کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی کی جانب سے صفائی ستھرائی اور زیر التوا ریفرینسز کے ازالے کے لیے خصوصی مہم 5.0، دو اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقد ہوگی
Posted On:
16 SEP 2025 7:00PM by PIB Delhi
صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی جانب سے خصوصی مہم 5.0 صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور زیر التوا ریفرینسز کے ازالے کے لیے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک منعقد کی جائے گی۔ یہ مہم 2021، 2022، 2023 اور 2024 میں منعقدہ خصوصی مہمات کی طرز پر ہوگی۔ اس سال اس کا مقصد ڈی پی آئی آئی ٹی کے دفتر اور اس کے ماتحت/ذیلی دفاتر/پی ایس یوز/خودمختار اداروں میں صفائی ستھرائی کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہے۔
خصوصی مہم 5.0 دو مرحلوں میں منعقد کی جائے گی۔ تیاری کا مرحلہ: 15 ستمبر 2025 سے 30 ستمبر 2025 تک، پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال، محکمے نے خصوصی مہم 4.0 میں کامیابی کے ساتھ حصہ لیا اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے میں شاندار نتائج حاصل کیے تاکہ عملے کے لیے بہتر کام کاج کا ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
خصوصی مہم 5.0 کے لیے، ڈی پی آئی آئی ٹی نے ملک بھر میں اپنے ماتحت، ذیلی دفاتر اور خودمختار اداروں کے فیلڈ اور برانچ دفاتر سمیت 70 مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ مہم میں ای-ویسٹ کے تلف کرنے، ریکارڈ مینجمنٹ اور جگہ کے بہتر استعمال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ خصوصی زور ای-ویسٹ کے مؤثر اور سائنسی انتظام پر ہوگا تاکہ دفاتر کو زیادہ صاف ستھرا اور بہتر رکھا جا سکے اور پائیدار عمل کو فروغ دیا جا سکے۔
خصوصی مہم 4.0 کے دوران، صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے پر توجہ دی گئی۔ کل 58,545 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 15,816 فائلیں خارج کی گئیں۔ فائلوں کو خارج کرنے اور کباڑ تلف کرنے کے نتیجے میں 15,847 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی اور 16,39,452 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
ڈی پی آئی آئی ٹی نے عوامی شکایات، پی جی اپیلز اور شناخت شدہ قوانین کو آسان بنا کر زیر التوا معاملات کے ازالے کے اپنے اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔ محکمے نے ملک بھر میں 70 مقامات پر 300 صفائی مہمات بھی منعقد کیں۔ جگہ کے انتظام، جو مہم کا ایک اہم پہلو تھا، کو غیر استعمال شدہ اشیاء ہٹا کر اور دستیاب جگہ کو تفریحی ہال اور جم میں تبدیل کر کے مؤثر طریقے سے نافذ کیا گیا۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے ماتحت اداروں نے بھی جدت طرازی کے اقدامات کیے: آندھرا پردیش اور ہریانہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ڈیزائن نے "ویسٹ ٹو آرٹ" پہل شروع کی تاکہ کچرے کو تخلیقی انداز میں دوبارہ استعمال کیا جاسکے، جبکہ نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹریلز، بلبھ گڑھ نے قابل تجدید توانائی کے وسائل کو فروغ دینے کے لیے 45 کلوواٹ سولر روف ٹاپ سسٹم نصب کیا۔ مزید برآں، سینٹرل پلپ اینڈ پیپر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے مقامی اسکول کے طلبہ میں زرعی کچرے سے بنائی گئی نوٹ بکس اور فالتو کباڑ سے تیار کردہ میزیں تقسیم کیں تاکہ انہیں پائیدار طرز عمل اور ماحولیاتی ذمہ داری کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔
************
ش ح ۔ م ع ۔ م ص
(U :6106 )
(Release ID: 2167336)
Visitor Counter : 2