وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سیوا پرو 2025:وکست  بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 SEP 2025 8:54PM by PIB Delhi

حکومت ہندکے ماتحت وزارت ثقافت، 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک سیوا پرو 2025 کو خدمت، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخر کے ملک گیر تہوار کے طور پر منا رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک وکست بھارت کے وژن کی رہنمائی میں، سیوا پرو کا مقصد کمیونٹیز، اداروں اور افراد کو سیوا (خدمت)، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی فخر کی اجتماعی تحریک میں یکجا کرنا ہے۔

جاری سیوا پرو 2025 کے ایک حصے کے طور پر وزارت ثقافت نے 26 ستمبر 2025 کو متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف قسم کی آرٹ ورکشاپس اور صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ ان تقریبات میں طلباء، فنکاروں، ماہرین تعلیم، معززین اور کمیونٹی لیڈروں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی، جس سے ثقافتی جشن اور شہری ذمہ داری کے ملک گیر عزم کو تقویت ملی۔

وزارت ثقافت کے اداروں کے ذریعے 26 ستمبر 2025 کو منعقدہ آرٹ ورکشاپس اور صفائی مہم کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  • آگرہ، اتر پردیش – ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی، سنسکرتی کیمپس (للت کلا اکادمی ریجنل سینٹر، لکھنؤ کے ساتھ این سی زیڈ سی سی پریاگراج کے زیر اہتمام منعقدپروگرام)

آگرہ میں، 600 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ ایک بڑے پیمانے پر آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر آشو رانی اور للت کلا سنستھان کے ڈائریکٹر پروفیسر سنجے چودھری کی شرکت نے رونق بڑھائی ۔

1.jpg

2.jpg

  • مدورائی، تمل ناڈو - گورنمنٹ کالج آف فائن آرٹس، ورلڈ تمل سنگم کیمپس (ساؤتھ زون کلچرل سینٹر کی جانب سے منعقد)

مدورائی میں 135 سے زائد طلباء اور فنکاروں کی شرکت کے ساتھ ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کو جی سی ایف اے مدورائی کے پرنسپل جناب ایم نالاشیوم ، جناب این سندرم اور، مدورائی کے سینئر فنکارجناب پی شیوکماراورپڈوچیری کے فنکار کلائمامانی سی مونسامی نے اس ورکشاپ میں شرکت کی  اور شرکاء کو اپنے تخلیقی نقطہ نظر سے متاثر کیا۔

3.png 4.png

  • پورٹ بلیئر، انڈمان اور نکوبار جزائر - ٹیگور گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن، سری وجے پورم (ای زیڈ سی سی کولکتہ کی جانب سے منعقد)

پورٹ بلیئر میں، ایک آرٹ ورکشاپ میں 130 سے ​​زائد طلباء اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ ورکشاپ  میں انڈمان اور نکوبار انتظامیہ کے تحت آرٹ اینڈ کلچر کی سکریٹری محترمہ جیوتی کماری نے  شرکت کی اور ہندوستان کی تخلیقی روایات کے ساتھ نوجوانوں کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی۔

5.png

  • ادے پور، راجستھان - ودھیا بھون اسکول، فتح پورہ (ڈبلیو زیڈ سی سی اودے پور کی جانب سے منعقد ورکشاپ )

ادے پور میں 200 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مہارانا بھوپال اسپتال، ادے پور، سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آر ایل سمن  نے شرکت کی، جنہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ثقافتی فخر کو سماجی ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں۔

6.jpg

  • گوا – آئی جی این سی اے علاقائی مرکز، گوا ( آئی جی این سی اے کی جانب سے منعقد ورکشاپ)

گوا میں، ایک آرٹ ورکشاپ میں تقریباً 300 شرکاء اکٹھا ہوئے۔ ورکشاپ میں گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت، آرٹ اینڈ کلچر کے سکریٹری آئی اے ایس جناب سنتوش سکھدیو،  اور، رویندر بھون-سنکھالی کے وائس چیئرمین جناب دتارام چمولکر نے شرکت کی اور کمیونٹی کے جذبے کو مضبوط بنانے میں تخلیقی صلاحیتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

7.jpg

8.jpg

  • جموں، جموں و کشمیر – جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز کا برآمدہ (جے اینڈ کے اکیڈمی کے تعاون سے این زیڈ سی سی کے زیر اہتمام منعقد ورکشاپ)

جموں میں، 500 سے زائد شرکاء کے ساتھ ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ معزز مہمانوں میں  جناب وکرم رندھاوا، ایم ایل اے بہو؛ جناب اروند گپتا، ایم ایل اے جموں ویسٹ؛ جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز کی ، سکریٹری محترمہ ہرویندر کور اور پدم شری رومالو رام، نامور مصور شا مل تھے، جنہوں نے برادریوں کو متحد کرنے میں فن کے کردار کی تعریف کی۔

9.jpg

10.jpg

شیلانگ، میگھالیہ - اسٹیٹ سینٹرل لائبریری (این ای زیڈ سی سی دیما پور کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام)

شیلانگ میں تقریباً 100 طلباء اور فنکاروں کی شرکت کے ساتھ ایک آرٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں ایم سی ایس کی ڈائریکٹر اورمیگھالیہ  حکومت میں فن ثقافت کے محکمہ کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ لداشیشا ماجونے شرکت کی   انہوں نےتخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے مقامی روایات کے تحفظ اور فروغ کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

11.png 222.png

  • کولکتہ، مغربی بنگال - للت کلا اکادمی ریجنل سینٹر کیمپس (  ایل کےاےآر سی، کولکتہ کی طرف سے منعقدہ)

کولکتہ میں، "سوچھتا ہی سیوا" مہم کے ایک حصے کے طور پر، للت کلا اکادمی علاقائی مرکز نے 361، کیاتلا لین میں صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ عہدیداروں، اسکالرس اور عملے نے اردگرد کی صفائی کی اور محب وطن لیڈروں اور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی تصویریں سڑک کے کنارے آویزاں تھیں۔

12.png

13.png

ڈیجیٹل شمولیت

وسیع پیمانے پر سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت نے سیواپرو پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل شرکت کو ممکن بنایا ہے:

ادارہ جاتی اپ لوڈ: ثقافت کی وزارت اور مختلف ریاستوں اور مرکز کے تحت تمام ادارے سیوا پرو پورٹل https://amritkaal.nic.in/sewa-parv.htm پر اپنےپروگراموں کو دستاویزی شکل دے رہیں اور اسے اپ لوڈ کر رہے ہیں۔

شہریوں کا تعاون: افراد اپنے فن پارے، تصاویر، اور تخلیقی تاثرات براہ راست پورٹل پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں، اور #SewaParv کا استعمال کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں۔

برانڈنگ اور اشتہاراتی مواد یہاں ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں: گوگل ڈرائیو لنک۔

شرکت کیسے کریں؟

1.انفرادی شرکت

کوئی بھی شخص اپنی پسند کے کسی بھی میڈیم یا مواد میں "وکست بھارت کے رنگ، کلا کے سنگ" کے تھیم پر آرٹ ورک بنا کر اپنا تعاون کر سکتا ہے۔ شرکاء اپنے آرٹ ورک کی تصاویر مذکورہ لنک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں: https://amritkaal.nic.in/sewa-parv-individual-participants

2، 75 مقامات میں سے ایک پر پینٹنگ ورکشاپ میں شامل ہوں۔

شرکاء حصہ لینے کے لیے دیے گئے مقامات پر متعلقہ وزارت ثقافت کے اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 75 مقامات کی فہرست: یہاں کلک کریں۔

26 ستمبر 2025 کو مدورائی، آگرہ، پورٹ بلیئر، ادے پور، گوا، جموں، شیلانگ اور کولکتہ میں آرٹ ورکشاپس اور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں شرکاء نے شرکت کی، جن میں طلباء، فنکار، ماہرین تعلیم اور کمیونٹی لیڈر شامل تھے۔ ہر ورکشاپ تخلیقی صلاحیتوں اور تعاون کا مرکز بن گئی، جب کہ کولکتہ میں صفائی کی پہل نے "سوچھتا ہی سیوا" کے جذبے کی تصدیق کی۔ ایک ساتھ مل کر، ان سرگرمیوں نے نہ صرف ہندوستان کے فنی تنوع کا جشن منایا بلکہ تخلیقی صلاحیتوں، ذمہ داری اور شہری فخر کے ذریعے وکست بھارت @2047 کی تعمیر کے اجتماعی عزم کو بھی مضبوط کیا۔

 

UR-6886

(ش ح۔ع ح۔ ف ر )


(ریلیز آئی ڈی: 2173531) وزیٹر کاؤنٹر : 27
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी