قانون اور انصاف کی وزارت
سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم 2025
Posted On:
20 SEP 2025 7:36PM by PIB Delhi
سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم 2025 کے دوران وزارت قانون و انصاف کے تحت قانون سازی کے محکمے کی جانب سے شروع کیے جانے والے مختلف اقدامات کے ایک حصے کے طور پر 20 ستمبر 2025 کو ایک جامع صفائی مہم چلائی گئی۔ اس مہم کی رہنمائی ایڈیشنل سکریٹری اور نوڈل آفیسر جناب آر کے پٹنائک،ایڈیشنل قانون ساز مشیرجناب جی پنمائی، انڈر سکریٹری محترمہ راکھی بسواس اور دیگر عملہ نےتمام کمروں، شعبوں اور راہداریوں میں کی۔
محکمہ اور اس سے منسلک دفاتر کے اہلکاروں کے ساتھ صفائی ملازمین نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مزید برآں، حفظان صحت اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام کمروں اور حصوں میں کیڑوں پر قابو پانے کے اقدامات کیے گئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل سکریٹری اور نوڈل آفیسر جناب آر کے پٹنائک نے صفائی کی اہمیت پر زور دیا اور تمام افسران اور عملے کے ارکان سے گزارش کی کہ وہ اپنے گردونواح میں سوچھتا کو برقرار رکھنے کے لیے وقت وقف کریں۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ ہر فرد اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کو مہم میں فعال طور پر شریک ہونےکی ترغیب دے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ت ف۔م الف)
U. No. 6387
(Release ID: 2169459)