مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈاٹ) نے پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے، جس سے پی این بی کے آئی ٹی انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں تبدیلی کے سفر کو رفتار ملے گی


یہ تعاون ملکی، محفوظ اور توسیع پذیر بینکاری و ٹیکنالوجی حلوں پر مرکوز ہے

سی-ڈاٹ خصوصی آئی ٹی مصنوعات اور خدمات فراہم کرے گا، جس سے پی این بی کی ضروریات کے مطابق جدید انفراسٹرکچر کی تیزی سے تعیناتی ممکن ہو پائے گی

سی-ڈاٹ جامع حل فراہم کرے گا، جن میں سوئچنگ اور روٹنگ، نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم، اے آئی پر مبنی سافٹ ویئر ایپلیکیشنز، سائبر سکیورٹی اور کوانٹم کمیونیکیشن حل شامل ہیں

Posted On: 12 SEP 2025 10:29PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارتِ مواصلات کے تحت ایک نمایاں تحقیقی و ترقیاتی ادارہ، سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈاٹ) نے بھارت کے سرکردہ سرکاری بینکوں میں سے ایک، پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس کا مقصد پی این بی کے آئی ٹی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور اس کی ٹیکنالوجی میں تبدیلی کے سفر کو تیز رفتار دینا ہے۔

جیسے جیسے ٹیکنالوجی بے مثال رفتار سے ترقی کر رہی ہے — ڈیجیٹل ادائیگیوں، بلاک چین اور مصنوعی ذہانت سے لے کر آئی او ٹی اور کلاؤڈ حل تک — اس کے اثرات مختلف شعبوں پر پڑ رہے ہیں، جن سے مالیاتی نظام میں تبدیلی، سہولت میں اضافہ اور مالی شمولیت کو فروغ ملنے کے امکانات ہیں۔ ڈیجیٹل مالی شمولیت، سماجی و معاشی ترقی کا ایک کلیدی عنصر ہے اور ٹیکنالوجی میں اختراعات اور باہمی تعاون سے تقویت پاتے ہوئے اس میں ‘‘آتم نربھر بھارت’’ اور‘‘وِکست بھارت’’ کے اجتماعی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی صلاحیت ہے۔

اس معاہدے کے تحت، سی-ڈاٹ خصوصی آئی ٹی مصنوعات اور خدمات فراہم کرے گا، جس کے ذریعے پی این بی کی ضروریات کے مطابق جدید اور مقامی حلوں کا تیز رفتار نفاذ ممکن ہو سکے گا۔ اہم خدمات میں محفوظ ڈیجیٹل لین دین کے لیے جدید ٹیلی کام انفراسٹرکچر کا استعمال، اور محفوظ بینکاری کے ساتھ مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط سائبر سیکیورٹی فریم ورک تیار کرنا شامل ہے۔

سی-ڈاٹ جامع حل فراہم کرے گا جن میں سوئچنگ اور روٹنگ، وائرلیس ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر ایپلیکیشنز، سائبر سیکیورٹی حل، کوانٹم کمیونیکیشن اور دیگر ایپلیکیشنز کے ساتھ ساتھ مسلسل دیکھ بھال شامل ہیں۔ اس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ پی این بی کے پاس اپنی اسٹریٹجک ترجیحات کے مطابق محفوظ، توسیع پذیر اور ضابطوں کے مطابق آئی ٹی صلاحیتیں موجود ہوں۔

دستخط کی یہ تقریب سی-ڈاٹ ہیڈکوارٹر، نئی دہلی میں سی-ڈاٹ اور پی این بی کے افسران کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ پنجاب نیشنل بینک کی جانب سے مہا پربندھک (جنرل منیجر) جناب منیش اگروال، مہا پربندھک جناب سریندر وِشواکرما، اپ مہا پربندھک (ڈپٹی جنرل منیجر) جناب منیش شرما سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے، جبکہ سی-ڈاٹ کی قیادت سی ای او ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، ایگزیکٹو نائب صدر1۔ ڈاکٹر پنکج کمار دلیلا، ایگزیکٹو نائب صدر2۔ محترمہ شِکھا سریواستو، رجسٹرار جناب راجیِو کمار اور چیف فنانشل آفیسر جناب مہندر سنگھ نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ کی۔

پی این بی کے جی ایم-آئی ٹی جناب منیش اگروال نے کہا:

‘‘سی-ڈاٹ کے ساتھ یہ اسٹریٹجک شراکت داری پی این بی کی آئی ٹی تبدیلی کے سفر میں ایک سنگِ میل ہے۔ سی-ڈاٹ کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہم جدید کاری کے عمل کو تیز کریں گے، صارف کے رابطے کے نکات کو بہتر بنائیں گے اور پورے بھارت میں محفوظ اور بغیر رکاوٹ کے ڈیجیٹل بینکنگ خدمات فراہم کریں گے۔ مل کر، ہم ایک لچکدار، ٹیکنالوجی پر مبنی اور صارف-مرکزیت والا بینکنگ نظام تشکیل دے رہے ہیں۔’’

سی-ڈاٹ کے سی ای او جناب راج کمار اپادھیائے نے کہا:

‘‘ہمیں پختہ یقین ہے کہ پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ شعبہ جاتی تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دینا، شہریوں کو محفوظ، مؤثر اور ڈیجیٹل طور پر شامل مالیاتی خدمات فراہم کرنا 'آتم نربھر بھارت' کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ پہل جدت، استحکام اور شمولیت کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے، جو سی-ڈاٹ کے مشن کا بنیادی حصہ ہیں۔’’

گزشتہ چار دہائیوں میں، سی-ڈاٹ نے بھارت کے ٹیلی کمیونیکیشن انقلاب میں اہم پیش قدمی کی ہے  جس میں دیہی علاقوں میں کنیکٹوٹی فراہم کرنا، بھارتی نیٹ (این او ایف این) منصوبے کو فروغ دینا، اور سائبر سکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ،4جی/5جی، اگلی نسل کے نیٹ ورک، مصنوعی ذہانت، نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم، آئی او ٹی/ایم2 ایم ایپلیکیشنز وغیرہ میں جدید حل فراہم کرنا شامل ہیں۔ اس نےجی 6 کے استعمال کے معاملات میں تحقیقی اقدامات بھی شروع کیے ہیں۔ یہ سب بھارت کو اگلی نسل کی کنیکٹوٹی میں عالمی رہنما کے طور پر قائم کرنے اور 'آتم نربھر بھارت' کے وژن کو پورا کرنے کے مقصد کے تحت کیا جا رہا ہے۔

پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) بھارت کا ایک اہم سرکاری بینک ہے جو افراد اور کاروباری اداروں کو قرض، کھاتے اور سرمایہ کاری جیسے مالیاتی مصنوعات کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے۔ یہ بھارت کے سب سے بڑے سرکاری بینکوں میں سے ایک ہے۔ اس کی شاخیں پورے ملک میں موجود ہیں اور کچھ بین الاقوامی آپریشنز بھی ہیں۔ بینک مختلف خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں ذاتی، کارپوریٹ اور سرمایہ کاری سے متعلق خدمات شامل ہیں، اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے سرکاری پہلوں میں حصہ لیتا ہے۔

یہ تعاون بھارت حکومت کے ڈیجیٹل انڈیا وژن اور ‘‘آتم نربھر بھارت’’ کی حمایت کرتے ہوئے مالی شمولیت اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ڈیجیٹل مضبوطی اور جدت کے ماحول کو فروغ دے گا۔

سی-ڈاٹ بینکوں کو اپنی آئی ٹی نظام کو مضبوط بنانے اور جدید مالیاتی خدمات کے لیے ٹیکنالوجی حل فراہم کرنے میں مسلسل مدد فراہم کرتا رہتا ہے۔

آج، سی-ڈاٹ میں سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس اور پنجاب نیشنل بینک کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط کی تقریب کی جھلکیاں

 

***********

(ش ح –ش ت- م ق ا)

U. No.6012


(Release ID: 2166710) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , हिन्दी