جل شکتی وزارت
وکست بھارت 2047 کے لیے زمینی سطح کی قیادت کو بااختیار بنانے کی غرض سے جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے سرپنچ سمواد نیشنل کوالٹی کانکلیو کا افتتاح کیا
سرپنچ سمواد نے دکھایا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کس طرح متحد ہو سکتے ہیں اور انہیں نچلی سطح پر اہم حل ساجھا کرنے کے لیے بااختیار بنا سکتے ہیں: جناب سی آر پاٹل
کانکلیو نے 22 ریاستوں کے 75 ممتاز سرپنچوں کو اکٹھا کیا، جنہوں نے مقامی پائیدار ترقی کے اہداف سے اخذ کردہ پانچ موضوعاتی شعبوں پر بامعنی بات چیت کی
Posted On:
15 SEP 2025 6:10PM by PIB Delhi
کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) نے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کےمحکمے(ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، جل شکتی کی وزارت اور پنچایتی راج کی وزارت کے تعاون سے ، نئی دہلی میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر، 1 کیو سی آئی میں ، ’وکست گرام سے وکست بھارت‘ کے موضوع پر مرتکز سرپنچ سمواد نیشنل کوالٹی کانکلیو کا اہتمام کیا۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے اس کانکلیو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج؛ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) ، جل شکتی کی وزارت کے سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا؛ اور کیو سی آئی کے چیئرپرسن جناب جکسے شاہ بھی موجود تھے۔

کانکلیو نے ہندوستان بھر کے 60,000 سے زیادہ سرپنچوں کو سرپنچ سمواد موبائل ایپلیکیشن پر کامیابی کے ساتھ شامل کرنے کا ایک تاریخی سنگ میل بنایا، جس سے نچلی سطح کے لیڈروں کی اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل کمیونٹی بنائی گئی۔ اس نے 22 ریاستوں کے 75 ممتاز سرپنچوں کو اکٹھا کیا، جنہوں نے گزشتہ روز منعقدہ ایک ورکشاپ کے دوران لوکلائزڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز (ایل ایس ڈی جی) سے اخذ کردہ پانچ موضوعاتی شعبوں پر بامعنی بات چیت کی۔
اپنے افتتاحی خطاب میں، جناب سی آر پاٹل نے زور دیا کہ سرپنچ سمواد نے دکھایا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کس طرح متحد ہو سکتے ہیں اور نچلی سطح پر اہم مسائل کے حل کا اشتراک کرنے کے لیے انہیں بااختیار بنا سکتے ہیں۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارا اگلا ہدف تمام 2.5 لاکھ سرپنچوں کو اس پلیٹ فارم پر لانا ہے، تاکہ ہر گاؤں سوچھتا اور تحفظ کے ستونوں پر ایک ساتھ ترقی کر سکے، اور ہندوستان کے سفر کو وکست بھارت 2047 کی جانب بڑھا سکے۔

اپنے نقطہ نظر کو ساجھا کرتے ہوئے، پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری، جناب وویک بھاردواج نے صلاحیت سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا، "ای گورننس اور آئی سی ٹی ٹولز جیسے ای گرام سوراج، پی اے آئی، اور سبھا سار کے ذریعے، وزارت گراس روٹ گورننس کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ صحیح معنوں میں وکست کی تعمیر کے لیے ہمیں گرام پنچایتوں، واٹر کمیٹیوں اور گاؤں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ شفافیت کے لیے ای گورننس، اور ہر پہل قدمی میں کوالٹی کو شامل کریں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب اشوک کے کے مینا، سکریٹری، وزارت جل شکتی، نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا، "سرپنچ سمواد صرف ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم نہیں ہے - یہ گاؤں کی قیادت کو مضبوط کرنے کی ایک تحریک ہے۔ علم کے تبادلے اور ہم مرتبہ سیکھنے کو فعال کرکے، یہ سرپنچوں کو بااختیار بناتا ہے تاکہ وہ اپنے مواضعات کو کھلے میں رفع حاجت سے مبرا، صاف ستھرا ، اور صاف ستھرے پانی کا حامل بناسکیں۔ اس مقصد کی حصولیابی کے لیے ڈیجیٹل حکمرانی جیسے امور اہمیت کے حامل ہیں۔"
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، کیو سی آئی کے چیئرپرسن جناب جکسے شاہ نے کہا، ’’آج ہم نے اس پہل کے ذریعے 60,000 سے زیادہ سرپنچوں کو جوڑا ہے، لیکن ہمارا سفر یہیں نہیں رکتا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی ٹیم کے لیے اس اکتوبر تک اضافی 75,000 سرپنچوں کو جوڑنے اور ہمارے پیارے آنجہانی سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش تک 1,00,000 سرپنچوں تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ڈی ڈی ڈبلیو ایس، جل شکتی کی وزارت کے درمیان تعاون کے علاوہ ایک مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کے ساتھ ساتھ نچلی سطح پر پانی اور صفائی ستھرائی کی قیادت والی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، کنکلیو نے کلیدی چنوتیوں، اور بہترین طریقوں اور آگے بڑھنے کے راستے پر روشنی ڈالی جو گزشتہ روز کی ورکشاپ کے دوران فصیح طور پر زیر بحث آئے۔
کانکلیو کا ایک اہم نتیجہ 17 ستمبر 2025 سے 25 دسمبر 2025 (یوم عمدہ حکمرانی) تک، سرپنچ سمواد موبائل ایپلیکیشن پر 100 دن کے گڈ گورننس چیلنج کے رول آؤٹ کا اعلان تھا۔ یہ چیلنج ملک بھر میں سرپنچ کی زیرقیادت مہمات کو متحرک کرے گا، جس سے پنچایتوں کے کردار کو قومی ترقی کے محرک کے طور پر تقویت ملے گی۔
کانکلیو کا اختتام سرپنچ سمواد موبائل ایپلی کیشن کے توسط سے بہترین طور طریقوں کی دستاویز بندی اور ترسیل کے لیے غور و خوض اور عہدبستگی کے ساتھ ہوا، اور پنچایت کے زیر قیادت ترقی میں ساتھیوں سے مسلسل سیکھنے اور پائیدار رفتار کو یقینی بنایا گیا۔
کیو سی آئی کے بارے میں
کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) ایک اعلیٰ خود مختار ادارہ ہے جسے حکومت ہند نے معیشت کے تمام شعبوں میں معیار کے معیارات قائم کرنے اور فروغ دینے کے لیے قائم کیا ہے۔ کیو سی آئی اپنے حلقہ بورڈز اور ڈویژنوں کے ذریعے مصنوعات، خدمات اور عمل کے تیسرے فریق کے آزادانہ جائزوں کو انجام دینے کے لیے کام کرتا ہے، اور معیار کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے جو ہر شہری کی زندگی کو متاثر کرتا ہے۔ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت تجارت اور صنعت، اس کے نوڈل پوائنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6044
(Release ID: 2166941)
Visitor Counter : 2