وزارت دفاع
رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے دہلی میں سابق جوانوں کے لیے جاب فیئر کا افتتاح کیا
Posted On:
29 AUG 2025 5:25PM by PIB Delhi
رکشا راجیہ وزیر جناب سنجے سیٹھ نے سابق جوانوں (ای ایس ایم) کی بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انھیں وکست بھارت کا برانڈ ایمبیسڈر قرار دیا۔ وہ 29اگست، 2025 کو شنکر وہار ملٹری اسٹیشن، دہلی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ری سیٹلمنٹ، سابق جوانوں کی بہبود، وزارت دفاع کے زیر اہتمام ای ایس ایم کے لیے جاب فیئر کی افتتاحی مجمع سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب سیٹھ نے امید ظاہر کی کہ سابق جوانوں نے اپنی مدت کار کے دوران جو لگن اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے کمپنیوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔
1500 سے زائد ای ایس ایم نے اس ایونٹ میں حصہ لینے والی 40 کمپنیوں کی طرف سے پیش کردہ دوبارہ روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے رجسٹریشن کی اور شرکت کی۔ میلے نے 750 سے زیادہ ملازمتوں کی آسامیوں کی پیش کش کی۔ شارٹ لسٹ کیے گئے ای ایس ایم کا انٹرویو / اسکریننگ کی جائے گی اور اس کے بعد سپروائزری، ٹیکنیکل سپورٹ، جونیئر سے لے کر سینئر مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن تک مختلف کرداروں میں ملازمت دی جائے گی۔
ملک بھر میں رواں سال کے دوران منعقد ہونے والے اٹھارہ میلوں میں سے یہ چوتھا میلہ ہے۔ یہ تقریب کارپوریٹ اور ای ایس ایم دونوں کے لیے فائدہ مند تھی۔ جب کہ ای ایس ایم کو اپنی خدمات کے برسوں کے دوران حاصل کردہ اپنی تکنیکی اور انتظامی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم ملا، کارپوریٹس نے تجربہ کار، نظم و ضبط اور ہنر مند ای ایس ایم کے پول کی اسکریننگ کرکے فائدہ اٹھایا۔ جاب فیئر میں معروف قومی اور ملٹی نیشنل کارپوریٹ اداروں کی نمائندگی بھی تھی۔
سابق جوانوں کی بہبود کے سکریٹری ڈاکٹر نتین چندرا، دہلی ایریا کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل بھاونیش کمار اور ڈائریکٹر جنرل (بازآبادکاری) میجر جنرل ایس بی کے سنگھ نے بھی ای ایس ایم اور کارپوریٹ نمائندوں کے مجمع سے خطاب کیا۔ ایس آئی ڈی ایم کے ڈی جی جناب رمیش کے کارپوریٹ مہمان اعزازی تھے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 5457
(Release ID: 2162049)
Visitor Counter : 9