سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایس ٹی نے ملک گیر صفائی مہم میں حصہ لیا: خصوصی مہم 5.0 کا 2 اکتوبر 2025 سے آغاز ہوگا

Posted On: 19 SEP 2025 3:30PM by PIB Delhi

وزیراعظم کے وژن سے متاثر ہو کر، جس کا مقصد صفائی کو باقاعدہ بنانا اور سرکاری امور میں زیر التواء کاموں کو کم کرنا ہے، محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی نے 2 اکتوبر تا 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے تحت منعقدہ قومی صفائی مہم میں فعال اور بھرپور شرکت کی۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے نے اپنے ماتحت دفاتر / فیلڈ دفاتر اور خود مختار اداروں کے ساتھ مل کر صفائی ستھرائی اور مختلف زیر التواء معاملات کو بروقت نمٹانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔  نومبر 2024-اگست 2025 کے دوران محکمہ اور اس کی تنظیموں کی طرف سے کی گئی کامیاب سرگرمیوں کی جھلک درج ذیل  ہیں:

  • 1057 عوامی شکایات کا ازالہ ۔
  • 76 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹا ئی  گئیں ۔
  • 29 ایم پی / وی آئی پی حوالہ جات کو نمٹا دیا گیا ۔
  • 5795 مربع فٹ جگہ خالی  کرائی گئی  ۔
  • 15,00,819 روپے کی آمدنی  اسکریپ ڈسپوزل کے ذریعے حاصل کی گئی ۔
  • 8640  فائلیں کم کی گئیں ۔
  • 408 سووچھتا مہم چلائی گئی ۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ پچھلی مہموں کے مقاصد اور کامیابیوں کو آگے بڑھانے اور خصوصی مہم 5.0 کے کلیدی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ت۔ت ح۔

U-6287


(Release ID: 2168522)
Read this release in: English , Hindi