محنت اور روزگار کی وزارت
سووستھ ناری ، سشکت پریوار ابھیان : ای ایس آئی سی اسپتالوں نے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر صحت سے متعلق کیمپوں کا انعقاد کیا
Posted On:
29 SEP 2025 4:16PM by PIB Delhi
جاری ’’ سووستھ ناری ، سشکت پریوار ابھیان ‘‘ کے تحت، جس کا 17 ستمبر سے 2 اکتوبر ، 2025 ء تک پورے ملک میں اہتمام کیا جا رہا ہے، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ( ای ایس آئی سی ) کے اسپتالوں نے 28 ستمبر ، 2025 ء کو متعدد مقامات پر صحت کیمپ اور بیداری پروگرام منعقد کیے، جن میں تروپُور، تیرونلویلی، بیلٹولا (گواہاٹی) اور دیگر آؤٹ ریچ مقامات شامل ہیں۔ یہ اقدام پوشن ماہ کے مقاصد کے مطابق ہے اور اس کا مقصد حفاظتی صحت کی دیکھ بھال، غذائی آگاہی اور خواتین کی صحت کو مضبوط بنانا ہے۔
تروپُور کے ای ایس آئی سی اسپتال میں ایک خصوصی صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں 27 خواتین مستفیدین کی غیر متعدی بیماریوں جیسے ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے لیے منظم اسکریننگ کی گئی۔ طبی جانچ میں ہیموگلوبن کی جانچ، منہ، چھاتی اور سروائیکل کینسر کی اسکریننگ اور سکل سیل اسکریننگ شامل تھیں۔ صحت سے متعلق بیداری کے اجلاس میں اینیمیا کی روک تھام، حیض سے متعلق صفائی ستھرائی ، غذائیت، ٹیکہ کاری اور طرزِ زندگی سے متعلق امراض کے سلسلے میں آگاہی سے متعلق پروگرام منعقد کئے گئے ۔


تھوتھوکُدی کارپوریشن ( مغربی زون) اور تیرونلویلی کے ای ایس آئی سی اسپتال میں، کیمپ میں 160 سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں سے 127 افراد میں بیماریون کا پتہ لگانے کے لیے اسکریننگ کی گئی۔ خصوصی توجہ خواتین صفائی کارکنان، ڈومیسٹک بریڈنگ چیکرز ( ڈی بی سی ) اور مائیکرو کمپوسٹ سینٹر کے ملازمین پر دی گئی۔ آگاہی سیشن میں حیض سے متعلق صفائی ستھرائی ، ماں کی صحت، کام کی جگہ پر فلاح و بہبود اور غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام کے لیے طرزِ زندگی میں تبدیلیوں پر زور دیا گیا۔ ای ایس آئی سی نے ، ایس پی آر ای ای 2025 خصوصی رجسٹریشن ڈرائیو کے تحت سماجی تحفظ کی رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی تاکہ غیر رجسٹرڈ کارکنان کو ای ایس آئی اسکیم میں شامل کیا جا سکے۔


بیلٹولا (گواہاٹی) کے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں، اسپتال کے اندر اور آؤٹ ریچ کیمپ دونوں منعقد کیے گئے۔ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، اینیمیا اور چھاتی، سروائکس اور منہ کے کینسر سے متعلق اسکریننگ کی گئی۔ مجموعی طور پر 111 مستفیدین کی اسکریننگ کی گئی، جن میں 49 اسپتال میں اور 62 آؤٹ ریچ کیمپ میں برہم پتر انڈسٹریل پارک میں شامل تھیں۔ آگاہی سیشن میں حیض سے متعلق صحت، دودھ پلانے، غذائیت اور خود چھاتی کا معائنہ شامل تھا۔ خواتین شرکاء کو آئرن فولیک ایسڈ، کیلشیم، ملٹی وٹامنز اور او آر ایس بھی فراہم کیے گئے۔


’’ سووستھ ناری ، سشکت پریوار ابھیان ‘‘ ، خواتین کو بااختیار بنانے میں بامعنی کردار ادا کر رہا ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کے لیے جامع اور حفاظتی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے ویژن کے مطابق کام کر رہا ہے۔
ان کیمپوں کے ذریعے، ای ایس آئی سی اسپتال نہ صرف حفاظتی صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں بلکہ غذائیت اور خواتین کی صحت کے بارے میں کمیونٹی سطح پر آگاہی میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 6777
(Release ID: 2172750)
Visitor Counter : 7