کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی جرمنی کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جوہان ڈیوڈ وادیفول سے ملاقات

Posted On: 03 SEP 2025 8:51PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے  وفاقی جمہوریہ جرمنی کے عزت مآب وزیر خارجہ ڈاکٹر جوہان ڈیوڈ وادیفول سے  ملاقات کی۔ بات چیت کا مرکز دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور اختراع، پائیداری، ٹیکنالوجی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنا تھا۔

ڈاکٹر وادیفول کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جرمن کاروباری وفد بھی آیا تھا، جس میں تھیسن کروپ، سیمنز موبیلیٹی، الیانز اور فِلِکس ایس ای جیسی بڑی کمپنیوں کے سربراہان شامل تھے۔ وزارتی ملاقات کے بعد دونوں فریقین نے صنعت کے نمائندوں کے ساتھ ایک دوطرفہ بات چیت کے سیشن میں شرکت کی ۔اس کاروباری اجلاس میں حکومت کے سینئر افسران اور ہندوستانی صنعتی رہنما بھی شریک ہوئے، جن کا تعلق آٹوموٹو کے پرزے، صحت عامہ، خلائی ٹیکنالوجی، اسٹیل اور دیگر شعبوں سے تھا۔

دونوں وزراء نے ہندوستان–جرمنی تجارتی تعاون کو وسعت دینے، مضبوط اور متنوع سپلائی چینز قائم کرنے اور ہنر مندی کے فروغ میں تعاون کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان–یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو ایک بلند حوصلہ مند نتیجے تک پہنچانے کے اپنے مشترکہ عزم کی توثیق کی۔ مذاکرات میں نقل مکانی اور نقل و حرکت، ویزا عمل کو آسان بنانے اور یورپی یونین بشمول جرمنی میں ہندوستانی برآمدکنندگان کو درپیش نان ٹیرف رکاوٹوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقین نے ان مسائل کے حل اور ہموار تجارتی فروغ کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزراء نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ اشیا کی دوطرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کے لیے کام کریں گے، جو25-2024 میں ریکارڈ 29.12 بلین امریکی ڈالر رہی اور خدمات کے شعبے میں بھی تجارت کو مزید وسعت دی جائے گی۔

اپنے جرمن کارپوریٹ رہنماؤں کے ساتھ تبادلۂ خیال کے دوران جناب گوئل نے  ہندوستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے، مینوفیکچرنگ کی صلاحیت بڑھانے اور نئی سہولتیں قائم کرنے کے ان کے منصوبوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج ہندوستان  دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے، جو جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہی ہے اور عالمی ترقی میں تقریباً 20 فیصد حصہ ڈال رہی ہے۔ مضبوط میکرو اکنامک استحکام، ریکارڈ زرمبادلہ کے ذخائر، کم افراطِ زر اور ایک فعال اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے ساتھ  ہندوستا ن ی کاعالمی کاروباروں کے لیے ایک موزوں ماحول فراہم کرتا ہے۔ وزیر نے وفد کو حکومت ہند کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ہندوستانی صنعت و حکام کے ساتھ قریبی روابط بڑھانے کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ اپنی پہل کو آگے بڑھا سکیں۔ جرمن کاروباری نمائندوں نے بھی ہندوستانی معیشت کی بڑھتی ہوئی قوت پر اعتماد کا اظہار کیا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘وکست بھارت 2047’ کے وژن کو پورا کرنے میں شراکت داری کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اس ملاقات نےہندوستان–جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوطی کو اجاگر کیا اور ایک گہرے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعلقات قائم کرنے کے مشترکہ عزم پر روشنی ڈالی۔

 

*****.

 (ش ح –م ع ن- ج ا)

U. No.5642

 


(Release ID: 2163602) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi