مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے حیدرآباد – نظام آباد این ایچ، نظام آباد سٹی اور  ریاست آندھراپردیش میں ان کے ملحقہ علاقوں میں (آندھرا پردیش کے لائسنس یافتہ سروس علاقوں کے تحت) نیٹ ورک کوالٹی کا جائزہ لیا

Posted On: 08 SEP 2025 6:24PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آندھرا پردیش کے لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے) کے لیے اپنے آزاد ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے، جس میں حیدرآباد - نظام آباد این ایچ ، نظام آباد شہر کے وسیع شہروں کے راستوں کا احاطہ کیا گیا تھا۔ یہ ڈرائیو ٹیسٹ  جن کا اہتمام ٹی آر اے آئی علاقائی دفتر، حیدرآباد کے زیر نگرانی کیا گیا، انہیں متنوع استعمال کے ماحول جیسے شہری حلقوں، ادارہ جاتی ہاٹ اسپاٹ، دیہی رہائشی علاقوں، وغیرہ میں ریئل ورلڈ موبائل نیٹ ورک کارکردگی جاننے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

28 جولائی 2025 سے 30 جولائی 2025 کے درمیان، ٹی آر اے آئی کی ٹیموں  نے 162.2 کلو میٹر طویل حیدرآباد – نظام آباد این ایچ، 404.9 کلو میٹر طویل نظام آباد سٹی ڈرائیو ٹیسٹ، 1.0 کلو میٹر طویل واک ٹیسٹ اور ہاٹ اسپاٹ مقامات کے لیے تفصیلی ٹیسٹوں کا انعقاد کیا۔ جن ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیا گیا ان میں 2جی، 3جی، 4جی، اور 5جی شامل ہیں، جو کہ ہینڈ سیٹ کی متعدد صلاحیتوں میں صارفین کے سروس کے تجربے کی عکاسی کرتی ہیں۔ آئی ڈی ٹی کے نتائج سے تمام متعلقہ ٹی ایس پی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اہم معیارات جن کا تجزیہ کیا گیا:

اے) وائس سروسز: کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ (سی ایس اس آر)، ڈراپ کال ریٹ (ڈی سی آر)، کال سیٹ اپ ٹائم، چال سائیلنس ریٹ، اسپیچ کوالٹی (ایم او ایس)، کوریج۔

بی ) ڈیٹا سروسز: ڈاؤن لوڈ / اپ لوڈ تھرو پٹ، لیٹنسی، جٹر، پیکٹ ڈراپ ریٹ، اور ویڈیو اسٹریمنگ میں تاخیر۔

حیدرآباد – نظام آباد این ایچ، نظام آباد سٹی میں مجموعی موبائل نیٹ ورک پرفارمنس کا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے:

کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ – ایئر ٹیل، بی ایس این، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کا آٹو سیلکشن موڈ (5ی/4جی/3جی/2جی) میں کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ بالترتیب 98.29 فیصد، 97.18 فیصد، 99.62 فیصد اور 98.68 فیصد ہے۔

ڈراپ کال ریٹ – ایئر ٹیل، بی ایس این، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کا ڈراپ کال ریٹ آٹو سیلکشن موڈ (5جی / 4جی / 3 جی/ 2جی) میں بالترتیب 0.00 فیصد، 5.61 فیصد، 0.00 فیصد اور 0.76 فیصد ہے۔

سی ایس ایس آر: کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ (فیصد میں)، سی ایس ٹی: کال سیٹ ٹائم (سیکنڈوں میں)، ڈی سی آر: ڈراپ کال ریٹ (فیصد میں) اور ایم او ایس: اوسط رائے  کا اسکور

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KBB6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BC6V.jpg

خلاصہ – وائس سروسز

کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ: ایئر ٹیل، بی ایس این، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کا آٹو سیلکشن موڈ (5ی/4جی/3جی/2جی) میں کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ بالترتیب 98.29 فیصد، 97.18 فیصد، 99.62 فیصد اور 98.68 فیصد ہے۔

کال سیٹ اپ ٹائم: آٹو سیلکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں ایئر ٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کا کال سیٹ اپ ٹائم بالترتیب 0.98، 3.28، 0.77 اور 0.80 سیکنڈ ہے۔

ڈراپ کال ریٹ – ایئر ٹیل، بی ایس این، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کا ڈراپ کال ریٹ آٹو سیلکشن موڈ (5جی / 4جی / 3 جی/ 2جی) میں بالترتیب 0.00 فیصد، 5.61 فیصد، 0.00 فیصد اور 0.76 فیصد ہے۔

کال سائیلنس/ میوٹ ریٹ: پیکٹ سوئچڈ نیٹ ورک (4جی/5جی) میں ایئر ٹیل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کا سائیلنس کال ریٹ 1.15 فیصد، 2.10 فیصد اور 0.70 فیصد ہے۔

اوسط رائے کا اسکور (ایم او ایس): ایئر ٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کا اوسط ایم او ایس بالترتیب 3.95، 2.75، 3.83 اور 3.74 ہے۔

خلاصہ – ڈیٹا سروسز

ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کارکردگی (مجموعی): ایئر ٹیل (5جی / 4جی/ 2جی) کی اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار 142.47 ایم بی پی ایس ، بی ایس این ایل  (4جی/3جی/2جی) کی 2.93 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کی 248.19 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی/2جی) کی 23.71 ایم بی پی ایس ہے۔

ڈیٹا اپلوڈ کارکردگی (مجموعی): ایئر ٹیل (5جی/4جی/2جی) کی اوسط اپلوڈنگ اسپیڈ 24.39 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/3جی/2جی) کی 1.88 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی / 4جی) کی 21.43 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی / 2جی) کی 7.90 ایم بی پی ایس۔

لیٹنسی(مجموعی): ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کی 50ویں پرسنٹائل لیٹینسی بالترتیب 24.60 ایم ایس، 33.60 ایم ایس، 20.95 ایم ایس اور 44.90 ایم ایس ہے۔

ڈیٹا کارکردگی – ہاٹ اسپاٹس (ایم بی پی ایس میں):

Airtel- 4G D/L: 32.55 4G U/L: 6.36

5G D/L: 114.04 5G U/L: 14.45

RJIL- 4G D/L: 40.58 4G U/L: 9.41

5G D/L: 447.09 5G U/L: 42.31

VIL- 4G D/L: 15.40 4G U/L: 8.44

Note- “D/L” Download speed, “U/L” Upload speed

4G & 5G technology have not been observed in

4جی اور 5جی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔

 

حیدرآباد - نظام آباد این ایچ میں، تشخیص میں حیدرآباد سے نظام آباد کے علاقوں کو شامل کیا گیا جو قومی شاہراہ – 44 سے گزرتا ہے اور کچھ شہروں جیسے مسائی پیٹ، نرسنگی، رامیا پیٹ، بھکنور، کماریڈی، ڈھگی اور دھرمارم وغیرہ۔

نظام آباد شہر میں، تشخیص میں پاتھراجامپیٹ، لنگا پور، کاماریڈی، گندھاری، میڈیپلے، بانسواڑا، رودرور، پانڈو ترافہ، نہرو نگر، مبارک نگر، نندی پیٹ، مچیریا، ارمر اور جاکرنپلے وغیرہ کے قریبی علاقے شامل تھے۔

ٹی آر اے آئی نے 1. بس اسٹینڈ کاماریڈی، 2. کلکٹر آفس نظام آباد، 3. کانتیشور مندر، 4. نظام آباد ایریا ہاسپٹل 5. ریلوے اسٹیشن، کاماریڈی 6. وینو مال، نظام آباد پر بھی حقیقی دنیا کے حالات کا جائزہ لیا تاکہ اسٹیشنری صارف کے تجربے کی عکاسی کی جاسکے۔

ان ٹیسٹوں کا اہتمام ٹی آر اے آئی کے ذریعہ تجویز کردہ سازو سامان اور مقرر کردہ پروٹوکولس کا استعمال کرتے ہوئے ریئل ٹائم ماحول میں کیا گیا۔ تفصیلی رپورٹ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔ کسی بھی طرح کی وضاحت / معلومات کے لیے جناب بی پروین کمار، مشیر (علاقائی دفتر، حیدرآباد) ٹی آر اے آئی سے  ای میل: adv.hyderabad@trai.gov.in  یا ٹیلی فون نمبر +91-40-23000761 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:5778


(Release ID: 2164774) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi