بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے سعودی ایگریکلچرل اینڈ لائیو اسٹاک انویسٹمنٹ کمپنی (ایس اے ایل آئی سی/حاصل کنندہ) کی طرف سے اولم ایگری ہولڈنگز لمیٹڈ (اولم ایگری/ہدف) کے جاری شدہ حصص کے سرمائے میں بالواسطہ 44.58 فیصد اور زیادہ سے زیادہ 64.57 فیصد حصص کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی ہے

Posted On: 30 SEP 2025 8:09PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے سعودی ایگریکلچرل اینڈ لائیو اسٹاک انویسٹمنٹ کمپنی (ایس اے ایل آئی سی/ حاصل کنندہ) کے اس مجوزہ بالواسطہ حصول کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت وہ اولم ایگری ہولڈنگز لمیٹڈ (اولم ایگری/ ہدف) کے جاری شدہ حصص کے سرمایہ میں 44.58 فیصد سے لے کر زیادہ سے زیادہ 64.57 فیصد حصص حاصل کرے گی۔

یہ "مجوزہ امتزاج" ایس اے ایل آئی سی کے اس مجوزہ بالواسطہ حصول پر مشتمل ہے، جس کے تحت وہ اولم ایگری کے جاری شدہ حصص کے سرمایہ میں 44.58 فیصد سے لے کر زیادہ سے زیادہ 64.57 فیصد حصص حاصل کرے گی۔

ایس اے ایل آئی سی سعودی عرب میں ایک مشترکہ اسٹاک کمپنی ہے، جو زرعی اور غذائی اجناس کی تجارت سے متعلق کمپنیوں میں اندرون مملکت اور بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کرتی ہے۔ ایس اے ایل آئی سی کا ایگری بزنس زراعت، خریداری اور اجناس کی درآمد پر مرکوز ہے تاکہ انہیں سعودی عرب میں فراہم کیا جا سکے۔ بھارت میں ایس اے ایل آئی سی، ایل ٹی فوڈ لمیٹڈ کے ذریعے مختلف زرعی اجناس کی تجارت میں موجود ہے۔

اولم ایگری سنگاپور میں رجسٹرڈ اور ہیڈکوارٹرڈ ہے اور بنیادی طور پر زرعی اجناس کے تاجر اور پروسیسر کے طور پر کام کرتی ہے، جس کی سرگرمیاں مکمل ویلیو چین پر محیط ہیں۔ بھارت میں اولم ایگری براہ راست اور بالواسطہ طور پر مختلف زرعی اجناس کی تھوک سطح پر فروخت کرتی ہے اور خاص طور پر باسمتی چاول کے حوالے سے پرچون سطح پر بھی سرگرم ہے۔ اولم ایگری مختلف زرعی اجناس کی تجارت میں بھی مصروف ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

****

ش ح۔ ف ش ع

U: 6864


(Release ID: 2173438) Visitor Counter : 11
Read this release in: English , हिन्दी