وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے اولین ٹریننگ اسکواڈرن (1 ٹی ایس) کی طویل فاصلے کی تربیتی تعیناتی 

Posted On: 10 SEP 2025 7:38PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے بحری جہاز، اولین ٹریننگ اسکواڈرن (1 ٹی ایس) آئی این ایس تیر اور آئی سی جی ایس سارتھی اور آئی این ایس شاردُل ، جنوب مغربی بحر ہند خطے میں طویل دوری کی تربیتی تعیناتی کے حصے کے طور پر 08 ستمبر 2025 کو بالترتیب لا ری یونین اور پورٹل لوئس پر پہنچے۔

لا ری یونین میں، تیر اور سارتھی کا استقبال فرانسیسی بحریہ کے جہاز ایف ایس نی ووس نے کیا، جس میں ایک پاسیج ایکسرسائز (پی اے ایس ایس ای ایکس) کے ساتھ ان کا استقبال ہوا۔ اس دورے میں پیشہ ورانہ بات چیت کے علاوہ کراس ٹریننگ وزٹ، مشترکہ غوطہ خوری کی مشقیں، یوگا سیشنز، اور کھیلوں کے مقابلے ، ہندوستان-فرانس بحری شراکت کو مضبوط بنانا، جیسے امور شامل ہیں۔ 1 ٹی ایس کے سینئر آفیسر نے فرانسیسی بحریہ کے بیس کمانڈر اور کمانڈنٹ سپیریئر ڈیس فازسوئی سے بھی ملاقات کی، جہاں علاقائی سلامتی، مشترکہ مشقوں کے مستقبل کے امکانات اور دوستی قائم کرنے کے مشترکہ وژن کے تحت بحری تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔

اس کے ساتھ ہی، آئی این ایس شاردُل پورٹ لوئس، ماریشس میں داخل ہوا، جہاں اس نے آمد سے قبل ایم سی جی ایس وکٹری اور ماریشس کوسٹ گارڈ ڈورنیئر کے ساتھ مشترکہ گشت اور خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) کی نگرانی کی۔ پورٹ کال کے دوران، کمانڈنگ آفیسر آئی این ایس شاردُل نے پولیس کمشنر، نیشنل کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ، اور سیکرٹری داخلہ سمیت ماریشس کی سینئر قیادت سے ملاقات کی۔ مصروفیات نے ہندوستان اور ماریشس کے درمیان اعتماد، پیشہ ورانہ تعاون اور ثقافتی تعلقات کے مضبوط رشتوں کی تصدیق کی۔

ماریشس کے نیشنل کوسٹ گارڈ کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشقوں کے ایک سلسلے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس میں غوطہ خوری، فائر فائٹنگ، ڈیمیج کنٹرول، اور شپ بورڈ سے واقفیت کی مشقیں شامل ہیں۔ کمیونٹی آؤٹ ریچ، یوگا سیشنز، ثقافتی پروگرام، اور دوستانہ کھیلوں کے فکسچر کا منصوبہ ہے کہ وہ دوستی کو فروغ دیں اور لوگوں سے لوگوں کو جوڑیں۔ کراس ڈیک وزٹ، اسکول ٹور، اور اوپن شپ ایونٹس عوام اور ہندوستانی ڈائاسپورا کو سمندر میں زندگی اور ہندوستانی بحریہ کے کردار کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں گے۔

لاری یونین اور ماریشس میں بندرگاہوں پر 1 ٹی ایس کے بیک وقت دورے  شراک دار ممالک کے ساتھ بحری اشتراک کو مضبوط کرنے بھارت کی عہدبستگی کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہ تعیناتی علاقائی استحکام، بہتر باہم اثر پذیری ، اور مہاساگر کے وژن کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے مشترکہ خواہشات کی بھی عکاسی کرتی ہے، جس سے بحر ہند کے خطے میں دوستی کے رابطوں کو مضبوط بنانے میں ہندوستانی بحریہ کے کردار کی تصدیق ہوتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LaReunion(2)I6T3.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LaReunion(4)49BX.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Mauritius(10)NKS8.jpeg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5864


(Release ID: 2165437) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi