بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے نوجوانوں سے‘چینج میکرز’ بن کر وکسِت بھارت کی تعمیر میں کردار ادا کر نے  کی اپیل کی


جناب سربانند سونووال نے ڈی ایچ ایس کانوئی کالج میں متعدد سہولیات کا افتتاح کیا

Posted On: 01 SEP 2025 8:44PM by PIB Delhi

 مرکزی  وزیر برائے بندرگاہ ، جہاز رانی  اور آبی گزر گاہ (ایم او پی ایس ڈبلیو) جناب سربانند سونووال نے ہندوستان  کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ  “چینج میکرز” بن کر ملک کے ‘وکسِت بھارت’  بننے کےسفر کی  قیادت کریں۔

انہوں نے ڈبروگڑھ کے تاریخی ڈی ایچ ایس کانوئی کالج میں پارلیمانی مقامی ترقیاتی منصوبے (ایم پی ایل اے ڈی ایس) کے تحت فٹنس سینٹر، پینے کے پانی کی سہولت اور ڈاکٹر یوگیراج باسو میموریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ نوجوانوں کو جدید ہندوستان  کی تعمیر میں تبدیلی کی طاقت بننا چاہیے۔

جناب سر با نند سونووال خود اس کالج کے سابق طالب علم ہیں۔

جناب سربانند سونووال نے کہا ‘‘ہمارے ملک کی طاقت اپنے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ آپ صرف طلبہ نہیں ہیں بلکہ تبدیلی کے رہنما ہیں۔ آپ امرت کال میں ہیں جہاں آپ کو اپنی سوسائٹی، اپنی معیشت اور اپنے ملک کو وکسِت بھارت بنانے  کا شاندار موقع ملا ہے، جو وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کا وژن ہے۔ علم، فٹنس اور ذمہ دارانہ طرزِ زندگی کو اپناتے ہوئے آپ ہندوستان کو ایک خود کفیل اور ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کر سکتے ہیں۔’’

وزیر موصوف نے ملک کی تعمیر میں صحت اور خوشحالی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا:‘‘یوگا صرف ایک ورزش نہیں بلکہ زندگی میں توازن اور ذہنی شفافیت حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔ اچھی صحت کے ذریعے آپ زندگی کو ذمہ داری کے ساتھ گزار سکتے ہیں اور زیادہ قوت کے ساتھ سماج  کی تعمیر میں اپنا  کردار ادا کر سکتے ہیں۔’’

جناب سربانند سونووال نے زور دے کر کہا کہ آتم نربھر بھارت کا دور جدت طرازی، صنعت کاری اور قیادت کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا: ‘‘یہ وقت ہے اُٹھنے کا، اختراعات لانے کا اور نئے ہندوستان  کی تعمیر میں  کردار ادا کرنے کا۔ وکست بھارت میں تبدیلی اسی وقت ممکن ہے جب نوجوان آگے بڑھ کر سرگرمی سے اس کی قیادت کریں۔’’

جناب  سربا نند سونووال نے کہا کہ افتتاح شدہ منصوبے تعلیم کے تئیں ہمہ جہت نظریے اپنانے کی علامت ہیں جو فکری، جسمانی اور جذباتی نشوونما میں توازن قائم کرتا ہے۔ فٹنس سینٹر کا مقصد ڈسپلن اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا ہے، پینے کے پانی کا منصوبہ کیمپس میں صاف اور محفوظ پانی کی دستیابی کو یقینی بناتا ہے، جبکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی نئی بلڈنگ سے طلبہ میں تحقیق، جدت طرازی اور سائنسی جستجو کو فروغ ملے گا۔

اس پروگرام میں طلبہ نے ثقافتی اور تعلیمی نمائشیں بھی پیش کیں۔  سربا نندسونووال نے ان کے جوش و خروش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور توانائی سے ‘‘ کافی  متاثر’’ ہوئے ہیں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ جناب سربا نند سونووال نے نوجوانوں کو  ہندوستان کی استقامت اور جدت طرازی  کی روایات کو آگے بڑھانے اور ساتھ ہی حوصلہ مندی ،ہمدردی، ذمہ داری اور خدمتِ خلق کی اقدار سے جڑے  رہنے کی ترغیب دی۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا وژن ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ اسی وقت پورا ہوسکتا ہے جب نوجوان ترقی کے محاذ پر سب سے آگے رہیں۔ جناب  سربا نندسونووال نے کہا: ‘‘جب نوجوان اپنی توانائی کو تعلیم، فٹنس اور  اختراع  میں لگاتے ہیں تو ہندوستان کا عالمی طاقت کے طور پر اُبھرنا ناقابلِ تسخیر بن جاتا ہے۔’’

اس موقع پر آسام کے کابینی وزیر اور مقامی ایم ایل اے جناب پرشانت پھوکن، آسام ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(اے ٹی ڈی سی) کے چیئرمین جناب رتوپران باروا،ڈِبروگڑھ  میونسپل کارپوریشن(ڈی ایم سی) کے ڈپٹی میئر جناب اُجّل پھوکن، ڈِبروگڑھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے چیئرمین جناب اسیِم ہزاریکا اور کانوئی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ششی کانت سائکیہ سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

1.jpg

 

2.jpg

 

3.jpg

4.jpg

ش ح۔م ش ع ۔ رض

U-5562

 


(Release ID: 2162962) Visitor Counter : 2
Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil