امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کاری ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم 2025 کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے

Posted On: 23 SEP 2025 7:39PM by PIB Delhi

’سوچھتا ہی سیوا-2025‘  جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم  کاری (ڈی ایف پی ڈی)  نے 19.09.2025 کو فیروز گاندھی کیمپ، نئی دہلی میں گھر جاکر بیداری مہم کا انعقاد کیا۔ محکمہ کے افسران اور عملے نے شام کو کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ کے رہائشیوں میں جھاڑو، کوڑے دان، صابن، سینیٹائزر تقسیم کیے۔ رہائشیوں کو نہ صرف اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔ رہائشیوں کے بچوں کو ذاتی حفظان صحت اور اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ نوجوان نسل میں سوچھتا کی عادات کو ابھارنے کے لیے، ڈی ایف پی ڈی کے عملے کے بچوں کے لیے 21.09.2025 کو سوچھوتسو پر ایک ڈرائنگ مقابلہ منعقد کیا گیا۔

’SwachhataHiSeva 2025 مہم کے تحت، ڈی ایف پی ڈی نے 22.09.2025 کو کرشی بھون سے جنتر منتر تک ایک پرجوش واکاتھون اور کوڑے اٹھانے کی مہم کا بھی اہتمام کیا۔

اسی اثنا میں پی ایس یوز اور محکمہ کے منسلک دفاتر کی طرف سے درج ذیل سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

سنٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن، ہیڈکوارٹر دفتر نے 19.09.2025 کو شاہ پور جٹ گاؤں، نئی دہلی میں خراب اور بائیو ڈیگریڈیبل کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے قریبی باشندوں میں کوڑے دان تقسیم کیے اور ایس ایچ ایس-2025 کے تحت 22 ستمبر 2025کو ایک متحرک ڈرائنگ مقابلے کا بھی انعقاد  کیا۔

انڈین گرین اسٹوریج مینجمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی جی ایم آر آئی) - لدھیانہ نے 18.09.2025 کو ایک ڈرائنگ، مضمون نویسی کا مقابلہ اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جبکہ آئی جی ایم آر آئی-حیدرآباد نے 18.09.2025 کو گوداموں میں صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ آئی جی ایم آر آئی، ہاپوڑ کے عملے نے 19.09.2025 کو کیمپس کے لان اور ملحقہ علاقوں میں صفائی مہم چلائی۔ نامطلوب جھاڑیوں اور گھاس کو صاف کیا گیا، جس سے صاف اور سرسبز ماحول کو فروغ دیا گیا۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے اپنے علاقائی اور ضلعی دفاتر میں، نئی دہلی میں اپنے ہیڈکوارٹر میں 19.09.2025 کو مہم کے تحت ایک واکتھون کا اہتمام کیا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6494


(Release ID: 2170351) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , Hindi