امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کاری حکومت ہند نے سوچھتا ہی سیوا-2025 مہم کا اختتام کیا

Posted On: 02 OCT 2025 7:10PM by PIB Delhi

محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کاری ، حکومت ہند، نے اپنے ماتحت دفاتر اور پی ایس یوز کے ساتھ مل کر 02.10.2025 کو(سوچھتا ہی سیوا) ایس ایچ ایس- 2025 کا شاندار انداز میں اختتام کیا۔

سترہ17 ستمبر 2025 سے سوچھتا عہد کے ساتھ شروع ہونے والی اس مہم میں محکمہ نے اپنے تمام پی ایس یوز، منسلک اور ماتحت دفاتر کے ساتھ مل کر سوچھتا ہی سیوا-2025 کے تحت ملک بھر میں مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔

ایس ایچ ایس-2025 کے پندرہ دنوں کے دوران، محکمہ نے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا، جیسے کہ سی ٹی یوز کی صفائی، صفائی مہم، گھر گھر کی سرگرمیاں، قریبی علاقوں میں عوام میں بیداری مہمات، ڈرائنگ مقابلے، واکاتھون، شجرکاری (ایک پیڑ ماں کے نام)، ایک دن ایک گھنٹہ ایک ساتھ کی سرگرمی 25.09.2025 کو، اور مختلف ثقافتی سرگرمیاں جیسے نظم پڑھنا، نُکڑ ناٹک اور نعرہ نویسی وغیرہ۔

محکمہ نے سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر صفائی کی سرگرمیوں کے ساتھ اسے منایا، جہاں افسران اور عملہ صفائی کے لیے جھاڑو لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔ ان کی موجودگی نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ گاندھی جینتی صرف بابائے قوم کو یاد کرنے کا دن نہیں ہے، بلکہ وقار کی علامت کے طور پر صفائی کے ان کے وژن کو عملی طور پر اپنانے کے بارے میں ہے۔

اس مہم کے اختتام پر محکمہ نے آج بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کو ان کی 156 ویں یوم پیدائش کو یاد کرتے ہوئے  پھولوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دن کو سوچھ بھارت دیوس کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے۔ محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نے اپنے محکمہ کے صفائی عملے کو ان کے کام کی تعریف میں تحائف تقسیم کر کے نوازا اور دفتر کے احاطے میں صفائی کی سرگرمیاں انجام دیں۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ہیڈکوارٹر میں سوچھتا ہی سوا مہم کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی اور 02 اکتوبر 2025 کو ایف سی آئی ہیڈکوارٹر کے استقبالیہ میں گاندھی جینتی بھی منایا گیا۔ صفائی کارکنوں کے حوصلے بڑھانے کے لیے تحائف/ایوارڈز کے ساتھ ایک تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ایف سی آئی کے پروگرام کے دوران، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پی) اور دیگر سینئر افسران نے صفائی عملے کو سوچھتا کے لیے ان کے قابل ذکر تعاون کے اعتراف میں تحائف تقسیم کیے۔

17 ستمبر 2025 کو شروع ہونے والی اس مہم میں ملک بھر میں ایف سی آئی کے تمام دفاتر، ڈپو اور فیلڈ یونٹس میں فعال شرکت دیکھی گئی۔

سی ڈبلیو سی نے 01.10.2025 کو ایس ایچ ایس-2025 کی اختتامی تقریب منائی اور صفائی عملے (صفائی متروں) کے حوصلے بڑھانے کے لیے تحائف کے ساتھ ایک تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

آئی جی ایم آر آئی-لدھیانہ کے افسران اور ملازمین نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش کو یاد کرتے ہوئے گانھدی جینتی کے موقع پر پھولوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر موجود تمام افراد نے گاندھی جی کے نظریاتسچائی، عدم تشدد، صفائی اور سادگیکو اپنی ذاتی زندگی میں اپنانے کا عزم کیا۔

اس پروگرام کا مقصد نہ صرف گاندھی جی کو خراج تحسین پیش کرنا تھا، بلکہ دوسروں کو بھی ان کے اصولوں کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی ترغیب دینا تھا۔

گاندھی جینتی کے موقع پر "سوچھ اتسؤ-2025" کے تحت صفائی متروں کو ایوارڈ دیے گئے جنہوں نے آئی جی ایم آر آئی ، حیدرآباد میں صفائی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

 

***

 

 

 

UR-6970

(ش ح۔اس ک)

 


(Release ID: 2174276) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi