خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت 
                
                
                
                
                
                    
                    
                        ڈیجیٹل گورننس کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم کے ڈیجیٹل انڈیا اوروکست بھارت 2047@ کے ویژن کے مطابق ساوتری بائی پھولے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی) نے سرکاری ویب سائٹ کا آغاز کیا
                    
                    
                        
                    
                
                
                    Posted On:
                29 AUG 2025 8:50PM by PIB Delhi
                
                
                
                
                
                
                وزارت بہبودی خواتین و اطفال ، حکومت ہند کے ماتحت خودمختار ادارہ ساوتری بائی پھولے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ(ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی) نے اپنی سرکاری ویب سائٹ: www.spniwcd.wcd.gov.in  کا آغاز کیا، جو ٹریننگ کی ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تعلیمی مواد اور ویڈیو کی دستیابی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ویب سائٹ کا باقاعدہ آغاز 29 اگست 2025 کو وزیر بہبودی  خواتین واطفال محترمہ انپورنا دیوی نے کیا۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر بہبودی خواتین و اطفال محترمہ انپورنا دیوی نے کہا کہ ویب سائٹ کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کے تحت خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے وزارت کی عہد بندی کی عکاسی کرتا ہے، جو وکست بھارت @ 2047 کی تعمیر کے سنگ بنیاد کے طور پر ڈیجیٹلائزیشن پر زور دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پورٹل علم، تحقیق اور تعلیمی وسائل کو پھیلانے کے اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، اس طرح شہریوں پر مرکوز گورننس کو تقویت ملے گی۔

ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی کا ڈیجیٹل پورٹل عام رسائی اور صارفین کے تجربے کو بہتر کرنے کے لیے ڈیزائن کردہ خصوصیات کی وسیع رینج سے لیس ہے۔ اس میں  ای- لرننگ ماڈیولز پیش کیے گئے ہیں جو صارفین کو اپنی مہارتوں اور علم کو تیز رفتاری سے مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ محفوظ اسٹوریج، فوری بازیافت، اور اہم دستاویزات اور تحقیقی مواد تک آسان رسائی کے لیے ای- آرکائیو اور مربوط ڈیجیٹل لائبریری کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ بر وقت  ڈیٹا کی دستیابی کے لیے ڈیش بورڈ میں  تربیتی پروگراموں، اسکیموں اور ادارہ جاتی سرگرمیوں کے بارے میں لائیو اپ ڈیٹ فراہم ہے، جبکہ یہ آن لائن رجسٹریشن اور اپائنٹمنٹ سسٹم چائلڈ گائیڈنس سینٹر (سی جی سی)، ایڈوانسڈ ڈپلومہ ان چائلڈ گائیڈنس اینڈ کونسلنگ (اے جی ایس سی)، نیشنل کمیونل ہارمونی، اور این سی ایف کے تحت خدمات تک رسائی کو آسان بناتا ہے۔ پلیٹ فارم میں ایک اضافی انٹرایکٹو فیڈ بیک میکانزم بھی شامل ہے تاکہ مسلسل بہتری کے لیے لوگوں کی تجاویز حاصل کی جائیں اور جدید ترین، صارفین کی پسند کےڈیزائن جو سب کے لیے بلا رکاوٹ نیویگیشن کو یقینی بناتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس میں مشن شکتی، مشن وتسلیہ، مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے ساتھ ہی بچوں کے تحفظ، خواتین کی بااختیاری، سلامتی، تغذیاتی، اور شماریاتی اعداد و شمار سے متعلق خصوصی گوشوں کا احاطہ کرنے والے وسائل کے جامع ذخیرہ موجود ہے۔

اس پہل سے حکومت کے اس عزم کی توثیق ہوتی ہے  کہ خواتین اور بچوں کی بہبود سے متعلق معلومات اور خدمات سب کے لیے قابل رسائی ہوں، جو جامع، بااختیار، اور ڈیجیٹل لحاظ سے  فعال وکست بھارت کی تشکیل میں مددگار ہوں۔
 
********
ش ح۔م ش ع ۔ رض
U-5604
 
                
                
                
                
                
                (Release ID: 2163286)
                Visitor Counter : 5