بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہت چھوٹی ، چھوٹی  اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای  ) کی وزارت نے سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور اپنے دفاتر میں زیرِ التوا  معاملات کو کم کرنے کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ‘‘ خصوصی مہم 5.0 ’’ کا آغاز کیا


2025 ء کی مہم  کے دوران  سرکاری دفاتر میں پیدا ہونے والے ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے پر  توجہ مرکوز ہوگی

Posted On: 03 OCT 2025 5:45PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی بہت چھوٹی ، چھوٹی  اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای  ) کی وزارت نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر  ، 2025 ء تک پورے ملک میں سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیرِ التوا  معاملات کو کم کرنے کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ‘‘ خصوصی مہم 5.0 ’’  شروع کی ہے  ، جس میں ماحولیات کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ای ویسٹ مینجمنٹ رولز 2022 کی تعمیل  کرتے ہوئے  ، سرکاری دفاتر میں پیدا ہونے والے ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے  ۔

‘‘ خصوصی مہم 5.0 ’’  دو مراحل پر مشتمل ہے۔ 16 ستمبر  ، 2025  ء سے 30 ستمبر  ، 2025  ء تک تیاری کے مرحلے کے دوران، وزارت نے مخصوص اہداف مقرر کیے ہیں ، جن میں صفائی  ستھرائی مہم کے مقامات اور ای-کچرے کی نشاندہی، خالی جگہوں کا بندوبست  اور دفاتر کی خوبصورتی اورتزئین کاری  کے لیے منصوبہ بندی،  کباڑ  اور  غیر ضروری  اشیاء کی شناخت اور زیر التوا ریفرینسز  کی شناخت اور ریاستی سطح کے معاملات کو حل کرنے جیسے امور شامل ہیں۔

2 اکتوبر  ، 2025 ء سے 31 اکتوبر  ، 2025 ء تک عمل درآمد کے مرحلے میں، وزارت منصوبہ بند سرگرمیوں کو انجام دینے، صفائی ستھرائی کی کوششوں کی جامع کوریج کو یقینی بنانے اور کام کاج کی کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ دے گی۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ملک بھر میں اپنے تمام ڈویژنوں، قانونی اداروں، خود مختار اداروں اور فیلڈ دفاتر کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کام کے ماحول کو بہتر بنانے اور خدمات کی فراہمی کو ہموار کرنے کے لیے مربوط کوششوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

مہم کے ایک حصے کے طور پر،  ایم ایس ایم ای  کی وزارت نے  ‘‘ خصوصی مہم 5.0 ’’  کو کامیاب بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں  ، جن میں دیگر چیزوں کے ساتھ، درج ذیل امور شامل ہیں:

  1. نوڈل افسروں کی تقرری: نوڈل افسروں کو دفاتر میں مہم کی سرگرمیوں کو مربوط اور نگرانی کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ ہموار اور موثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔
  2. کلیدی کاموں کی کامیاب شناخت: مہم کے مقاصد میں تعاون کرتے ہوئے مختلف تیاری کے کام، جیسے کہ صفائی ستھرائی مہم کے مقامات اور ای ویسٹ کی شناخت، غیر ضروری سامان کو ہٹانا اور زیر التواء ریفرینسز  کو حل کرنے جیسے امور کو  انجام دیا گیا۔
  3. بیداری کے اقدامات: مہم کو فروغ دینے والے بینرز اور اسٹینڈز کرتویہ بھون-03 اور ایم ایس ایم ای کے فیلڈ دفاتر میں بھی آویزاں کیے گئے ہیں تاکہ ملازمین اور متعلقہ فریقوں میں بیداری پیدا کی جا سکے۔  مزید برآں، وزارت کی جانب سے اپنی تنظیموں/فیلڈ دفاتر کے ساتھ ورچوئل میٹنگوں  کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں شرکاء کو مہم کے  پیمانوں اور  توجہ کے حامل شعبوں کے بارے میں بتایا گیا اور اس میں  سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔

 

image002ES0R.jpg

image001U46E.jpg

ایم ایس ایم ای کی وزارت  ، کرتویہ بھون – 3 ، نئی دلّی میں خصوصی مہم 5.0 کے لیے اسٹینڈی نصب کی گئی

خصوصی مہم 5.0 کی تیاری کے لیے ایم ایس ایم ای کی وزارت اور  اس کے ما تحت اداروں کے افسرن کے ساتھ ہائبرڈ میٹنگ ہوئی

 

  1. سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا  سرگرم  استعمال: مہم کے بارے میں معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ وسیع پیمانے پر لوگوں میں بیداری  پیدا کی جا سکے اور  ان کی شرکت  میں اضافہ کیا جا سکے۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت، اپنی تنظیموں اور فیلڈ اداروں  کے ساتھ مل کر، ‘‘ خصوصی مہم 5.0 ’’  کے تحت بیان کردہ مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اپنے  مستقل  عزم پر زور دیتی ہے اور  اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ یہ پہل ایک قابل ذکر کامیابی کے طور پر ابھرے ۔ اس سے  سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے وزارت کے عہد کا اعادہ  ہوتا  ہے۔

***********

U.No. 7031

(ش ح۔  م ع  ۔ ع ا)


(Release ID: 2174560) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , Hindi