اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیل کے سی ایم ڈی نے کمپنی کے 53ویں  سالانہ جنرل میٹنگ میں لچک، تبدیلی اور مستقبل کی تیاری کو اجاگر کیا

Posted On: 16 SEP 2025 4:29PM by PIB Delhi

 اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل)  کی 53  ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) آج چنمیا مشن، نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، سیل جناب امریندو پرکاش نے ایک ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے منعقدہ میٹنگ میں شیئر ہولڈروں سے خطاب کیا، جس میں عالمی منفی حالات کے درمیان کمپنی کی لچکدار کارکردگی اور مستقبل کی ترقی کے لیے اس کے اسٹریٹجک روڈ میپ کو اجاگر کیا گیا۔

اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے جناب پرکاش نے کہا کہ اسٹیل کو اکثر جدید تہذیب کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے —مضبوط، لچکدار اور پائیدار ۔  اسٹیل کی طرح ، ہماری کمپنی کو بھی آگ سے آزمایا گیا ہے ، چیلنجوں سے تشکیل دیا گیا ہے ، اور تجربے سے مضبوط کیا گیا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ سیل 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کی طرف بھارت کے ترقی کے سفر میں ایک گواہ کے ساتھ ساتھ شراکت دار دونوں کے طور پر مضبوطی سے کھڑا ہے۔

انھوں نے بنیادی ڈھانچے، ریلوے، دفاع، توانائی سمیت مختلف شعبوں کے لیے اسٹیل کی فراہمی کرتے ہوئے قوم کی تعمیر میں سیل کے اہم کردار کا اعادہ کیا۔ انھوں نے زور دیا کہ ’’سیل اسٹیل بھارت کی ترقی کی کہانی کا مرکز ہے‘‘۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیل پالیسی 2017 کی رہنمائی میں، کمپنی نے اپنے سفر کا اگلا مرحلہ شروع کیا ہے جہاں آنے والے منصوبے شروع سے ہی گرین ٹیکنالوجیز، موثر لاجسٹکس اور کسٹمر سینٹرک حل کو مربوط کریں گے۔ یہ سفر ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن، پائیداری اور سب سے بڑھ کر لوگوں پر مبنی ہوگا۔

پائیداری کے لیے کمپنی کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب پرکاش نے بتایا کہ سیل ہائیڈروجن پر مبنی اسٹیل بنانے کی آزمائشوں، کاربن کیپچر، استعمال اور ذخیرہ (سی سی یو ایس)، بائیو چار انجکشن اور قابل تجدید توانائی کے اقدامات کے ذریعے اپنے گرین اسٹیل کے سفر کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ’’ماحولیاتی تبدیلی ہماری صنعت کے لیے ایک واضح چیلنج ہے۔ دنیا سبز منتقلی کے دہانے پر ہے اور سیل اس تبدیلی میں سب سے آگے رہنے کے لیے عہدبستہ ہے۔

مستقبل کے لیے تیار تنظیم کی تعمیر کے لیے، انھوں نے کہا کہ دو تبدیلی کے پروگرام- ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے پرورتنم اور ایچ آر ٹرانسفارمیشن کے لیے سیل درپن شروع کیے گئے ہیں جن کا مقصد کمپنی کے پلانٹس اور کانوں میں ایک لچکدار، خود کو برقرار رکھنے والا ایکو سسٹم بنانا ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر، جناب پرکاش نے کہا، ’’سیل کل کے لیے تیار ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سیل کے پاس مضبوط طور پر ابھرنے اور مزید بلندیوں کو حاصل کرنے کے لیے لچک، صلاحیت اور وژن ہے۔‘‘

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 6098


(Release ID: 2167352) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi