وزارت خزانہ
مالی سال 26-2025کی دوسری ششماہی کے لیے حکومت کا قرض لینے کا منصوبہ
Posted On:
26 SEP 2025 5:30PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مشاورت سے مالی سال26-2025 کی دوسری ششماہی (ایچ 2) کے لیے اپنے قرض لینے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے ۔
حکومت ہند مالی سال26-2025 (ایچ-2: مالی سال 26-2025) کی دوسری ششماہی میں ڈیٹڈ سیکوریٹیز کے ذریعے 6.77 لاکھ کروڑ روپے قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے ، جس میں سوورین گرین بانڈز (ایس جی ر بی ایس)کے اجراء کے ذریعے 10,000 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔
چھ مارچ 2026 تک 22؍ہفتہ وار نیلامیوں کے ذریعہ6.77؍لاکھ کروڑ روپے کا مجموعی بازار قرض حاصل کرلیا جائے گا۔بازار سے قرض 3 ، 5 ، 7 ، 10 ، 15 ، 30 ، 40 اور 50 سالہ سیکورٹیز پر محیط ہوگا ۔ مختلف میچوریٹیوں کے تحت قرض لینے کا حصہ (ایس جی آر بی سمیت) 3 سالہ (6.6 فیصد) 5 سالہ (13.3 فیصد) 7 سالہ (8.1 فیصد) 10 سالہ (28.4 فیصد) 15 سالہ (14.2 فیصد) 30 سالہ (9.2 فیصد) 40 سالہ (11.1 فیصد) اور 50 سالہ (9.2 فیصد) ہوگا۔
حکومت ریڈیمپشن پروفائل کو ہموار کرنے کے لیے سیکیورٹیز کا سوئچنگ/بائی بیک جاری رکھے گی ۔
حکومت نیلامی کے نوٹیفکیشن میں ظاہر کی گئی ہر سیکورٹی کے خلاف اضافی سبسکرپشن کے طور پر2,000 کروڑ روپے تک برقرار رکھنے کے لیے گرین شو آپشن استعمال کرنے کا حق جاری رکھے گی۔
مالی سال 26-2025 کی تیسری سہ ماہی (کیو-3) میں ٹریژری بلوں کے اجرا کے ذریعے ہفتہ وار قرضے 13 ہفتوں کے لیے 19,000 کروڑ روپے ہونے کی توقع ہے، جس میں بالترتیب 91 ڈی ٹی بی کے تحت 7,000 کروڑ روپے ، 182 ڈی ٹی بی کے تحت 6,000 کروڑ روپے اور 364 ڈی ٹی بی کے تحت 6,000 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے ۔
سرکاری ادائیگیوں اور رسیدوں میں عارضی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا نے مالی سال 26-2025 کی دوسری ششماہی کے لیے ویز اینڈ مین ایڈوانسز (ڈبلیو ایم اے) کی حد 50,000 کروڑ روپے مقرر کی ہے ۔
مزید تفصیلات کے لیے وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آف انڈیا کی ویب سائٹس پر دستیاب تفصیلی پریس ریلیز دیکھی جا سکتی ہیں ۔
***
ش ح۔م ع ن۔ رب
U-No.6672
(Release ID: 2171868)
Visitor Counter : 6