جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کی وزارت کے تحت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کےمحکمہ نے شرمدان کے ساتھ سوچھ بھارت دیوس منایا


ڈی ڈی ڈبلیو ایس کےسکریٹری جناب اشوک کے کے مینا نے سوچھتا ہی سیوا 2025 کی پیش رفت کا جائزہ لیا

ایس ایچ ایس 2025،سوچھ بھارت مشن کے لیے ملک گیر جن آندولن کی عکاسی ہے

प्रविष्टि तिथि: 02 OCT 2025 4:01PM by PIB Delhi

جل شکتی کی وزارت کے تحت پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) ، نے آج  نئی دہلی کےسی جی او کمپلیکس،ی کے احاطے میں محکمہ کے تمام سینئر افسران کی طرف سے صفائی کے لیے ایک اجتماعی شرمدان کے ساتھ سوچھ بھارت دیوس منایا۔ یہ دن مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری کی یوم پیدائش کی یاد کےلئے بھی جاناجاتا ہے۔

1.jpg

سووچھتا ہی سیوا 2025 مہم، جو 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک  رہائش اور شہری امور کی وزارت (ایم اوایچ یواے) اورجل شکتی کی وزارت (ایم او جےایس) کےتحت  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیوایس) کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی ہے، اب تک کروڑوں شہریوں نے رضاکارانہ طور پر شرمدان کرکے سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) کے تحت جن آندولن کے جذبے کوتقویت بخشی ہے۔

ایس ایچ ایس 2025 ایک حقیقی عوامی تحریک میں تبدیل ہوا ہے، جسے شہریوں پرمرکوز کارروائی، کمیونٹی کی شرکت، اور سوچھ بھارت مشن کو مضبوط کرنے کے مشترکہ عزم کے ذریعے تقویت ملی ہے۔ صفائی کے ٹارگٹ یونٹس (سی ٹی یو)، مشکل اور گندے مقامات کو تبدیل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ریاستوں اور اضلاع نے مہم کے دوران نشانزد سی ٹی یو کو صاف کرنے کے اپنے اہداف مقرر کیے ہیں اور ان جگہوں کو اسی طرح صاف  رکھنا جاری رکھیں گے۔

2.jpg

3.jpg

ایس ایچ ایس  پورٹل (https://swachhatahiseva.gov.in/) پر اپ لوڈ کی گئی رپورٹس کے مطابق، یکم اکتوبر 2025 تک، ملک بھر میں 16 کروڑ سے زیادہ شہریوں نے ایس ایچ ایس 2025 مہم میں حصہ لیا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 14 لاکھ سی ٹی یوز اور 5 لاکھ عوامی مقامات کی صفائی کی گئی ہے۔ اس مہم میں 1.50 لاکھ سے زیادہ صفائی مترسرکشا شیورز کی تنظیموں نےبھی حصہ لیا۔ مہم کا اختتام سوچھ بھارت دیوس کے ساتھ ہوگا۔

4.jpg

ڈی ڈی ڈبلیو ایس کےسکریٹری جناب اشوک کے کے مینا کی زیر صدارت محکمہ کے تمام سینئر افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ سے قبل شرمدان کا انعقاد کیا گیا جس میں سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2025 مہم کے تحت ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سوچھ اور سوستھ بھارت کے وژن کی تصدیق کرتے ہوئے، ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری نے سوچھ بھارت مشن کے فوائد کو برقرار رکھنے میں اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینے میں مثالی رہنمائی کریں۔ انہوں نے ایس ایچ ایس 2025 کے دوران مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گرام پنچایتوں اور ضلعی عہدیداروں کے ذریعہ کئے گئے بڑے پیمانے پر کام کی بھی تعریف کی۔

5.jpg

*******

(ش ح۔ع ح۔ ف ر )

UR-6989


(रिलीज़ आईडी: 2174372) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी