ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ نے خریف کپاس سیزن 2025-26 کے لیے ایم ایس پی کی تیاریوں کا جائزہ لیا
ملک کی 11 ریاستوں میں 550 کپاس کی خریداری کے مراکز کو فعال کیا گیا
‘کپاس-کسان’ ایپ کسانوں کو ڈجیٹل رجسٹریشن اور ریئل ٹائم ادائیگیوں کے ساتھ بااختیار بناتی ہے
مقامی مانیٹرنگ کمیٹیاں(ایل ایم سی) کو وقف کردہ واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبرز دستیاب کرائے گئے
Posted On:
02 OCT 2025 9:39PM by PIB Delhi
خریف کپاس سیزن26- 2025سے پہلے مضبوط تیاریوں کو یقینی بنانے کے فیصلہ کن اقدام کے طور پر محترمہ نیلم شامی راؤ، سکریٹری، ٹیکسٹائل کی وزارت نے تمام کپاس اگانے والی ملک کی ریاستوں، کاٹن کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (سی سی آئی) اور وزارت ٹیکسٹائل کے حکام کے ساتھ مل کر کم از کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) آپریشنز کا ایک جامع جائزہ لیا۔ ان کی یہ کوشش شفاف، موثر اور کسانوں پر مرکوز خریداری کے طریق کار کے لیے وزارت کے عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔
لاکھوں کسانوں کے لیے کپاس کو ایک اہم شعبے کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے وزارت مسائل سے مبراخریداری، بروقت ادائیگی اور ڈجیٹل شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے قومی حکمت عملی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ میٹنگ کے دوران، واضح رہنما خطوط مرتب کیے گئے اور ریاستوں پر زور دیا گیا کہ وہ ایم ایس پی آپریشنل اصولوں کے ساتھ مکمل صف بندی کو یقینی بنائیں۔
اسٹرٹیجک اقدامات میں 550 کپاس کی خریداری کے مراکز قائم کر کے ریکارڈ خریداری کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہے جو اب تک کا سب سے زیادہ ہے- کپاس اگانے والی تمام 11 ریاستوں میں کام کر دیا گیا ہے، جس سے کسانوں کے لیے رسائی اور زیادہ آمد کے دوران رسد کی کارکردگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
خریداری کو علاقائی فصل کی تیاری کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے خریداری کی کارروائیاں شمالی زون (پنجاب، ہریانہ اور راجستھان) میں طے شدہ ہیں: یکم اکتوبر 2025 سے، سنٹرل زون (گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور اوڈیشہ)، 15 اکتوبر 2025 سے اور جنوبی زون (تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش) 2 اکتوبر2025 سے ہوں گی۔
‘کپاس-کسان’ ایپ کے ذریعہ ڈجیٹل بااختیار بنانا: حکومت کے ڈجیٹل-پہلے نقطہ نظر کو تقویت دیتے ہوئے‘کپاس-کسان’ موبائل ایپ کو وسیع پیمانے پر اپنانے پر زور دیا۔ ایپ کسانوں کی خود رجسٹریشن، 7 دن کی رولنگ سلاٹ بکنگ اور ریئل ٹائم ادائیگی سے باخبر رہنے کے قابل بناتی ہے۔ تمام ریاستوں کو کسانوں کے رجسٹریشن اور اس کے استعمال کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے وسیع بیداری مہم چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کسانوں کو حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ایم ایس پی کےفوائد حاصل کرنے کے لیے 31 اکتوبر 2025 تک ایپ پر رجسٹریشن مکمل کریں۔ ریاستی پلیٹ فارمز (اے پی، تلنگانہ، ایم پی اور ہریانہ) پر موجودہ صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موبائل ایپ پر اپنے ریکارڈ کی تصدیق کریں۔
وزارت نے مکمل ڈجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ادائیگیاں براہ راست آدھار سے منسلک بینک کھاتوں میں این اے سی ایچ کے ذریعہ کی جائیں گی، بل کی تیاری سے لے کر ادائیگی کی تصدیق تک ہر مرحلے پر ایس ایم ایس الرٹس بھیجے جائیں گے۔
شکایات کا ازالہ اور زمینی سطح کی نگرانی: قریبی نگرانی کے لیے ہر مرکز پر مقامی مانیٹرنگ کمیٹیاں (ایل ایم سیز) تشکیل دی گئی ہیں۔ سی سی آئی نے کسانوں کے خدشات کو تیزی سے حل کرنے کے لیے وقف واٹس ایپ ہیلپ لائنز بھی متعارف کرائی ہیں۔
زمینی ریکارڈ کے انضمام کے لیے ریاستی تعاون: سکریٹری نے ریاستوں سے کپاس کی کاشت کے اراضی ریکارڈ کے اشتراک کو تیز کرنے کی اپیل کی ، جو موبائل ایپ پر کسانوں کے رجسٹریشن کو فعال کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
تمام اہل کپاس کاشتکاروں کو سختی سے مشورہ دیا گیا کہ وہ فوری طور پر رجسٹر ہوں اور پریشانی کی فروخت سے بچنے کے لیے ڈجیٹل ٹولز کا فائدہ اٹھائیں۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ہر کپاس کے کاشتکار کو ایک جدید اور جوابدہ خریداری ماحولیاتی نظام کے ذریعہ مناسب قیمت، بروقت خدمات اور شکایات کا ازالہ ہو۔
میٹنگ کے اختتام پر سکریٹری نے اس بات کی تصدیق کی کہ بین وزارتی کوآرڈی نیشن، ریاستی حکومت کی مدد اور ڈجیٹل آؤٹ ریچ کپاس کے لیے وزارت کی ایم ایس پی حکمت عملی کے کلیدی ستون ہیں۔ وزارت کا مقصد کپاس کی خریداری کو شفاف، جامع اور کسانوں پر مبنی نقطہ نظر میں تبدیل کرنا ہے۔
*******
ش ح۔ ظ ا-ج ا
UR No. 6978
(Release ID: 2174338)
Visitor Counter : 19