جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھ بھارت مشن-گرامین (ایس بی ایم۔جی)کی پیش رفت اور اگلے مرحلے پر ذہن سازی کے لیے کانفرنس


پیش رفت کا جائزہ لینے اور آگے کے راستے کی منصوبہ بندی کے لیے ایک پلیٹ فارم

Posted On: 29 AUG 2025 5:00PM by PIB Delhi

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، وزارت جل شکتی، یکم ستمبر 2025 کو بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں "سوچھ بھارت مشن-گرامین (ایس بی ایم-جی) کی پیشرفت اور ایس بی ایم-جی کے اگلے مرحلے پر ذہن سازی پر ایک گول میز کانفرنس" بلائے گا۔

کانفرنس کی صدارت مرکزی وزیر جل شکتی، جناب سی آر پاٹل، وزیر مملکت، جناب وی سومنا، سکریٹری ڈی ڈی ڈبلیو ایس، جناب اشوک کے کے مینا، اور اے ایس اینڈ ایم ڈی این جے جے ایم و ایس بی ایم (جی)، جناب کمل کشور سون کریں گے۔ پورے دن کے اس پروگرام میں ملک بھر کی سینئر قیادت کو اکٹھا کیا جائے گا، جس میں دیہی صفائی ستھرائی کے انچارج 17 ریاستی وزراء، 21 ایڈیشنل چیف سکریٹریز/پرنسپل سکریٹریز/سکریٹریز، اور 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 26 مشن ڈائریکٹرز شامل ہوں گے۔

کانفرنس میں سوچھ بھارت مشن-گرامین (ایس بی ایم-جی) کے تحت حاصل شدہ کامیابیوں اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں اوپن ڈیفیکشن فری (او ڈی ایف) پلس ماڈل کے نتائج کو برقرار رکھنے، ٹھوس اور مائع فضلہ انتظام کے نظام کو مضبوط کرنے، اور گوبردھن اور فیکل سلیج ٹریٹمنٹ مینجمنٹ جیسے جدید ماڈلز کو وسعت دینے پر توجہ دی جائے گی۔ ایک اوپن ہاؤس سیشن کے ذریعے اگلے مرحلے کے لیے ترجیحات کے خاکے پر غور و خوض کا موقع فراہم کیا جائے گا، جس میں نظام کی مضبوطی، ڈیجیٹل جدت اور ماحولیاتی لچک کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیا جائے گا۔

اب تک، ایس بی ایم-جی فیز II کے تحت 11.93 کروڑ سے زائد انفرادی گھریلو بیت الخلاء، 2.62 لاکھ کمیونٹی سینیٹری کمپلیکس، 4.76 لاکھ او ڈی ایف پلس ماڈل گاؤں، 950 سے زائد فعال گوبردھان منصوبے، اور 124 فیکل سلیج ٹریٹمنٹ پلانٹس قائم کیے جا چکے ہیں۔ جیسے ہی ایس بی ایم-جی فیز II مارچ 2026 میں اپنی اختتامی مرحلے تک پہنچ رہا ہے، یہ کانفرنس کامیابیوں کو یکجا کرنے، حاصل شدہ اسباق پر غور کرنے، اور ایس بی ایم-جی کے اگلے مرحلے کے لیے ایک مضبوط رہنمائی کا نقشہ تیار کرنے کا اہم موقع فراہم کرتی ہے۔

ڈی ڈی ڈبلیو ایس ریاستوں اور مرکزی علاقوں کی شرکت کی منتظر ہے، جن کے تجربات اور بصیرت اگلے مرحلے کے خاکے کو شکل دینے میں نہایت اہم کردار ادا کریں گے، اور اس کے ذریعے قومی وژن یعنی صاف، پینے کے قابل اور پائیدار گاؤں کے قیام کو فروغ دیا جا سکے گا۔

 **********

( ش ح۔ اس ک ۔ خ  م  )

U.No.5448


(Release ID: 2161976) Visitor Counter : 15
Read this release in: English , Hindi