سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شلپ سماگم میلہ: فن ، دستکاری اور ثقافت کے جشن کا انعقاد

Posted On: 05 SEP 2025 9:34PM by PIB Delhi

ہندوستان کے دستکاری اور ثقافت کے غیر معمولی ورثے کو زندہ جاویدکرنے کیلئے آج بنگلورو میں شلپ سماگم میلہ 2025 کا آغاز ہوا ہے۔ اس سماگم میلے کے انعقاد کا لمبے عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔ حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ، ٹی یو ایل آئی پی کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہونے والا یہ میلہ، 5 سے 14 ستمبر 2025 تک بنگلورو  کے فریڈم پارک میں جاری رہےگا۔

اس سال کے ایڈیشن میں کاریگروں اور فنکاروں کی دستکاری کی نمائش کے لیے 75 اسٹال لگائے گئے ہیں ، اس میلے میں دھات سے تیارکردہ اشیاء ، لکڑی کی دستکاری کی چیزیں، چھڑی اور بانس کی مصنوعات ، مٹی کے برتن ، ٹیکسٹائل اور 13 سے زیادہ ریاستوں کے ہاتھ سے بنے خزانوں سے لے کر شاندار تخلیقات کی نمائش کی گئی ہے ۔ یہ میلہ ہندوستان کی بھرپور فنکارانہ  ورثےکی عکاسی کرتا ہے جبکہ ایک اہم بازار کے طور پر بھی کام کررہا ہے، جہاں کاریگر شہری اور بین الاقوامی شائقین کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں ۔ شلپ سماگم میلہ درج فہرست ذاتوں (ایس سی) دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور صفائی متروں سمیت متنوع برادریوں کے کاریگروں کی مہارتوں کو اجاگر کرتا ہے ۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج میلے کا افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت عزت مآب جناب رام داس اٹھاوالے ؛ جناب پی سی موہن، معزز رکن پارلیمنٹ ، بنگلورو سنٹرل اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے اور حکومت کرناٹک کے سماجی بہبود کے محکمے کے سینئر عہدیداروں، کاریگروں اور ثقافتی نمائندوں نے شرکت کی۔

ہر شام  اس میلے میں  لوک رقص ، روایتی موسیقی  اور کہانی سنانے کی پرفارمنس پیش کئے جائیں گے۔ جس سے یہ میلہ ایک ثقافتی تہوار میں تبدیل ہو جائے گا ، اس میلے میں زائرین کو ہندوستان کے زندہ اور درخشاں ورثے کی جھلک دیکھنے کو ملے گی ۔ شلپ سماگم میلہ 2025 ، بنگلورو ایک دستکاری میلے سے بڑھ کر یہ ہندوستان کے تنوع میں وحدت کا جشن ہےاور یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر کاریگر کی کہانی سنی جائے ، ہر روایت کا احترام کیا جائے  اور ہر دستکاری و فنکاری  کی قدر کی جائے ۔

***************

) ش ح –   م م ع-  ش ہ ب )

U.No. 5840


(Release ID: 2165261) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी