ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارتِ کی طرف سے صفائی ستھرائی اور زیر التواء معاملات کے ازالے کے لیے خصوصی مہم 5.0 کا انعقاد
Posted On:
03 OCT 2025 7:32PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت خصوصی مہم 5.0 میں فعال طور پر حصہ لے رہی ہے، جو حکومتِ ہند کی تمام وزارتوں اور محکموں میں 2 سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقد کی جا رہی ہےاور جس میں صفائی ستھرائی (سوچھتا) اور زیر التواء معاملات کے مؤثر ازالے پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔
یہ مہم تین منظّم مراحل میں نافذ کی جا رہی ہے:
- تیاری کا مرحلہ (15 ستمبر – 30 ستمبر 2025)
- عمل درآمد کا مرحلہ (2 اکتوبر – 31 اکتوبر 2025)
- جائزہ/تشخیصی مرحلہ (17 نومبر – 30 نومبر 2025)
تیاری کے مرحلے کے دوران، وزارت نے تفصیلی جائزہ لیا تاکہ صفائی کے مقامات کی نشاندہی کی جا سکے، مادی اور ای-فائلوں کا معائنہ کیا جا سکے، فاضل سامان کو تلف کیا جا سکے اور دیرینہ عوامی شکایات، پارلیمانی یقین دہانیوں اور وی آئی پی حوالہ جات کے حل کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا سکیں۔
وزارت کے ابتدائی طور پر شناخت شدہ اہداف
- ایم پی حوالہ جات: 85
- پارلیمانی یقین دہانیاں: 23
- عوامی شکایات: 44
- شکایتی اپیلیں: 19
- جائزہ لینے کے لیے مادی فائلیں: 19,376
- تلف کرنے کے لیے شناخت شدہ فائلیں: 4,326
- شناخت شدہ صفائی مقامات: 200
خصوصی مہم 4.0 (2024) میں نمایاں کامیابیاں
ٹیکسٹائل کی وزارت نے خصوصی مہم 4.0 کے دوران قابلِ ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جن میں نمایاں نتائج شامل ہیں:
- 26,755 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 7,464 کو تلف کیا گیا
- 771 ای-فائلیں بند کی گئیں
- 31,469 مربع فٹ دفتری جگہ خالی کی گئی
- فاضل سامان کی تلفی سے 14.86 لاکھ روپےکی آمدنی حاصل ہوئی
- 270 مقامات کی صفائی کی گئی
- 86 عوامی شکایات اور 67 شکایتی اپیلوں کا 100 فیصد ازالہ کیا گیا
- 75 وی آئی پی حوالہ جات کامیابی سے حل کیے گئے
خصوصی مہم 5.0 میں جاری عزم
گزشتہ سال کے مقابلے میں زیر التواء معاملات کی مقدار کم ہوئی ہے، جو وزارت کی جانب سے بروقت اور منظم انداز میں زیر التواء امور کے ازالے کے لیے جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
چونکہ عمل درآمد کا مرحلہ اب 2 اکتوبر 2025 سے شروع ہو چکا ہے، وزارت متعین شدہ اہداف کو پورا کرنے اور انہیں تجاوز کرنے کے لیے فعال طور پر کام کر رہی ہے۔ تمام پیش رفت روزانہ ایس سی ڈی پی ایم (زیر التواء معاملات کے ازالے کے لیے خصوصی مہم) پورٹل پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
وزارت شفافیت، مؤثریت اور صفائی کے اصولوں کے عزم پر قائم ہے اور وزارتِ ٹیکسٹائلز کے تحت تمام اداروں میں خصوصی مہم 5.0 کی کامیاب عمل آوری کے لیے پوری طرح وقف ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7042
(Release ID: 2174627)
Visitor Counter : 5