وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اینڈروتھ کی ترسیل، (دوسرا اینٹی سب میرین وارفیئر شالو واٹر کرافٹ) ہندوستانی بحریہ کو

Posted On: 13 SEP 2025 7:30PM by PIB Delhi

'اینڈروتھ'، آٹھ اینٹی سب میرین وارفیئر شالو واٹر کرافٹس میں سے دوسرا، جو گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز (جی آر ایس ای)، کولکاتہ کے ذریعے تعمیر کیا گیا، 13 ستمبر 2025 کو جی آر ایس ای، کولکاتہ میں ہندوستانی بحریہ کے حوالے کیا گیا، جو دفاعی صنعت میں خود انحصاری کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

اینٹی سب میرین وارفیئر شالو واٹر کرافٹ جہازوں کو جی آر ایس ای، کولکاتہ میں انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قواعد کے مطابق مقامی طور پر ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے اور یہ بحریہ کی اینٹی سب میرین، ساحلی نگرانی اور بارودی سرنگ بچھانے کی صلاحیتوں کو مضبوط کرتے ہیں۔

اینڈروتھ‘ کا نام تزویراتی اور علامتی اہمیت رکھتا ہے، جو لکشدیپ جزیرہ نما میں اینڈروتھ جزیرے سے ماخوذ ہے، اور یہ ہندوستان کے وسیع سمندری علاقوں کی حفاظت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ جہاز تقریباً 77 میٹر لمبے ہیں، ڈیزل انجن-واٹر جیٹ کے امتزاج سے چلنے والے سب سے بڑے ہندوستانی بحری جنگی جہاز ہیں اور جدید ترین ہلکے وزن کے ٹارپیڈو، دیسی اینٹی سب میرین وارفیئر راکٹ اور اعلیٰ درجے کے اتلے پانی کے سونار سے لیس ہیں، جو کنارے کے علاقوں میں آبدوزوں کی مؤثر شناخت اور کارروائی کو ممکن بناتے ہیں۔

اینڈروتھ کی ترسیل ہندوستانی بحریہ کی دیسی جہاز سازی کی جستجو میں ایک اور سنگ میل ہے، جس میں 80 فیصد سے زیادہ دیسی مواد استعمال کیا گیا ہے، اور یہ حکومت کے ‘آتم نربھر بھارت’ کے وژن کے عین مطابق ہے۔ یہ بڑھتی ہوئی گھریلو صلاحیتوں اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کا بھی ثبوت ہے۔

6225-1.jpeg

6225-2.jpeg

6225-3.jpeg

 

********

 

ش ح۔اس ک۔ن ع

U-6225

                          


(Release ID: 2168091) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी