نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کویز سے سیاچن تک: ایم وائی بھارت نوجوان قیادت حب الوطنی اور قومی تعمیر کے ایک اہم سفر پر نکلے


مورخہ 28 تا 30 ستمبر دنیا کے سب سے بلند ترین میدانِ جنگ کے اس خاص سفر میں25؍نوجوان فوج کے ساتھ 72 گھنٹے گزاریں گے

ہر شرکاء کو فوج کے نام ہاتھ سے لکھا ہوا ایک خط لانا ہوگا، جس میں وکست بھارت کے لیے ان کا نظریہ بیان کیا گیا ہو

Posted On: 26 SEP 2025 2:19PM by PIB Delhi

اپنی نوعیت کی پہلی پہل کے تحت ہندوستانی نوجوانوں کا ایک منتخب گروپ کوئز کے ڈیجیٹل میدان سے دنیا کے سب سے اونچے میدان جنگ سیاچن کی برفیلی بلندیوں تک سفر کرنے کے لیے تیار ہے ۔  وزارت برائے امور نوجوان و کھیل کود کےمحکمہ امور نوجوان کی سربراہی میں یہ انوکھا ایکسپوزر دورہ نوجوانوں کو ہندوستان کے سب سے مشکل محاذوں میں سے ایک پر قیادت ، لچک اور قوم کی تعمیر کا تجربہ کرنے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے ۔

 1.jpg

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی ایم وائی بھارت  پہل پہلے ہی ملک بھر میں 1.8 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو جوڑ چکا ہے ، جو انہیں سیوا بھاو (خدمت کا جذبہ) اور کرتویہ بودھ (فرض کا احساس) کی ہندوستانی اخلاقیات سے مربوط کر رہا ہے۔ یوم آزادی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر نوجوانوں کے امور کے محکمے نے یکم تا-15 اگست 2025 تک ایم وائی بھارت پلیٹ فارم پر قومی پرچم کوئز کی میزبانی کی ، جس میں ملک بھر کے 1.1 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں  نے پرجوش انداز میں شرکت  کی۔

اس کوئز کے فاتحین کو 28 تا 30 ستمبر 2025 کے دوران سیاچن بیس کیمپ لے جایا جائے گا، جہاں وہ  ہندوستانی مسلح افواج کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

فوجی اداروں میں قیام کے دوران  نوجوانوں کو سیاچن میں خدمات انجام دینے کے آپریشنل ، جغرافیائی اور ماحولیاتی چیلنجوں کے بارے میں براہ راست ہندوستانی فوج کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا ۔  وہ تربیتی علاقوں کا دورہ کریں گے ، جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے اور سخت ترین حالات میں ہندوستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔  لیہہ کے ثقافتی ورثے سے واقفیت اور مقامی صنعت کاری اور کاروباری سرگرمیوں سے تعارف کے ساتھ اس تجربے کو مزید تقویت ملے گی ۔

 اس کے علاوہ ہر نوجوان شرکاء ایک ہاتھ سے لکھا ہوا خط فوج کے نام لے کر لائیں گے، جس میں وہ وکست بھارت کے لیے اپنا وژن بیان کریں گے اور مضبوط، محفوظ اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں مسلح افواج کے اہم کردار کو تسلیم کریں گے۔

محکمۂ نوجوان امور نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ پہل صرف ایک تعلیمی دورے سے کہیں آگے لے جاتی ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کےہندوستان کے سرحدی علاقوں کے بارے میں فہم کو وسعت فراہم کرنا، مسلح افواج کے لیے احترام کو فروغ دینا اور فخر، ذمہ داری اور حب الوطنی کے جذبے کو بیدار کرنا ہے۔ کوئز سے سیاچن تک کے اس سفر کے ذریعے ایم وائی بھارت ایک ایسی نوجوان نسل کو پروان چڑھا رہا ہے ،جو قومی خدمت کے لیے پرعزم اور ہندوستان کے روشن مستقل کے لیے قیادت فراہم کرنے کو تیار ہو۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع د

U-No.6654


(Release ID: 2171715) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , Hindi