امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک و عوامی نظام تقسیم کے محکمے نے عوامی  تقسیم سے متعلق جائزہ رپورٹ مرکزی وزیر کو پیش کی


ایک سو چالیس افسران نے 112 آرزو مند اضلاع میں عوامی  نظام تقسیم کا  احاطہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 SEP 2025 9:55PM by PIB Delhi

محکمہ خوراک وعوامی  نظام تقسیم ( ڈی ایف پی ڈی)، حکومت ہند نے آج یہاں نئی ​​دہلی میں امور صارفین، خوراک  و عوامی  نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کو 112آرزومند اضلاع میں عوامی تقسیم کی کارروائیوں کی ایک جامع ملک گیر فیلڈ اسیسمنٹ رپورٹ پیش کی۔

دورے کے دوران کیے گئے مشاہدات اور نتائج کی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی جس میں عوامی تقسیم کے آپریشنز بشمول پروکیورمنٹ، اسٹوریج، ڈسٹری بیوشن ( ایف پی ایس آپریشن) اور ملک بھر کے آرزومند اضلاع میں شکایات کے ازالے کو بہتر بنانے کے لیے اہم سفارشات پیش کی گئیں۔

محکمہ نے جون اور جولائی 2025 میں آرزومند اضلاع کا دورہ کیا۔ ڈی ایف پی ڈی اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ( ایف سی آئی) کے 140 سے زیادہ سینئر عہدیداروں نے جائزہ میں حصہ لیا۔ جائزے میں 277 فیئر پرائس شاپس (ایف پی ایس)، پی ایم- جی کے اے وائی 458 استفادہ کنندگان سے باہمی بات چیت ،108 ڈپو، 113 پروکیورمنٹ سینٹرز اور 164 شکایت کنندگان کے ساتھ بات چیت کا احاطہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نظامی اصلاحات پر بھی ضلع انتظامیہ، ریاستی نوڈل افسران اور ایف سی آئی/سی ڈبلیو سی کے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

 جائزےکے بعد، محکمہ مناسب قیمت کی دکانوں سے  استفادہ کنندگان تک خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے پر کام کرے گا۔ محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) استفادہ کنندگان کو عوامی تقسیم کے نظام ( پی ڈی ایس) کے حقوق، ون نیشن ون راشن کارڈ (او این او آر سی)، چاول کے فورٹیفکیشن اور شکایات کے ازالے کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے مقامی زبانوں میں ایک جامع قومی بیداری مہم بھی شروع کرے گا۔

شکایات کے ازالے کے لیے، ڈی ایف پی ڈی ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ ڈیجیٹل ذرائع سے شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔ فائدہ اٹھانے والوں سے رائے  مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم کے ذریعے لی جائے گی اور ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ ریاستی فوڈ کمیشنوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ  مشترک کی جائے گی۔

خریداری مراکز کو مضبوط بنانے کے لیے،  ڈی ایف پی ڈی ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر ان مراکز میں بنیادی ڈھانچے اور ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو بہتر بنائے گا۔ اسٹوریج یونٹس کو مضبوط کرنے کے لیے، ڈی ایف پی ڈی دیکھ بھال اور اسٹوریج کو بہتر بنانے کے لیے  مصنوعی ذہانت کے ٹیکنالوجی کے ساتھ اسمارٹ گوداموں کو فروغ دے رہا ہے۔

اس موقع پر نیتی آیوگ کے ممبر پروفیسر  جناب پرشوتم روپالا بھی موجود تھے۔ رمیش چند، سکریٹری، ڈی ایف پی ڈی،  جناب سنجیو چوپڑا اور ڈی ایف پی ڈی، ایف سی آئی، سی ڈبلیو سی اور نیتی آیوگ کے سینئر افسران  نےبھی  اس میں  شرکت کی۔

ان اقدامات کا مقصد آخری لائن کی تقسیم میں نشاندہ خامیوں کو دور کرنا، کارکردگی اور شفافیت کو فروغ دینا اور آرزو مند اضلاع کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں فوڈ سیکیورٹی کا ایک زیادہ جامع اور جوابدہ نظام بنانا ہے۔ ڈی ایف پی ڈی مستقبل کے لیے تیار، ٹیکنالوجی سے چلنے والا پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ سبھی کے لیے خوراک اور غذائیت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، خاص طور پر ہندوستان کے سب سے زیادہ چیلنج والے خطوں میں۔

حکومت ہند نے 2018 میں ملک کے سب سے پسماندہ علاقوں میں تیز رفتار ترقی کو فروغ دینے کے لیے آرزو مند اضلاع پروگرام ( اے ڈی پی) شروع کیا۔ یہ پروگرام 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 112 اضلاع کا احاطہ کرتا ہے، جس میں صحت اور غذائیت، تعلیم، زراعت اور آبی وسائل، مالی شمولیت اور مہارت کی ترقی، اور بنیادی ڈھانچے جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہےاور  اے ڈی پی کے اہداف کے حصول میں تعاون کرتا ہے۔

****

UR-5752

(ش ح۔  ش ت۔  ش ب ن)


(ریلیز آئی ڈی: 2164582) وزیٹر کاؤنٹر : 22
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी