قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائبل ویلیج ویژن 2030 کی اعلامیہ جسے 2 اکتوبر 2025 کو خصوصی گرام سبھا میں پاس کیا جائے گا


بڑا قبائلی نچلی سطح پر قیادت کا  دنیا کا سب سے مشن جس میں 30 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1 لاکھ گاؤں اور بستیوں میں 11 کروڑ شہریوں کا احاطہ کیا گیا ہے

آدی کرم یوگی ابھیان: ذمہ دار حکمرانی کے واسطے خدمت، خودسپردگی  اور سنکلپ کے ذریعے وکست بھارت کا مشن

آدی سیوا پرو: جنجاتیہ گورو  برس کے دوران قبائلی برادریوں کو سرکاری اسکیموں سے جوڑنا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2025 7:56PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں حکومت ہند نے 15 نومبر 2024 سے 15 نومبر 2025 تک کے ایک سال کو جنجاتیہ گورو برس کے طور پر اعلان کیا ہے۔

اس تاریخی جشن کے ضمن میں، قبائلی امور کی وزارت نے آدی کرم یوگی ابھیان کا آغاز کیا، جس کا تصور قبائلی نچلی سطح پر قیادت کے  دنیا کے سب سے بڑے  پروگرام کے طور پر کیا گیا ہے، جس کے تحت 30 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1 لاکھ گاؤں اور بستیوں کے 11 کروڑ شہریوں تک پہنچنا ہے۔

 

عزت مآب وزیر اعظم نے 17 ستمبر 2025 کو  مدھیہ پردیش  کے دھار علاقہ میں آدی کرم یوگی ابھیان اور آدی سیوا پرب  کا باضابطہ افتتاح کیا، یہ کہتے ہوئے کہ:

‘‘ملک بھر میں پہلے ہی آدی سیوا پرب کی گونج پیدا ہوچکی ہے۔ یہ مہم قبائلی برادریوں کو براہ راست سرکاری اسکیموں سے جوڑنے کے لیے ہے، جس سے وہ اپنے گاؤں کی ترقی کی تشکیل میں سرگرم کردار ادا کر سکیں گے-’’

6.png

خصوصی گرام سبھا - 2 اکتوبر 2025

آدی سیوا پرب (17 ستمبر - 2 اکتوبر 2025) کے ضمن میں، 1 لاکھ قبائلی اکثریتی دیہاتوں اور بستیوں میں خصوصی گرام سبھا منعقد کی جائے گی، جہاں برادریاں ٹرائبل ویلیج  ویژن 2030 کی علامیہ کو باضابطہ طور پر اپنائیں گی۔

تاریخی شراکت  کے عمل  کےتحت:

  • بین طبقاتی واک اور فوکسڈ گروپ مذاکرات کے ذریعے برادریوں کی شمولیت ہوگی
  • مقامی ترقیاتی اشاریوں کے فرق کا تجزیہ ہوگا
  • وکست بھارت@2047 کے لیے گاؤں کی سطح پر ترجیحات کا خاکہ پیش کرکے ٹرائبل ویلیج ویژن 2030 کی مشترکہ تشکیل نو ہوگی
  • دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان 2.0، پی ایم جن مان، اور دیگر مرکزی/ریاستی اسکیموں جیسے اہم  پروگراموں کے تحت سرمایہ کاری اور اقدامات کی نقشہ بندی کی جائے گی

ہر گاؤں میں ایک آدی سیوا مرکز - واحد کھڑکی والا شہری خدمت مرکز - قائم ہو گا، جہاں کے باشندے آدی سیوا سمے کی پہل میں شامل ہوں گے، جو رضاکارانہ خدمت کا ہفتہ واری گھنٹہ ہے۔ ہموار مواصلات کے واسطے، اے آئی سے لیس کثیر لسانی پلیٹ فارم آدی وانی ایپ کے ذریعہ سرکاری افسران کو قبائلی برادریوں سے ان کی مادری زبانوں میں جوڑا جائے گا۔

7.jpg

گورننس کا از سر نو تصور– گراس روٹ لیڈرشپ ماڈل

مورخہ 10 جولائی 2025 سے، اہم وزارتوں کے سینئر افسران، سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین اور قبائلی نوجوانوں کے ساتھ، سات علاقوں میں 7 روزہ رہائشی گورننس پروسیس لیب سے گزر چکے ہیں۔

اس لیڈر شپ پروگرام  مین 20 لاکھ آدی کرم یوگیوں - عہدیداروں، سیلف ہیلپ گروپ کی  خواتین، اور نوجوانوں - کو  مندرجہ ذیل کاموں کی تربیت دی گئی ہے:

  • اسکیموں کی آخری میل تک  فراہمی کو یقینی بنائیں
  • محکمہ جاتی وسائل کے انضمام کو فروغ دیں
  • قبائلی شہریوں کو حکمرانی میں مساوی شراکت دار کے طور پر شامل کریں

ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کی قیادت

یہ ابھیان نوجوانوں کو ترقی میں شراکت دار کے طور پر مندرجہ ذیل اقدامات کے ذریعے متحرک کرتا ہے:

  • آدی سہیوگی - وژن 2030 میں گاؤں کے نوجوانوں کی شرکت
  • آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، ایمس اور مرکزی یونیورسٹیوں میں آدی کرم یوگی اسٹوڈینٹ چیپٹر کا قیام
  • قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ آدی کرم یوگی فیلوشپ
  • یو این ایف پی اے کے ذریعے 82 قبائلی اکثریتی بلاکوں میں آدی کرم یوگی رضاکاروں کی تعیناتی

آدی کرم یوگی ابھیان کی اہم جھلکیاں

  1. 20 لاکھ تربیت یافتہ چینج میکر - اہلکار، سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین اور نوجوان
  2. 1 لاکھ گاؤں، 1 ویژن – ٹرائبل ویلیج ویژن 2030 کو باضابطہ اپنانے کی رسم
  3. 1 لاکھ آدی سیوا  کیندر - ہفتہ وار آدی خدمت کے گھنٹے  والے سنگل ونڈو شہری خدمت کے مراکز
  4. گاؤں کی زیر قیادت شکایت کا ازالہ – مسائل کا بروقت حل اور اسکیم کی کوریج

اثرات کا پیمانہ:

  • 11 کروڑ قبائلی شہریوں کو بااختیار بنایا گیا
  • 1 لاکھ گاؤں • 30 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں • 550 اضلاع • 3000 بلاک
  • نچلی سطح کے لیڈروں کے طور پر 20 لاکھ آدی کرم یوگی

قیادت کے پیغامات

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب جوال اورام نے کہا:

"ہر گاؤں میں ٹرائبل ویلیج ویژن 2030 اعلامیہ کو پاس کرنے سے برادریوں کو اپنی ترقی کے شریک تخلیق کار بننے کا اختیار ملتا ہے۔ یہ پہل وکست بھارت@2047 کی سمت میں ایک واضح قدم ہے۔"

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب درگا داس  اوئیکے نے مزید کہا:

"آدی سیوا کیندر اور شراکت دار گورننس ماڈل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ذمہ دار انتظامیہ سرکاری اسکیموں کی آخری میل کی بروقت فراہمی کے ہدف  کو حاصل کرتے ہوئے  ہر دگھر کی ہلیز تک پہنچ جائے۔"

قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب ویبھو نائر نے کہا:

"2 اکتوبر کو خصوصی گرام سبھا، ٹرائبل ویلیج ویژن 2030 کو باضابطہ طور پر  اپنانے کے ساتھ، تاریخی سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس شمولیتی نقطہ نظر سے  جوابدہی کو مضبوطی ملتی ہے، مقامی قیادت کو فروغ ملتا ہے، اور ہر گاؤں کی ترقی کے راستے کو قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاتا ہے۔"

وکست بھارت@2047 کی راہ پر گامزن

آدی کرم یوگی ابھیان، کمیونٹی کی شرکت، نوجوانوں کی قیادت، اور ذمہ دار حکمرانی پر مبنی ہونے کے ناطے قبائلی شہریوں کو ہندوستان کے ترقیاتی سفر کے شریک تخلیق کاروں کے طور پر بااختیار بناتا ہے۔ یہ وکست بھارت@2047 کے وژن سے ہم آہنگ، جامع، مستحکم، اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھتا ہے۔

📌 اپ ڈیٹس  کے لیے فالو کریں:

🔗 X.com/TribalAffairsIn
🔗 Watch: YouTube Link

********

ش ح۔م ش ع۔ رض

U-7000


(ریلیز آئی ڈی: 2174395) وزیٹر کاؤنٹر : 26
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Malayalam