وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 25 ستمبر کو اتر پردیش اور راجستھان کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم بانسواڑہ میں 1,22,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے
بجلی کے شعبے کے منصوبوں میں 91,770 کروڑ روپے سے زیادہ کے کلین انرجی اور ٹرانسمیشن کے منصوبے شامل ہوں گے
جوہری توانائی کے شعبے کو بڑی تقویت دیتے ہوئے وزیر اعظم ماہی بانسواڑہ راجستھان ایٹمی بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم راجستھان ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک کے 16,050 کروڑ روپے سے زیادہ کے پی ایم کسم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم راجستھان سے تین ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ، جس سے ریاست اور شمالی خطے کے درمیان رابطے میں نمایاں بہتری آئے گی
وزیر اعظم راجستھان میں سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نومنتخب نوجوانوں کے مابین 15,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کریں گے
وزیر اعظم گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو-2025 کا افتتاح کریں گے
ٹریڈ شو کا موضوع:’ الٹیمیٹ سورسنگ بیگنس ہیئر‘ ہے
Posted On:
24 SEP 2025 5:52PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 ستمبر کو اتر پردیش اور راجستھان کا دورہ کریں گے ۔ وہ صبح تقریبا 9:30 بجے گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو-2025 کا افتتاح کریں گے ۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔
اس کے بعد ، وزیر اعظم راجستھان کا دورہ کریں گے اور1,22,100 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اورافتتاح کریں گے ۔تقریبا 1:45 بجے بانسواڑہ میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے ۔ وہ پی ایم کسم سے مستفید ہونے والوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے ۔
اتر پردیش میں وزیر اعظم
میک ان انڈیا ، ووکل فار لوکل اور آتم نربھر بھارت کے عزم کے مطابق ، وزیر اعظم گوتم بدھ نگر ضلع کے گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو-2025 (یو پی آئی ٹی ایس-2025) کا افتتاح کریں گے ۔
’الٹیمیٹ سورسنگ بیگنز ہیئر‘ کے موضوع کے تحت یہ تجارتی شو 25 سے 29 ستمبر تک منعقد ہوگا ۔ اس کے تین بنیادی مقاصد اختراع ، انضمام اور بین الاقوامی کاری یعنی اِنوویشن، انٹیگریشن اور انٹرنیشلائزیشن ہوں گے۔ سہ جہتی خریدار حکمت عملی بین الاقوامی خریداروں ، گھریلو بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) خریداروں ، اور گھریلو بزنس ٹو کنزیومر (بی 2 سی) خریداروں کو پیش نظر رکھیں گے ، جو برآمد کنندگان ، چھوٹے کاروبار اور صارفین کو یکساں مواقع فراہم کرے گی ۔
یو پی آئی ٹی ایس-2025 ریاست کی متنوع دستکاری کی روایات ، جدید صنعتوں ، مضبوط ایم ایس ایم ایز اور ابھرتے ہوئے کاروباریوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا کام کرے گا، جن کلیدی شعبوں کی نمائندگی کی جائے گی ان میں دستکاری ، ٹیکسٹائل ، چمڑا ، زراعت ، فوڈ پروسیسنگ ، آئی ٹی ، الیکٹرانکس ، آیوش شامل ہیں ۔ اس میں اتر پردیش کے بھرپور فن ، ثقافت اور کھانوں کو بھی ایک ہی چھت کے نیچے دکھایا جائے گا ۔
روس ایک شراکت دار ملک کے طور پر شرکت کرے گا جس سے دو طرفہ تجارت ، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور طویل مدتی تعاون کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا اضافہ ہوگا ۔ 2 ہزار400 سے زیادہ نمائش کنندگان ؛ 1,25,000 بی ٹو بی وزیٹرس اور 4,50,000 بی ٹو سی وزیٹرس تجارتی شو میں حصہ لیں گے ۔
راجستھان میں وزیر اعظم
وزیر اعظم بانسواڑہ میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے 1,22,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے ۔
سب کے لیے سستی ، قابل اعتماد اور پائیدار بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہندوستان کے بجلی کے شعبے کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کے مطابق ، وزیر اعظم انو شکتی ودھیوت نگم لمیٹڈ (اشونی) ماہی بانسواڑہ راجستھان ایٹمک پاور پروجیکٹ (4x700میگاواٹ) کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کی مالیت تقریباً 42,000 کروڑ روپے ہے ۔ یہ قابل اعتماد بیس لوڈ توانائی کی فراہمی کرنے والے ملک کے سب سے بڑے جوہری پلانٹس میں سے ایک ہوگا اور ماحولیاتی انتظام اور جوہری توانائی کے منظر نامے میں ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرے گا ۔ آتم نربھر بھارت کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے ، ماہی بانسواڑہ راجستھان ایٹمک پاور پروجیکٹ جدید حفاظتی خصوصیات کے ساتھ چار مقامی 700 میگاواٹ پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹرز پر مشتمل ہے ، جسے این پی سی آئی ایل نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے ۔ یہ ہندوستان کی وسیع تر ’فلیٹ موڈ‘ پہل کا حصہ ہے ، جہاں یکساں ڈیزائن اور خریداری کے منصوبوں کے تحت پورے ہندوستان میں 700 میگاواٹ کے دس یکساں ری ایکٹر بنائے جا رہے ہیں ۔ یہ پروجیکٹ لاگت کی استعداد ، تیزی سے تعیناتی اور مربوط آپریشنل مہارت لائے گا ۔
ہندوستان کے صاف ستھرے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ایک بڑا فروغ دیتے ہوئے ، وزیر اعظم راجستھان میں تقریبا 19,210 کروڑ روپے کے گرین انرجی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وہ فلودی ، جیسلمیر ، جالور ، سیکر سمیت دیگر مقامات پر شمسی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ۔ وہ بیکانیر میں شمسی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ مزید برآں ، وہ آندھرا پردیش کے راماگیری میں شمسی پارک کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ یہ منصوبے ہندوستان کی صاف ستھری توانائی کی صلاحیت میں نمایاں کردار ادا کریں گے ، جس سے لاکھوں ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو روکنے کے ساتھ ساتھ کافی مقدار میں سبز توانائی پیدا ہوگی ۔
وزیر اعظم حکومت ہند کے قابل تجدید توانائی زون (آر ای زیڈ) پہل کے تحت 13180 کروڑ روپے سے زیادہ کے تین پاور ٹرانسمیشن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، جس کا مقصد 2030 تک آٹھ ریاستوں میں 181.5 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے ۔ لوڈ سینٹرز کی طرف اس قابل تجدید توانائی کے موثر پھیلاؤ کو یقینی بنانے اور گرڈ کے استحکام کو بڑھانے کے لیے پاور گرڈ راجستھان آر ای زیڈ کے لیے کلیدی ٹرانسمیشن سسٹم نافذ کر رہا ہے ۔
اس میں راجستھان کے بیور سے مدھیہ پردیش کے مندسور تک 765 کے وی ٹرانسمیشن لائنیں اور متعلقہ سب اسٹیشنوں کی توسیع ؛ راجستھان کے سروہی سے مندسور اور مدھیہ پردیش کے کھنڈوا تک ، سروہی سب اسٹیشن پر تبدیلی کی صلاحیت میں اضافہ اور مندسور اور کھنڈوا سب اسٹیشنوں پر توسیع اور راجستھان کے بیکانیر سے ہریانہ کے سیوانی اور فتح آباد اور پنجاب کے پاترن تک 765 کے وی اور 400 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ ساتھ بیکانیر میں سب اسٹیشنوں کا قیام اور سیوانی سب اسٹیشن کی توسیع شامل ہے ۔ مجموعی طور پر ، یہ پروجیکٹ راجستھان میں جنریشن ہبس سے پورے ہندوستان میں مستفید ہونے والی ریاستوں میں ڈیمانڈ سینٹرز کو 15.5 گیگاواٹ گرین انرجی کی بلا رکاوٹ منتقلی کی سہولت فراہم کریں گے ۔
وزیر اعظم تین گرڈ سب اسٹیشنوں (جی ایس ایس) کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن میں جیسلمیر اور بیکانیر میں 220 کے وی اور متعلقہ لائنیں شامل ہیں ۔ وہ باڑمیر ضلع کے شیو میں 220 کے وی جی ایس ایس کا بھی افتتاح کریں گے ۔ 490 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے یہ منصوبے خطے میں توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے ۔
کسانوں کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم کے مطابق ، وزیر اعظم راجستھان ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک کی ریاستوں میں پی ایم-کسم (پردھان منتری کسان ارجا سرکشا ایوم اُتّھان مہابھیان) اسکیم (کمپونینٹ سی) کے تحت 16,050 کروڑ روپے سے زیادہ کے 3517 میگاواٹ کے فیڈر لیول سولرائزیشن پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ۔ بجلی کی لاگت کو کم کرکے ، آبپاشی کے اخراجات کو کم کرکے اور دیہی توانائی پر خود کفالت کو فروغ دے کر لاکھوں کسانوں کو فائدہ پہنچانے والی سستی ، قابل اعتماد اور پائیدار آبپاشی کے لیے بجلی کو یقینی بنانے کے لیے زرعی فیڈروں کو شمسی بنایا جا رہا ہے ۔
رامجل سیتو لنک پروجیکٹ کو بڑی تقویت دینے اور آبی تحفظ کے اپنے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ، وزیر اعظم راجستھان میں 20,830 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد آبی وسائل کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے ۔ وہ اِساردا سے مختلف فیڈروں کی تعمیر، اجمیر ضلع میں مور ساگر مصنوعی ذخائر اور چتوڑ گڑھ سے اس کے فیڈر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ دیگر کاموں میں بیسلپور ڈیم میں انٹیک پمپ ہاؤس ، کھاری فیڈر کی بحالی اور مختلف دیگر فیڈر کینال کے کام شامل ہیں ۔ وزیر اعظم اساردا ڈیم ، دھول پور لفٹ پروجیکٹ ، تکلی پروجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے ۔
سب کے لیے محفوظ اور صاف پینے کے پانی کے عزم کے مطابق ، وزیر اعظم اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اَربن ٹرانسفارمیشن (امرت) 2.0 کے تحت بانسواڑہ ، ڈونگر پور ، ادے پور ، سوائی مادھو پور ، چورو ، اجمیر ، بھیلواڑہ اضلاع میں 5880 کروڑ روپے سے زیادہ کے پینے کے پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بڑا فروغ دیتے ہوئے ، وزیر اعظم بھرت پور شہر میں فلائی اوورز کی تعمیر ، دریائے بناس پر ایک پل اور 116 اٹل پرگتی پتھ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وہ باڑمیر ، اجمیر ، ڈونگر پور اضلاع میں قومی اور ریاستی شاہراہوں سے متعلق متعدد سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے ۔ 2 ہزار 630 کروڑ روپے سے زیادہ کے ان پروجیکٹوں سے علاقائی سڑک رابطے میں بہتری آئے گی ، ہموار ٹریفک کو یقینی بنایا جائے گا اور سڑک تحفظ میں اضافہ ہوگا ۔
وزیر اعظم بھرت پور میں 250 بستروں والے آر بی ایم اسپتال ، جے پور میں ایک آئی ٹی ڈیولپمنٹ اور ای گورننس سینٹر ، مکرانہ شہر میں ٹریٹمنٹ پلانٹس اور پمپنگ اسٹیشنوں سمیت سیوریج سسٹم اور منڈاوا اور جھنجھنو ضلع میں سیوریج اور پانی کی فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے ۔
ریل رابطے کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم تین ٹرینوں ، بیکانیر اور دہلی کینٹ کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ، جودھ پور اور دہلی کینٹ کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرین اور ادے پور سٹی-چنڈی گڑھ ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ یہ ٹرینیں راجستھان اور دیگر شمالی ریاستوں کے درمیان رابطے کو نمایاں طور پر بہتر بنائیں گی ۔
سب کے لیے روزگار کے اپنے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ، راجستھان میں سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نومنتخب نوجوانوں کو 15,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کریں گے ۔ ان میں 5770 سے زیادہ اینیمل اٹینڈنٹ ، 4190 جونیئر اسسٹنٹ ، 1800 جونیئر انسٹرکٹر ، 1460 جونیئر انجینئر ، 1200 تھرڈ گریڈ لیول-2 ٹیچر شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م م۔ص ج)
U. No. 6541
(Release ID: 2170831)
Visitor Counter : 11