ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی  کی وزارت نے مونٹریل پروٹوکول پر دستخط کی یاد میں 31واں ورلڈ اوزون ڈے منایا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، انڈیا کولنگ ایکشن پلان (آئی سی اے پی) قابل عمل راستے تیار کرنے میں اعلیٰ بین – وزارت اور کراس سیکٹرل تعاون کا  مظاہرہ کرتا ہے: جناب بھوپیش یادو

بھارت نے ایچ سی ایف سی پرودکشن اور کھپت میں 67.5 فیصد کی تخفیف کا ہدف حاصل کر لیا ہے اور ایچ سی ایف سی-141 بی کو مکمل طور پر مرحلہ وار طریقے سے ختم کر دیا ہے

Posted On: 16 SEP 2025 5:41PM by PIB Delhi

جماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی مرکزی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) نے آج نئی دہلی میں 31ویں عالمی یوم اوزون کا اہتمام کیا۔ عالمی یوم اوزون 2025 کا تھیم 'سائنس سے عالمی عمل تک' ہے، جو پالیسی کی تشکیل میں مدد کرنے اور بین الاقوامی تعاون کی ترغیب دینے کے لیے سائنسی دریافت کی طاقت پر زور دیتا ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ سائنسی شواہد پر مبنی اجتماعی عمل ہمارے سیارے اور اس کے مستقبل کی حفاظت کر سکتا ہے۔ اس تقریب میں سکریٹری (ایم او ای ایف سی سی) جناب تنمے کمار اور ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی ) کی ریزیڈینٹ نمائندہ محترمہ اینجلا لوسیگی نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MH97.jpg

پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام کے ذریعے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر، جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ مونٹریل پروٹوکول کے تحت، سائنسدانوں اور صنعت نے مل کر تمام اوزون کو ختم کرنے والے 99 فیصد مادوں کو ختم کرنے کے لیے کام کیا، جس کی وجہ سے اوزون کی تہہ ٹھیک ہو رہی ہے۔ اوزون کو ختم کرنے والے مادوں کی پیداوار اور استعمال کو منظم کرتے ہوئے، مونٹریال پروٹوکول نے موسمیاتی تبدیلی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں انڈیا کولنگ ایکشن پلان (آئی سی اے پی) کی ترقی اور نفاذ کا فریم ورک قابل عمل راستوں کو ترتیب دینے میں اعلیٰ بین وزارتی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ٹھنڈک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پائیدار کولنگ فراہم کرتا ہے جبکہ اس کے منفی اثرات کو بے اثر کرتا ہے۔ جناب یادو نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے ساتھ تعاون سمیت کم گلوبل وارمنگ پوٹینشل (لو-جی ڈبلیو پی) ریفریجرینٹس کی مقامی ترقی کو فروغ دینے کے لیے وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر مزید روشنی ڈالی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری (ایم او ای ایف سی سی) جناب تنمے کمار نے کہا کہ ماحولیاتی تناظر کو مجموعی طور پر دیکھا جانا چاہئے بشمول مختلف ماحولیاتی مسائل سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں۔ مونٹریال پروٹوکول نے ثابت کیا کہ سائنسی شواہد پر مبنی اجتماعی کارروائی ہمارے سیارے اور اس کے مستقبل کی حفاظت کر سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صنعتی تربیتی اداروں کو تربیتی آلات فراہم کرنے کا اقدام ملک میں ریفریجریشن اور ایئر کنڈیشننگ کے شعبے میں ہنر مند افرادی قوت کی ترقی کا باعث بنے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T8DJ.jpg

جناب کمار نے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے دیگر اقدامات پر مزید روشنی ڈالی، بشمول مشن لائف (طرز حیات برائے ماحولیات)، ایک پائیدار اور ماحولیات کے حوالے سے باشعور طرز زندگی کو فروغ دینے اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مہم جو کہ روزمرہ کی زندگی میں ذہن سازی کے انتخاب اور فیصلے کے ذریعے اور ماحولیات کے بارے میں شعور رکھتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے فلیگ شپ پہل، 'ایک پیڑ ماں کے نام' کی اہمیت پر بھی زور دیا، جو کہ ایک پائیدار مستقبل اور سیارہ زمین کے تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔ شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ایم او ای ایف سی سی کے جوائنٹ سکریٹری جناب رجت اگروال نے اوزون کی تہہ کے تحفظ میں مونٹریال پروٹوکول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ اینجلا لوسیگی نے یاد دلایا کہ اوزون کا عالمی دن مونٹریال پروٹوکول کے تحت عالمی تعاون کی سب سے کامیاب مثالوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے ایچ سی ایف سی پروڈکشن اور کھپت میں اس کی بیس لائن سے 67.5 فیصد تخفیف کے ہدف کی بھارت کی حصولیابی کی ستائش کی؛ اور 2020 میں ایچ سی ایف سی-141بی  کے مرحلہ وار طریقے سے مکمل طور پر خاتمے کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے 120 صنعتی تربیتی اداروں کو ریفریجریشن اور ایئر کنڈیشنگ کی تربیت کے جدید آلات سے آراستہ کرنے، اوزون کے تحفظ کو سبز مہارتوں، ملازمتوں اور ذریعہ معاش سے جوڑنے میں ایم او ای ایف سی سی کو یو این ڈی پی کے تعاون پر بھی زور دیا۔

ورلڈ اوزون ڈے 2025 کی اہم جھلکیاں

1. صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) کو فراہم کردہ ریفریجریشن اور ایئر کنڈیشننگ (آر اے سی ) کا تربیتی سامان

ایم او ای ایف سی سی، حکومت ہند ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ (ڈی جی ٹی)، ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے ساتھ قریبی تعاون قائم کرکے  ملک بھر میں 120 صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) کو ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ (آر اے سی) تربیتی سازو سامان فراہم کر رہا ہے، جس میں تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر احاطہ کرنے والے آر اے سی تجارتی اور جغرافیائی توازن کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

تربیتی سازوسامان آئی ٹی آئی کو آر اے سی ٹریڈ کے طلباء کو تربیت دینے اور بہترین طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے آلات کی تنصیب اور دیکھ بھال کے لیے تیار کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس میں کم گلوبل وارمنگ پوٹینشل (جی ڈبلیو پی) ریفریجرینٹس کو ہینڈل کرنا شامل ہے، جن میں آتش گیریت، زہریلا اور حفاظت سے متعلق مسائل ہیں، اور ان کی مہارتوں اور قابلیت کو بڑھانا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ملک میں آر اے سی سیکٹر میں ہنر مند افرادی قوت کی ترقی میں مدد کرے گا، جاری ایچ سی ایف سی فیز آؤٹ اور ایچ ایف سی فیز ڈاون کے دوران صنعت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، جو کہ مونٹریال پروٹوکول 2028 میں کیگالی ترمیم کے حصے کے طور پر لاگو کیا جانا ہے۔

2. ’ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ (آر اے سی) ٹریننگ ایکوپمنٹ سپورٹ ٹو انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئیز)‘ پر مختصر ویڈیو فلم جاری کی گئی۔

3. آگاہی کے مواد کا اجراء

i.  جیتنے والے پوسٹر کے اندراج کا اجراء اور اسکولی بچوں کے لیے آن لائن قومی سطح کے پوسٹر اور سلوگن مقابلوں میں جیتنے والے اندراجات کا اعلان۔

اوزون کی تہہ کے تحفظ کے لیے طلبہ میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (این ایم این ایچ)، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے، ملک بھر کے اسکولی بچوں کے لیے پوسٹر سازی اور نعرہ تحریر کے زمرے میں آن لائن قومی سطح کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ پوسٹر مقابلے کے لیے 6,322 اندراجات اور سلوگن کے زمرے کے لیے بالترتیب 2,428 اندراجات اس مقصد کے لیے تیار کیے گئے ایک خصوصی ویب پورٹل کے ذریعے موصول ہوئے۔ جیتنے والے اندراجات کو ججوں کے پینل نے حتمی شکل دی۔ جیتنے والا پوسٹر مہمان خصوصی نے جاری کیا۔ اس کے علاوہ پوسٹر اور سلوگن کیٹیگریز میں جیتنے والی دیگر انٹریز کا اعلان کیا گیا۔

A group of people standing at a podiumAI-generated content may be incorrect.

 

ii.  مونٹریل  پروٹوکول: انڈیا کی کامیابی کی کہانی کا 27 واں ایڈیشن جاری کیا گیا، جس میں مونٹریل پروٹوکول کے نفاذ میں ہندوستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VYQH.jpg

4. اشاعتوں کا اجراء

i.  ہندوستان میں ڈسٹرکٹ کولنگ سسٹم (ڈی سی ایس) کی ٹیکنو اکنامک فزیبلٹی پر مطالعہ۔ یہ مطالعہ روایتی کولنگ سسٹم کے مقابلے میں ملک کے مختلف موسمی علاقوں میں ڈی سی ایس کو اپنانے کی تکنیکی اقتصادی فزیبلٹی کا جائزہ لیتا ہے۔

ii.  کم گلوبل وارمنگ پوٹینشل (جی ڈبلیو پی) پر مطالعہ بڑی ایئر کنڈیشنگ عمارتوں میں چلرز کے لیے متبادل ٹیکنالوجیز۔ مطالعہ پائیدار طریقے سے ٹھنڈک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑی عمارتوں میں کم جی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے ساتھ چلرز کے استعمال کا جائزہ لیتا ہے۔

iii.  کولڈ چین میں امونیا/کم گلوبل وارمنگ پوٹینشل متبادل ٹیکنالوجیز کی تنصیب اور دیکھ بھال کے بہترین طریقوں پر مطالعہ۔ مطالعہ کم جی ڈبلیو پی متبادل کے ساتھ کولڈ چین انفراسٹرکچر کے قیام اور انتظام کے لیے پائیدار طریقوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

iv.  ٹرانسپورٹ ریفریجریشن سیکٹر میں کم جی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز پر مطالعہ۔ یہ مطالعہ ٹرانسپورٹ ریفریجریشن میں کم جی ڈبلو پی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی فزیبلٹی کا جائزہ لیتا ہے اور ان کو اپنانے کو فروغ دینے کے لیے اقدامات تجویز کرتا ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6092


(Release ID: 2167328)
Read this release in: English , Hindi