وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نوڈل ٹیکنالوجی سینٹر سمپوزیم-2025


بیس ریپئر ڈپو ، پالم میں انعقاد کیا گیا

Posted On: 26 SEP 2025 4:10PM by PIB Delhi

بیس ریپئر ڈپو، پالم نے 23 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں نوڈل ٹیکنالوجی سنٹر (این ٹی سی) سمپوزیم-2025 کا انعقاد کیا، جس کا موضوع تھا ‘ریورس انجینئرنگ کے ذریعے مقامی کاری: بلیک باکس تصور کو اپنانا’۔ یہ تقریب مین ٹیننس کمانڈ کی خود انحصاری اور تکنیکی ترقی میں بہترین کارکردگی کے فروغ کے اقدام کے تحت منعقد کی گئی۔ ایئر کموڈور ہرش بہل، ایئر آفیسر کمانڈنگ، بیس ریپئر ڈپو، پالم، تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ایئر کموڈور ایل شری رام اور ایئر کموڈور (ریڈار)، ایئر ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور صنعتی شعبے کے ممتاز شرکاء نے بھی اس موقع کی رونق بڑھائی۔ آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی منڈی اور این ایس یو ٹی کے معروف ماہرین تعلیم نے صنعتی نمائندوں کے ساتھ مل کر اُن ٹیکنالوجیز پر گہری بصیرت فراہم کیں جنہیں ملک کے ‘آتم نربھرتا’ کے سفر میں مقامی بنایا جا سکتا ہے۔مہمان خصوصی کی موجودگی میں ‘این ٹی سی کمپینڈیم–2025’، جو ڈپو کی مقامی کاری کی کوششوں اور سنگ میلوں کو دستاویزی شکل دیتا ہے، کا اجرا بھی کیا گیا۔

سمپوزیم کے حصے کے طور پر ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا ، جو صنعتی شراکت داروں کو اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور مستقبل میں مقامی ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے صارفین کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ۔  سمپوزیم نے تعلیمی اداروں اور صنعت کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے اہم ٹیکنالوجیز میں خود انحصاری کے تئیں ہندوستانی فضائیہ کے عزم کو تقویت دینے کا کام کیا اور اس طرح قومی دفاعی تیاریوں میں تعاون کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح – ش ت-ت ح)

U. No. 6667


(Release ID: 2171809) Visitor Counter : 9
Read this release in: English , Hindi