اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے آئی آئی ایف اے اسٹیلیکس 2025 – مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویدندر فڑنویس اور مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے دی اسٹیل مہاکمبھ کا افتتاح کیا


مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کے مطابق، پائیدار اور ماحول دوست اسٹیل کی طرف منتقلی صرف ایک معاشی مقصد نہیں بلکہ ایک قومی ترجیح ہے

Posted On: 19 SEP 2025 5:01PM by PIB Delhi

اسٹیل اور بھاری صنعت کےمرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے اے آئی آئی ایف اے اسٹیلیکس - 2025 کے افتتاحی اجلاس اور 37ویں قومی کانفرنس برائے پائیدار اسٹیل سے خطاب کیا، جو  اے آئی آئی ایف اے پائیداراسٹیل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے مہاراشٹر اسٹیل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (ایس ایم اے ایم) کے تعاون سے، اور بھارت سرکار کے اسٹیل وزارت اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی حمایت سے منعقد کی تھی۔

ممبئی کے بامبے ایگزیبیشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے بھارت کی پائیدار ترقی اور صنعتی تبدیلی میں گرین اسٹیل کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔

جناب جوشی نے کہا:"بھارت کا اسٹیل شعبہ ہمارے پائیدار صنعتی ترقی کی طرف منتقلی کے مرکز میں کھڑا ہے۔ آلودگی سے پاک اسٹیل کی طرف منتقلی صرف ایک معاشی مقصد نہیں بلکہ ایک قومی ضرورت ہے، جو مکمل طور پر وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کے وژن اور وزیر اعلیٰ جناب دیویدندر فڑنویس کی متحرک قیادت کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔"

انہوں نے اے آئی آئی ایف اے کے کردار کو تسلیم کیا، جو ثانوی اسٹیل شعبے میں 1,800 سے زائد شراکت داروں کی نمائندگی کرتا ہے، اور بھارت بھر میں کم کاربن، مستقبل کے لیے تیار ماحولیاتی نظام کی ترقی کو ممکن بنانے میں اس کا کردار نمایاں ہے۔

مرکزی وزیر نے مہاراشٹر کو پائیدار ترقی میں اس کے پیش پیش کردار پر سراہا اور ریاست کی مستقبل بین اقدامات کی تعریف کی، جن میں پی ایم-کُسُم اسکیم کے کامیاب نفاذ، جو عوام میں "مہاراشٹر ماڈل" کے نام سے مشہور ہے، شامل ہے۔ انہوں نے ریاست کی گرین ہائیڈروجن پالیسی کے تحت 2030 تک 5 لاکھ ٹن سالانہ آلودگی سے پاک ہائیڈروجن کی پیداوار کے بلند اہداف اور پونے ہائیڈروجن ویلی اختراعی کلسٹر کے آغاز کو اجاگر کیا، جس نے مہاراشٹر کو بھارت کی صاف توانائی کی منتقلی میں سب سے آگے رکھا ہے۔

جناب جوشی نے کہا"مہاراشٹر بھارت کے گرین اسٹیل ایکو سسٹم میں ایک مضبوط ستون کے طور پر ابھر رہا ہے۔ یہاں قابل تجدید توانائی اور گرین ہائیڈروجن منصوبوں کا انضمام دیگر ریاستوں کے لیے معیار قائم کرتا ہے۔"

انہوں نے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن (این جی ایچ ایم) کے تحت حکومت کے زور کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس مشن کے لیے 19,744 کروڑ روپے کی لاگت مختص کی گئی ہے، جس کا مقصد 2030 تک سالانہ 50 لاکھ میٹرک ٹن گرین ہائیڈروجن پیدا کرنا، 125 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت شامل کرنا، 8 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا، 6 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنا، اور سالانہ 50 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو روکنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیل شعبے میں 132 کروڑ روپے مالیت کے پانچ پائلٹ پروجیکٹس پہلے سے جاری ہیں، جبکہ کاندلا، پارادیپ، اور تُٹیکورین کو بڑے گرین ہائیڈروجن ہب کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ اس ایکو نظام کی حمایت کے لیے حکومت نے آلودگی سے پاک ہائیڈروجن سرٹیفیکیشن اسکیم، آلودگی سے پاک ہائیڈروجن سیفٹی پینل، اور نیشنل سنگل ونڈو پورٹل برائے گرین ہائیڈروجن و الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا:"گرین اسٹیل اب عملی اور قابل توسیع ہے۔ قابل تجدید توانائی اور الیکٹرولائزرز میں اصلاحات اور لاگت میں کمی اسے مزید مسابقتی بنا رہی ہے۔"

وزیرموصوف نے وزیرِ اعظم مودی جی کے منتر "زیرو ڈیفیکٹ، زیرو ایفیکٹ" اور "دام کم، دم زیادہ" کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ بھارت کی آلودگی سے پاک اسٹیل صنعتی حکمت عملی کی بنیاد معاشی کفایت، معیار، اور ماحولیاتی ذمہ داری پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آلودگی سے پاک ہائیڈروجن کی قیمتیں 2030 تک 2 ڈالر فی کلو گرام سے کم ہونے کی توقع ہے، جس میں شمسی اور ہائبرڈ پاور کی کم لاگت (4.5 روپے فی یونٹ بمقابلہ تھرمل کے 6.5 روپے فی یونٹ) اور قابل تجدید توانائی کے آلات اور الیکٹرولائزرز پر جی ایس ٹی کی 5 فیصد تک کمی مددگار ہوگی۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ یہ اصلاحات پی ایم سوریا گھر: مفت بجلی اسکیم اور پی ایم – کے یو ایس یو ایم جیسے شمسی منصوبوں کو شہریوں اور کسانوں کے لیے مزید قابلِ برداشت بناتی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جی ایس ٹی  میں کمی سے کسانوں کے لیے شمسی پمپ کے اخراجات 1,750 کروڑ روپے کم ہوئے ہیں اور چھت پر شمسی سسٹمز کی قیمت 9,00010,500 روپے فی یونٹ کم ہوئی ہے، جبکہ بھارت کے قابل تجدید توانائی کے آلات کو بھی مضبوط بنایا گیا ہے۔

وزیرموصوف نے اعلان کیا کہ اس موقع پر سات اسٹریٹجک  ناموں، جن کی مالیت 25,560 کروڑ روپے ہے، پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ان کے تحت 22,600 ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے اور ویدربھا کو بھارت کے اسٹیل ہب کے طور پر ترقی دینے کا عمل تیز ہوگا۔

انہوں نے کہا:"اپنے صنعتی اور تعلیمی ایکو نظام کے ساتھ، مہاراشٹر مکمل پیمانے پر آلودگی سے پاک ہائیڈروجن پائلٹس کی قیادت کرنے اور ہائیڈروجن ویلیو چین میں عالمی سطح پر حصہ ڈالنے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہے۔"

جناب جوشی نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ آلودگی سے پاک ہائیڈروجن کے استعمال کو تیز کریں، قابل تجدید توانائی کے انضمام کو زیادہ سے زیادہ کریں، اور تحقیق و ترقی، جدت اور ورک فورس کی مہارت میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے اس بات کو دوہرایا کہ بھارت کی اسٹیل صنعت کو ای یو کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم (سی بی اے ایم) جیسے ابھرتے ہوئے عالمی تجارتی اقدامات کے لیے تیار رہنا چاہیے اور سرکلر اکانومی ماڈلز اور صاف ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے مزاحمت پیدا کرنی چاہیے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا:"ایف ٹی ایز کی توسیع اور گھریلو اصلاحات کے ساتھ، ہم سالانہ 50 ملین ٹن اسٹیل برآمد کرنے کا خواب دیکھتے ہیں، لیکن مسابقت برقرار رکھنے کے لیے ہمیں مستقبل کے لیے تیار رہنا ہوگا۔"

وزیر اعلیٰ دیویدندر فڈنویس نے اس اقدام کے انعقاد پر ایسوسی ایشن کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آج گرین اسٹیل کے لیے ایک نیا بازار پیدا ہوا ہے اور بھارت اس مارکیٹ میں قیادت قائم کرنے کے لیے اسٹریٹجک پیش رفت کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں اس ہدف کے حصول کی ذمہ داری سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر گرین سرٹیفیکیٹ اور آفیشل اے آئی آئی ایف اے اسٹیلیکس-2025 سووینئر کا بھی آغاز کیا گیا۔

گرین سرٹیفیکیٹ ان اسٹیل تیار کرنے والوں کو تسلیم کرتا ہے جو کاربن کمی، توانائی کی بچت، اور آلودگی سے پاک ٹیکنالوجیوں کے اپنانے میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں۔

سووینئر پائیدار اسٹیل مینوفیکچرنگ میں کلیدی بصیرت، جدت اور ترقیات کو اجاگر کرتا ہے۔

اے آئی آئی ایف اے کے بارے میں

اے آئی آئی ایف اے  پائیدار اسٹیل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن بھارت کے اسٹیل مینوفیکچرنگ شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے والا ایک ممتاز صنعتی ادارہ ہے۔ یہ 1,800 سے زائد اراکین کی نمائندگی کرتا ہے، جن میں انڈکشن فرنس یونٹس، رولنگ ملز، کاسٹنگ یونٹس، فیبریکیٹرز اور مینوفیکچررز شامل ہیں۔ اے آئی آئی ایف اے  ماحول دوست اور معاشی طور پر قابلِ عمل طریقوں کی حمایت کرتا ہے جو قومی ترقی کے اہداف اور عالمی مسابقت کے مطابق ہوں۔

یہ ایسوسی ایشن جدید اسٹیل بنانے اور پراسیسنگ ٹیکنالوجیوں کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، جس سے اراکین اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنا سکیں، گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو کم کریں، اور عالمی سطح پر اپنا اثر بڑھا سکیں۔ اپنے فلیگ شپ قومی کانفرنسوں کے ساتھ نمائش اور سالانہ صنعتی اجلاسوں کے ذریعے، اے آئی آئی ایف اے  اسٹریٹجک مکالمہ کو فروغ دیتا ہے، بہترین عملی طریقے ساجھا کرتا ہے، اور حکومت کے ہدف 2030 تک 300 ملین ٹن اسٹیل کی پیداوار کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط کرتا ہے۔

***

ش ح ۔   م  د   ۔  م  ص

(U :  6328)


(Release ID: 2168736)
Read this release in: Marathi , English