وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت @2047: منتھن 2025، کنٹونمنٹ بورڈوں کے لیے روڈ میپ وضع کرنے کے لیے دو روزہ کانفرنس نئی دہلی میں اختتام پذیر


اہم نکات میں 2030 تک کاربن نیوٹرل کنٹونمنٹ، 2035 تک اسمارٹ کنٹونمنٹ، جامع ترقی اور زندگی گزارنے میں آسانی، کاروبار کرنے میں آسانی اور ڈیجیٹل فرسٹ سروس ڈیلیوری شامل ہیں

Posted On: 19 SEP 2025 5:08PM by PIB Delhi

حکومت کے وکست بھارت @2047 وژن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈوں کے لیے روڈ میپ وضع کرنے کے لیے انڈین ڈیفنس اسٹیٹس سروس (آئی ڈی ای ایس) افسران کی دو روزہ کانفرنس منتھن 2025، 19 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوئی۔ افسران نے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے متاثر کن خطاب سے قابل عمل بصیرت حاصل کی جنہوں نے 18 ستمبر 2025 کو افتتاحی اجلاس کے دوران کنٹونمنٹ بورڈوں کو اسمارٹ، سبز اور پائیدار شہری ماحولیاتی نظام میں فروغ دینے کے لیے کوشش کرنے اور 2035 تک ہدف حاصل کرنے کی تلقین کی۔

 

 

ممتاز اہم مقررین کے قابل قدر خیالات، بشمول سکریٹری، محکمہ زمینی وسائل جناب منوج جوشی، اٹارنی جنرل برائے انڈیا جناب آر وینکٹ رمانی (ورچوئل طور پر) اور ڈپٹی کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل آف انڈیا جناب سبیر ملک نے بھی مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے افسران کے لیے ایک رہنمائی کا کام کیا۔

 

 

دو روزہ کانکلیو کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

 

1. 2030 تک کاربن نیوٹرل کنٹونمنٹس

  • قابل تجدید توانائی گرڈ، چھتوں پر سولر، بایو گیس اور ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس کے ذریعے نیٹ-زیرو اخراج حاصل کرنا۔
  • الیکٹرک وہیکلز (EV) چارجنگ ہب، گرین ٹرانسپورٹ اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کو فروغ دینا۔
  • کاربن آڈٹ اور سالانہ پائیداری رپورٹنگ کو ادارہ جاتی بنانا۔

 

2. 2035 تک اسمارٹ کنٹونمنٹ

  • ڈیجیٹل طور پر فعال، سبز اور شہری دوست ماحولیاتی نظام کی تعمیر۔
  • اسمارٹ پاور، مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نگرانی، ای-موبلٹی اور پانی کی ری سائیکلنگ کو یکجا کرنا۔
  • منصوبہ بندی میں ورثے کے تحفظ کو جدید سہولیات کے ساتھ متوازن رکھنا۔

 

3. شمولیتی ترقی اور بہتر طرز زندگی

  • غریبوں، بزرگوں، معذور افراد اور خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینا۔
  • رکاوٹ سے پاک انفراسٹرکچر اور شمولیتی سماجی سہولیات تخلیق کرنا۔
  • کنٹونمنٹس کو ہمدردانہ طرزِ حکمرانی کے ماڈل کے طور پر پیش کرنا۔

 

4. ڈیجیٹل فرسٹ سروس ڈلیوری

  • ای-چھاؤنی 2.0 کو AI پر مبنی شکایات کے ازالے، کثیر لسانی سہولت اور اسمارٹ ہیلتھ (بشمول ٹیلی ہیلتھ) کے ساتھ اپ گریڈ کرنا۔
  • اسمارٹ ڈیش بورڈ کے ساتھ مؤثر نگرانی کے لیے 100 فیصد آن لائن شہری خدمات کی طرف بڑھنا۔
  • شفافیت اور کارکردگی کے لیے ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی اپنانا۔

 

5. مالیاتی خودمختاری اور ادارہ جاتی مضبوطی

  • جدید ریونیو ذرائع کے ذریعے مالی طور پر خودمختار کنٹونمنٹ بورڈز قائم کرنا۔
  • پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی)، گرین بانڈز، اور یوزر چارجز کو تلاش کرنا۔
  • اصلاحات کو برقرار رکھنے کے لیے ایک مضبوط مالیاتی فریم ورک بنانا۔

 

6. سبز قیادت اور قومی رول ماڈل

  • ظاہر کرنا کہ ترقی اور ماحول ہم آہنگ طریقے سے ساتھ چل سکتے ہیں۔
  • بایو ڈائیورسٹی پارکس، آبی ذخائر کی بحالی، کچرے کی علیحدگی اور ری سائیکلنگ پر توجہ دینا۔
  • ہر کنٹونمنٹ کو ماحول دوست حکمرانی کا لائٹ ہاؤس منصوبہ بنانا۔

 

7. افسران کی مہارت اور علم میں اضافہ

  • پائیداری، AI، جغرافیائی معلوماتی نظام، سبز ٹیکنالوجی اور جدید شہری نظم و نسق میں مسلسل مہارت بڑھانا۔
  • تربیت، ہم منصبوں سے سیکھنے اور عالمی تجربے کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • ہر اسائنمنٹ کو صرف ایک کام نہیں بلکہ قومی تعمیر میں حصہ سمجھنا۔

 

8. عوامی مکالمہ (جن سمواد) بطور سی ای او کا بنیادی فریضہ

  • شہری شمولیت کو ادارہ جاتی شکل دینا۔
  • سی ای او باقاعدگی سے رہائشیوں، رہائشی فلاحی انجمنوں، سابق فوجیوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ عوامی مکالمے کریں۔
  • ہر سطح پر شفافیت، اعتماد اور شراکتی حکمرانی کو فروغ دینا۔

 

9. کنٹونمنٹس میں کاروبار کرنے میں آسانی

  • ای-کنیکٹ جیسے پلیٹ فارمز کو مضبوط کرنا تاکہ انٹرپرینیورشپ، چھوٹے کاروبار اور اسٹارٹ اپس کو فروغ ملے۔
  • اجازت ناموں، لیز اور ریگولیٹری عمل کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آسان بنانا۔
  • کنٹونمنٹس کو اختراع، روزگار کے مواقع اور مقامی معاشی ترقی کے مراکز بنانا۔

 

*********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 6314

 


(Release ID: 2168697)
Read this release in: English , Hindi