وزارت خزانہ
سوچھتا ہی سیوا مہم 2025 آج سے شروع ہو رہی ہے،ڈی ایف ایس کے تحت تنظیموں نے سوچھتا عہد لیا
’سوچھوتسو‘کےعنوان کے ساتھ، 1.05 لاکھ سے زیادہ ڈی ایف ایس تنظیمیں اور 86,000+ شاخیں ملک گیر صفائی مہم، صفائی متر اندراج اور شرمدان کی سرگرمیوں کے لیے آؤٹ ریچ کریں گی
Posted On:
17 SEP 2025 7:30PM by PIB Delhi
مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس)، وزارت خزانہ نے سوچھتا ہی سیوا 2025 کا آغاز کیا ہے، جو کہ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک طے شدہ ملک گیر صفائی مہم ہے۔ اس سال کا عنوان’سوچھوتسو‘ ہے، جو تہوار کی ذمہ داری کے جذبے کو صفائی کے ساتھ ملاتا ہے۔ یہ مہم سوچھ بھارت مشن (کلین انڈیا مشن) کا ایک اہم جزو ہے۔
ڈی ایف ایس پی ایس بیز،پی ایس ایف آئیز،پی ایس آئی سیز ،ڈی آر ٹیز ،آر آر بیز ،ریگولیٹروغیرہ کی تمام تنظیموں کے ذریعے ملک بھر میں مہم کے تمام 5 ستونوں کا احاطہ کرنے والی مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ ڈی ایف ایس کی 105 تنظیمیں اور مالیاتی اداروں کی 86,000 سے زیادہ شاخوں کی اس مہم میں شرکت متوقع ہے۔


سوچھتا ہی سیوا مہم کو وسیع اثر دینے کے لیے تمام شاخوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ شجر کاری مہم کا اہتمام کریں اور سرکاری اسکیموں میں صفائی متروں کے اندراج کے لیے آؤٹ ریچ پروگرام ترتیب دیں۔ پی ایم جے ڈی وائی، پی ایم ایس بی وائی اور پی ایم جے جے بی وائی اسکیموں کے تحت صفائ متروں کے اندراج پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

ڈی ایف ایس کی مختلف تنظیموں کی طرف سے لیے گئے سوچھتا عہد کی جھلک
تمام اضلاع میں ریاستی اور مرکز کے زیر انتظا مسطحکی بینکنگ کمیٹیوں کے ذریعے لیڈ ڈسٹرکٹ منیجرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بلیک دھبوں کی نشاندہی کریں اور ان کا نقشہ بنائیں اور مہم کی مدت کے دوران انہیں بروقت تبدیل کریں۔ ایل ڈی ایم کے دائرہ اختیار میں ہر اضلاع کے 10 مقامات پر صفائی کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے، جس میں دیہی اور شہری دونوں علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

مورخہ 25.09.2025 کوصبح 8.00 بجے ایک ملک گیر شرمدان سرگرمی کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں بینکرز، رضاکار اور عام شہری شامل ہوں گے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 6183
(Release ID: 2167808)