دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

27 واں سارس آجیویکا میلہ دہلی میں 5 سے 22 ستمبر تک منعقد ہوگا


200 اسٹالز لگائے جائیں گے؛  ہندوستان بھر کے اپنی مدد آپ گروپس کی 400 خواتین حصہ لیں گی

میلہ شہری زائرین کو دیہی زندگی کا تجربہ فراہم کرے گا۔

Posted On: 04 SEP 2025 5:33PM by PIB Delhi

دیہی ترقیات کی مرکزی وزارت 5 سے 22 ستمبر 2025 تک  نئی دہلی میں انڈیا گیٹ کے قریب واقع میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں سارس آجیویکا میلہ 2025 کا انعقاد کر رہی ہے۔ تقریباً 200 اسٹال لگائے جائیں گے، جس میں ملک کی تمام ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے  اپنی مدد آپ گروپس (ایس ایچ جی) سے تعلق رکھنے والی 400 سے زیادہ دیہی خواتین کی شرکت ہوگی۔  یہ پہلا موقع ہے  جب دہلی میں میلہ تمام اجزاء  کھانے کے اسٹال، سامان کی فروخت وغیرہ کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے ۔

آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں میلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے، دیہی ترقی کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری (دیہی معاش) محترمہ سواتی شرما نے کہا کہ سارس میلہ صرف روایتی اشیاء خریدنے کی جگہ نہیں ہے بلکہ شہری زائرین کو دیہی علاقوں سے مصنوعات کی تلاش اور خریداری کرتے ہوئے دیہی زندگی کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ میلے کے دوران ہر شام ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ملے میں  اپنے خاندان کے ساتھ آنے والے بچوں کے لیے تفریحی اور کھیل کی بہت سی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی، جو ان کے  تجربے کو یادگار بنائیں گی۔

جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ اپنی مدد آپ  گروپس کی خواتین مختلف تنظیموں کے ذریعے ہنر اور تکنیکی تربیت اور مارکیٹنگ تکنیک حاصل کر رہی ہیں۔امیزن اور فلپ کارٹ   جیسی بڑی کمپنیاں اس پہل میں مدد  فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں، ان خواتین کی تیار کردہ مصنوعات حال ہی میں مالدیپ کو برآمد کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت بھی انڈیا پوسٹ کی مدد سے ان مصنوعات کو ملک بھر میں دستیاب کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس موقع پر خطاب  کرتے ہوئے، دیہی ترقی کی وزارت کے ڈائریکٹر (دیہی معاش) ڈاکٹر مولی شری نے کہا کہ سارس میلہ لوگوں کو ان کی جڑوں سے جڑنے کے لیے ایک ذریعہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین وہ مصنوعات خرید سکیں گے جو ہندوستان بھر میں مشہور ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ دین دیال انتودیا یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈے اے وائی –این آر ایل ایم ) کے تحت وزارت دیہی علاقوں کے لوگوں کو جوڑتی ہے اور انہیں روزی روٹی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ ڈاکٹر مولی شری نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ یہ مشن 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں چل رہا ہے اور اس نے اب تک 10 کروڑ خواتین کو جوڑ ا ہے، جن میں سے 2 کروڑ سے زیادہ پہلے ہی "لکھ پتی دیدیاں" (خواتین کاروباری جو سالانہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ کماتی ہیں) بن چکی ہیں۔

دہلی سارس 2025 کی اہم جھلکیاں:

  • نالج پویلین: مالیاتی خواندگی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، پیکیجنگ، اور کاروباری منصوبہ بندی کی صلاحیت سازی کے لیے اجلاس کا انعقاد ۔
  • پویلین کا تجربہ کریں: روایتی دستکاریوں اور کھانے کی تیاری کے لائیو مظاہرے، لکھپتی دیدیوں کی متاثر کن کہانیاں، اور کاروباری سوچ کو فروغ دینا۔
  • کنورجنس پویلین: زراعت اور کسانوں کی بہبود، ڈیری اور مویشی پروری، خوراک کی ڈبہہ بندی ،ایم ایس ایم ای، ہنرمندی کو فروغ، ڈاک کی خدمات  وغیرہ سے متعلق وزارتوں/محکموں کے ساتھ تال میل کے ذریعے لکھپتی دیدیوں کی حوصلہ افزائی کرنا۔

نمائش کی جانے والی مصنوعات:

  • مختلف قسم کی ساڑیاں - تسرساڑی، باگرو پرنٹ، گجرات سے پٹولا، کنتھاساڑیاں، چندرساڑیاں
  • اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سے اونی مصنوعات
  • خوراک کی قدرتی مصنوعات
  • کرناٹک اور تلنگانہ سے لکڑی کی دستکاری کے مصنوعات
  • جھارکھنڈ سے پلاش اور  دیگر قدرتی مصنوعات

دیگر پرکشش باتیں:

  • سارس انڈیا فوڈ کورٹ: ہندوستان بھر سے ذائقے
  • مختلف ریاستوں سے ثقافتی پروگرام
  • ماحول دوست پہل
  • بزرگ شہریوں کے لیے بگی  کی خدمات
  • بچوں کے لیے تفریحی زون
  • اسکول اور کالج کے طلباء کے مقابلے

********

(ش ح ۔م ش۔ خ م(

U. No. 5669


(Release ID: 2163817) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi