وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پانچ گنا ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ (ڈی ایس سی) پروجیکٹ کے تیسرے جہاز، ڈی ایس سی  اے 22 (یارڈ 327) کا افتتاح (لانچ)

Posted On: 13 SEP 2025 4:50PM by PIB Delhi

ایم/ایس ٹیٹاگڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ (ٹی آر ایس ایل)، کولکاتہ کی جانب سے بھارتی بحریہ کے لیے تیار کے جانے والے 05 گنا ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ (ڈی ایس سی) پروجیکٹ کے تیسرے جہاز، ”ڈی ایس سی اے 22“کی لانچنگ، 12 ستمبر 2025 کو ٹیٹا گڑھ، کولکاتہ (مغربی بنگال) میں انجام دی گئی۔ لانچنگ کی تقریب کی صدارت نائب امیر بحریہ سورج بیری، کمانڈر ان چیف نے کی۔ بحری روایات کے مطابق محترمہ کنگنا بیری نے جہاز کا افتتاح (لانچ) کیا۔

05 گنا ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ (ڈی ایس سی) کی تعمیر کے معاہدے پر وزارت دفاع (ایم او ڈی) اور ایم/ایس ٹیٹا گڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ (ٹی آر ایس ایل)، کولکاتہ کے درمیان 12 فروری 2021 کو دستخط ہوئے تھے۔ یہ جہاز ساحلی پانیوں میں غوطہ خوری کے آپریشن انجام دینے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور اِن میں جدید ترین غوطہ خوری کا سامان نصب کیا جا رہا ہے۔ یہ کیٹامران ہل (Catamaran Hull) جہاز ہیں، جن کا ڈسپلیسمنٹ تقریباً 380 ٹن ہے۔

یہ جہاز مکمل طور پر مقامی ڈیزائن اور تعمیر کردہ ہیں اور انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے متعلقہ بحری قواعد و ضوابط کے تحت بنائے گئے ہیں۔ ڈیزائن کے مرحلے کے دوران ان جہازوں کا ہائیڈرو ڈائنامک تجزیہ/ ماڈل ٹیسٹنگ نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل لیبارٹری (این ایس ٹی ایل)، وشاکھاپٹنم میں انجام دی گئی۔ یہ جہاز حکومت ہند/ وزارت دفاع کے ”میک ان انڈیا“ اقدام کے فخر کے علمبردار ہیں۔

 

 

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

13-09-2025

                                                                                                                                       U: 5971

 


(Release ID: 2166342) Visitor Counter : 2
Read this release in: Hindi , English