وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اسپرش (ایس پی اے آر ایس ایچ) نے شکایات کے ازالے کے لیے وقت کم کرکے اور پرانے تضادات کو حل کرکے دفاعی پنشن کے انتظام کو مؤثر بنایا ہے

प्रविष्टि तिथि: 22 SEP 2025 6:25PM by PIB Delhi

سسٹم فار پنشن ایڈمنسٹریشن-رکشا (ایس پی اے آر ایس ایچ) نے دفاعی پنشن یافتگان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 6.43 لاکھ معاملات (87 فیصد) میں سے 5.60 لاکھ کی حد تک پرانے تضادات کو حل کیا ہے۔  اس نے شکایات کے ازالے کو بھی مضبوط کیا ہے، جس سے نمٹانے کا اوسط وقت اپریل 2025 میں 56 دن سے کم ہوکر اب صرف 20 دن رہ گیا ہے۔  آج کی تاریخ تک، ہندوستان اور نیپال بھر میں 31.54 لاکھ دفاعی پنشن یافتگان اب ایس پی اے آر ایس ایچ پر شامل ہیں۔

مزید برآں، پچھلے ایک سال میں 100 سے زیادہ آؤٹ ریچ ایونٹس منعقد کیے گئے۔  اب تک 211 اسپرش آؤٹ ریچ پروگرام اور 193 رکشا پنشن سمادھان آیوجن (آر پی ایس اے) منعقد کیے جا چکے ہیں۔  اس سال کے دوران ڈی اے ڈی نے پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کے تحت منعقدہ 13 ویں اور 14 ویں آل انڈیا پنشن عدالتوں میں فعال طور پر حصہ لیا، جہاں بالترتیب 260 اور 252 شکایات کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔

ایس پی اے آر ایس ایچ کے ذریعے پنشن کے معاملات کی از خود جانچ کی گئی اور مئی 2025 میں 48 پنشن یافتگان کو 3.02 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔  مالی سال 2024-25 میں، اسپرش کے ذریعے حقیقی وقت کی بنیاد پر 1,57,681 کروڑ روپے کا دفاعی پنشن بجٹ تقسیم کیا گیا۔  جب جولائی 2024 میں ون رینک ون پنشن (او آر او پی)-III نافذ کیا گیا تو صرف 15 دنوں میں 20.17 لاکھ مستفیدین کو 1,224.76 کروڑ روپے منتقل کیے گئے۔

اسپرش دفاعی اہلکاروں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا پنشن نظام ہے۔  یہ حکمرانی کا ایک شفاف، شمولیت پر مبنی اور موثر ماڈل ہے، جو پنشن انتظامیہ کو انتشار سے انضمام اور تاخیر سے وقار میں بدل رہا ہے۔  اس وقت ڈیفنس اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ (ڈی اے ڈی) کے 202 دفاتر، 4.63 لاکھ کامن سروس سینٹرز، 5200 سے زیادہ بینک برانچز اسپرش سروس سینٹرز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6423


(रिलीज़ आईडी: 2169830) आगंतुक पटल : 20
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी