے کول انڈیا کی ذیلی کمپنیوں میں سب سے زیادہ ٹویٹس اور پریس ریلیزز ریکارڈ کرتے ہوئے عوامی رسائی اور نمائش میں بھی قیادت کی، جس سے مہم کے نفاذ اور مواصلات میں ایک قومی معیار قائم ہوا۔

 

***

 

UR-7281

(ش ح۔اس ک  )

 


(Release ID: 2176545) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , Hindi