سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ہندوستان میں کھیلوں اور پیرا ایکسی لینس کو فروغ دینے کی خاطر اے بی وی ٹی- سی ڈی ایس،پی ای ایف آئی اورایکویبینگ فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے
Posted On:
03 OCT 2025 10:20PM by PIB Delhi
شمولیاتی کھیلوں میں ہندوستان کو عالمی رہنما بنانے کی سمت میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کے تفویض اختیارات سے متعلق محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے تحت معذورافراد کے کھیلوں کےلیے اٹل بہاری واجپائی ٹریننگ سینٹر (اے بی وی ٹی- سی ڈی ایس)، گوالیار، اور فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ای ایف آئی) اور ایکی بینگ فاؤنڈیشن، بنگلور کے درمیان دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔یہ دستخط ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی میں معذور افراد کے تفویض اختیارات سے متعلق محکمہ کے سکریٹری جناب راجیش اگروال کی موجودگی میں کیے گئے۔
اے بی وی ٹی- سی ڈی ایس کی طرف سے ڈائریکٹر جناب ونیت سنگھل اور ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ پلوی رائے، پی ای ایف آئی کی جانب سے بانی اور سکریٹری ڈاکٹر پیوش جین اور چیئرمین ڈاکٹر اے کے اُپل جبکہ ایکوی بینگ فاؤنڈیشن کی جانب سے سی ای او اور مینیجنگ ٹرسٹی محترمہ اننت لکشمی اے ایل نے ان مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔

پی ای ایف آئی کے ساتھ ایم او یو کوچنگ کی مہارت، تعلیمی اور تحقیقی اشتراک، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی تنظیم کے ذریعے پیرا سپورٹس میں اے بی وی ٹی- سی ڈی ایس کو ایک سینٹر آف ایکسیلنس کے طور پر مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔
ایکویبینگ فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمت نامے میں بینائی سے محروم افراد کے لیے شمولیاتی کھیلوں کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ کلیدی اقدامات میں کھیلوں کے ذریعے سماجی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے بیداری مہم کے ساتھ ساتھ ملٹی اسپورٹس ٹریننگ، تطبیقی کھیلوں میں سرٹیفکیٹ کورسز، مشترکہ تحقیق، اے بی وی ٹی- سی ڈی ایس سہولیات تک رسائی اور قومی اور بین الاقوامی تقریبات کی میزبانی شامل ہیں۔
ان شراکتوں سے پیرا ایتھلیٹس کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تشکیل، تحقیق پر مبنی تربیتی طور طریقوں کو فروغ دینے اور نچلی سطح سے عالمی سطح تک معذور ایتھلیٹس کے لیے نئے راستے کھلنے کی توقع ہے۔ ادارہ جاتی مہارت، کمیونٹی کی شمولیت اور جامع انفراسٹرکچر کو ملا کر، ہندوستان پیرا اسپورٹس کو مرکزی دھارے میں لانے اور تمام صلاحیتوں میں ہنر کو پروان چڑھانے کی سمت میں ایک فیصلہ کن قدم اٹھا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ک ح۔ن م۔
U-7106
(Release ID: 2175214)
Visitor Counter : 4