وزارت دفاع
فاسٹ پٹرول ویسل آئی سی جی ایس ادمیہ کو پارا دیپ بندرگاہ پر آئی سی جی میں شامل کیا گیا
Posted On:
19 SEP 2025 4:43PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ جہاز ( آئی سی جی ایس)‘ادمیہ’، سیریز کے آٹھ میں سے پہلا جہاز آدمیہ کلاس فاسٹ پیٹرول ویسل ( ایف پی وی) کو 19 ستمبر 2025 کو اڈیشہ کی پارا دیپ پورٹ پر آئی سی جی میں شامل کیا گیا۔ 51 میٹر طویل ایف پی وی کو مقامی طور پر ڈیزائن اور بنایا گیا ہے اور 60 فیصد سے زیادہ دیسی مواد سے تیار ہونے کے ناطے اسے 'آتمنر بھر بھارت' کی بہترین مثال شمار کیا ہے جس سے ہندوستان کی سمندری طاقت کو تقویت ملتی ہے۔
آئی سی جی ایس ادمیہ کو جوائنٹ سکریٹری (اے ایف اور پالیسی) وزارت دفاع جناب ستیہ جیت موہنتی نے چیف آف اسٹاف، ہیڈ کوارٹر ایسٹرن سی بورڈ انسپکٹر جنرل یوگندر ڈھاکہ اور مرکزی اور ریاستی حکومت کے دیگر سینئر اہلکاروں کی موجودگی میں بحری بیڑے میں شامل کیا۔
یہ جہاز پارا دیپ، اڈیشہ میں، کمانڈر، آئی سی جی ریجن (نارتھ ایسٹ)، آئی سی جی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر نمبر 7 (اڈیشہ) کے آپریشنل اور انتظامی کنٹرول کے تحت سرکرم ہوگا۔ ‘آدمیہ’ کا مطلب ہے ‘ناقابل تسخیر’ جو قوم کے بحری مفاد کے لیے محفوظ، اور صاف سمندری علاقوں کو یقینی بنانے کے لیے آئی سی جی کی خواہش اور عزم کا اظہار ہے۔ پانچ افسروں اور 34 اہلکاروں کے ساتھ آئی سی جی ایس ادمیا کو سمندری علاقوں کی نگرانی اور ہندوستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے آئی سی جی چارٹر میں درج دیگر فرائض کی انجام دہی کے لیے تعینات کیا جائے گا۔
جہاز کی برداری گنجائش تقریبا 320 ٹن اور یہ دو 3000 کلو واٹ ڈیزل انجنوں سے لیس ہے جو 28 ناٹیکل میل کی زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ ساتھ اقتصادی رفتار پر 1500 این ایم کی برداشت حاصل ہے۔ آئی سی جی ایس ادمیہ ایسا پہلا جہاز ہے جو مقامی طور پر تیار کردہ دو کنٹرول ایبل پچ پروپیلرز اور گیئر بکس سے لیس ہے جو سمندر میں اعلی نقل و حرکت ، آپریشنل لچک اور بہتر کارکردگی پیش کرتا ہے ۔ اس کے ہتھیاروں میں 30 ملی میٹر سی آر این 91 بندوق اور دو 12.7 ملی میٹر مستحکم ریموٹ کنٹرول مشین گن شامل ہیں ، یہ سب فائر کنٹرول سسٹم سے لیس ہیں ۔ اس جہاز میں انٹیگریٹڈ برج سسٹم ، انٹیگریٹڈ پلیٹ فارم منیجمنٹ سسٹم ، آٹومیٹڈ پاور منیجمنٹ سسٹم اور آپریشنل ایفیشنسی اور بہتر آٹومیشن بھی شامل ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش ع۔ م الف)
U. No. 6305
(Release ID: 2168660)