امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہماچل پردیش کے بلاس پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے پیش آنے والے بس حادثہ پر مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا


این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں

میں ان لوگوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں

Posted On: 07 OCT 2025 10:08PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نے ہماچل پردیش کے بلاس پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے پیش آنے والے بس حادثے پر گہرے  رنج و غم  کا اظہار کیا ہے۔

 ایکس  پر ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ہماچل پردیش کے بلاس پور میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہونے والے بس حادثے سے بہت غمزدہ ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔ میں ان لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی  دعا کرتا ہوں۔

 

*******

ش ح۔ ظ ا-ن س م

UR  No. 7224


(Release ID: 2176108) Visitor Counter : 10