سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
بھارتی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی)نے اپنے روڈ سیفٹی افسران اور آڈیٹرز کو قومی شاہراہوں پر صفر اموات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تربیت فراہم کی
Posted On:
04 SEP 2025 5:46PM by PIB Delhi
سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کو کم کرنے کے وژن کے مطابق، این ایچ اے آئی نے ملک بھر کے مختلف فیلڈ دفاتر اور روڈ سیفٹی آڈیٹرز (آر ایس اے) کے اپنے روڈ سیفٹی آفیسرز (آر ایس او) کے لیے نئی دہلی میں ایک روزہ روڈ سیفٹی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا۔ جناب کے این سریواستو، (ریٹائرڈ) سکریٹری سول ایوی ایشن اور ڈائریکٹر انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر این ایچ اے آئی کے ممبر (ایڈمنسٹریشن) شری وشال چوہان کے ساتھ این ایچ اے آئی ہیڈ کوارٹر اور فیلڈ آفس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ تربیتی پروگرام ’سیو لائف فاؤنڈیشن‘ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔
دن بھر جاری رہنے والے سیشن میں باہم اثر پذیر اجلاسات کے توسط سے سڑک سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں خصوصی طور پر تیار کیے گئے ڈرون پر مبنی اے آئی اینڈ ایم ایل ماڈیول – ڈرون اینالیٹکس مانٹرنگ سسٹم (ڈی اے ایم ایس) کے ذریعہ حادثات کی وجہ بننے والے سلامتی سے متعلق مسائل کی شروعاتی شناخت ، جائے حادثے کا تفصیلی معائنہ اور محفوظ گلیاروں کے لیے مقام کے لحاظ سے مخصوص تخفیف کے اقدامات کو حتمی شکل دینا، جگہ کے لحاظ سے مخصوص تخفیف سے متعلق خاکے اور لاگتیں، تخفیف سے متعلق اقدامات کو عملی شکل دینا، تخفیف سے متعلق اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے دوران تعمیراتی زون کی حفاظت کی ضروریات اور نفاذ سے پہلے / بعد میں عملی پیش رفت اور حادثے کی نگرانی کے لیے میکنزم کی تیاری، جیسے امور شامل ہیں۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، مہمان خصوصی جناب کے این شریواستو (سبکدوش)،آئی آئی سی کے سکریٹری اور ڈائرکٹر نے کہا، ’’میں پورے ملک میں قومی شاہراہوں کو تبدیل کرنے کے لیے این ایچ اے آئی کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ تاہم، سڑک کی حفاظت ایک اہم پہلو ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اور یہ تربیتی سیشن افسران کو ایسی حکمت عملی تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے میں مدد کرے گا جو سڑک کی حفاظت کو بہتر بنائے گی۔ روڈ سیفٹی کے مسئلے کو مختلف محاذوں سے چنوتیوں کا سامنا ہے جن میں صارف کے رویے اور روڈ سیفٹی کے قوانین کی خلاف ورزیاں شامل ہیں، جنہیں روڈ سیفٹی کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا کر حل کیا جا سکتا ہے۔‘‘
اپنے کلیدی خطاب میں، جناب وشال چوہان، رکن (انتظامیہ)، این ایچ اے آئی نے کہا کہ "سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے کی تین اہم جہتوں میں انجینئرنگ کی مداخلت، انسانی رویہ، اور گاڑیوں کی انجینئرنگ شامل ہیں۔ سڑک سلامتی میں اضافے کے لیے الیکٹرانک تفصیلی حادثہ ڈیٹا بیس (ای-ڈی اے آر)جیسی تکنالوجی کے استعمال نے بلیک اسپاٹ کی شناخت میں مدد فراہم کی ہے۔ جدید ٹریفک انتظام کاری نظام (اے ٹی ایم ایس) کی تعیناتی قومی شاہراہوں پر سڑک سلامتی نظام کو بہتر بنا رہی ہے۔ تاہم قومی شاہراہوں پر ’صفر ہلاکت‘ کے اولوالعزم ہدف کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، جس کے لیے ہمیں متعلقہ فریقوں کے زبردست اشتراک کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ہمیں ڈیٹا پر مبنی حکمت عملیاں وضع کرنی ہوں گی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آج کی تربیت ہمارے ہدف کی حصولیابی میں اور قومی شاہراہوں پر سفر کو محفوظ تر بنانے میں صحیح سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے ۔
روک تھام کے قابل سڑک حادثات کی اموات کو منظم طریقے سے ختم کرنے کے لیے، حکومت ہند نے قومی شاہراہوں پر عمل درآمد کے لیے صفر ہلاکت کا ہدف (زیڈ ایف اے) حاصل کرنے کے نقطہ نظر کا تصور پیش کیا ہے۔
زیڈ ایف اے اقدام کا مقصد سائنسی طور پر انجینئرنگ مداخلتوں، نفاذ کوآرڈینیشن، ہنگامی ردعمل میں بہتری اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے قومی شاہراہوں پر ہونے والی اموات اور سنگین زخموں کی وجوہات کی شناخت، ان کا تدارک اور انہیں ختم کرنا ہے۔ ملک بھر میں 77 قومی شاہراہوں پر تقریباً 1,083 ہائی فیٹلٹی زونز (ایچ ایف زیڈ) کی نشاندہی کی گئی ہے۔ این ایچ اے آئی کی جانب سے ایک خصوصی روڈ انجینئرنگ کے تخفیف کے اقدامات کا پروگرام شروع کیا گیا ہے اور شناخت شدہ ایچ ایف زیڈ پر 6,948 اہم مقامات پر کام شروع کیا جائے گا۔
نیز، سال 2023 اور 2024 کے لیے الیکٹرانک تفصیلی حادثہ رپورٹ(ای-ڈی اے آر) سسٹم سے حاصل کردہ کریش ڈیٹا کے سخت تجزیے کی بنیاد پر روڈ سیفٹی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔ اس میں انجینئرنگ، انفورسمنٹ اور ٹراما کیئر ڈومینز میں ہدف بند اقدامات شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ طویل مدتی انجن کی پیمائش کی جائے گی۔ این ایچ اے آئی۔ متعلقہ ضلعی انتظامی اور پولیس حکام نفاذ اور صدمے کی دیکھ بھال سے متعلق اقدامات کے لیے ضروری کارروائی کرنے میں بھی مدد کریں گے۔
2030 کے آخر تک سڑک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کو 50فیصد تک کم کرنے کے حکومت ہند کے مشن کی پیروی میں، دن بھر کے تربیتی سیشن نے ملک بھر کے تمام سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے سے متعلق مختلف تصورات کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ فراہم کی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5680
(Release ID: 2164053)
Visitor Counter : 2