وزارت دفاع
حکومت نے فوجی تربیت سے میڈیکل بورڈ آؤٹ کیے جانے والے آفیسر کیڈٹس کے لیے ای سی ایچ ایس سہولیات میں توسیع کی
Posted On:
29 AUG 2025 4:00PM by PIB Delhi
فوجی اہلکاروں کی عزت و وقار اور بہبود کے تئیں اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے، حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت میڈیکل بنیادوں پر فوجی تربیت کے دوران یا اس سے متاثر ہو کر تربیت سے باہر کیے گئے آفیسر کیڈٹس کو سابقہ اہلکاروں کے لیے مختص معاون صحت اسکیم (ای سی ایچ ایس) کی سہولیات فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وہ کیڈٹس جو قومی دفاعی اکیڈمی (این ڈی اے)، آفیسر ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے)، اور انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) جیسے معزز اداروں میں وطن کی خدمت کا جذبہ لے کر شامل ہوتے ہیں، اکثر زندگی بھر معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں، مگر فی الحال انہیں ای سی ایچ ایس کا حق حاصل نہیں کیونکہ انہیں سابقہ اہلکار (ای ایس ایم) کا درجہ نہیں دیا جاتا۔
یہ اقدام اُن کیڈٹس کے لیے ہے جنہیں تربیت مکمل کرنے سے پہلے میڈیکل بنیادوں پر بورڈ آؤٹ کیا گیا ہو، اور مستقبل میں ایسے ہی دیگر کیسز پر بھی یہ سہولت قابلِ اطلاق ہوگی۔ انسانی ہمدردی اور اہل خانہ پر مالی بوجھ کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت نے ایسے کیڈٹس کے لیے معیاری طبی سہولیات کی منظوری دی ہے، بغیر اس کے کہ دیگر زمروں کے لیے کوئی مثال قائم ہو۔ ای سی ایچ ایس سہولیات کے حصول کے لیے درج ذیل شرائط ہوں گی:
- ای سی ایچ ایس کی رکنیت کے لیے درخواست دینا اور ای سی ایچ ایس کے قواعد و ضوابط کو قبول کرنا
- یہ سہولت صرف ذاتی طور پر حاصل کی جائے گی
- ای سی ایچ ایس پولی کلینکس سے مفت او پی ڈی خدمات حاصل کی جا سکیں گی
- ای سی ایچ ایس کے منظور شدہ ہسپتالوں میں کیش لیس او پی ڈی/آئی پی ڈی اور تحقیقات کی سہولت حاصل ہو گی
- کسی اور سرکاری صحت اسکیم کا رکن نہ ہو
اسکیم میں شمولیت کے لیے ایک مرتبہ ادا کی جانے والی سبسکرپشن فیس (جو فی الحال ای ایس ایم آفیسرز کے لیے 1.20 لاکھ روپے ہے) آفیسر کیڈٹس سے نہیں لی جائے گی۔
اگرچہ سالانہ متاثر ہونے والے کیڈٹس کی تعداد کم ہے، لیکن ان کے اہل خانہ پر مالی اور جذباتی بوجھ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ایسی صورتوں میں حکومت معمول کے مطابق انہیں ماہانہ ایگز-گریشیا رقم ادا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ معذوری کی سطح (20 فیصد سے 100 فیصد) کے مطابق ماہانہ ڈسیبلٹی ایوارڈ بھی دیا جاتا ہے۔ اس منظوری کے بعد یہ کیڈٹس ای سی ایچ ایس کے تحت کیش لیس اور لا محدود صحت کی سہولیات حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔
ای سی ایچ ایس اپریل 2003 میں سابقہ اہلکاروں اور ان کے انحصار کرنے والوں کے لیے شروع کی گئی تھی، جو کہ مسلح افواج اور ملک بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں کے موجودہ طبی ڈھانچے کا استعمال کرتی ہے۔ اس کے 30 علاقائی مراکز اور پورے ملک میں 448 پولی کلینکس موجود ہیں، جن کے مستفیدین کی تعداد تقریباً 63 لاکھ ہے۔ اس نیٹ ورک میں 3000 سے زائد منظور شدہ طبی ادارے شامل ہیں۔
*****
ش ح۔ ش ت ۔ ت ح
U. No-5440
(Release ID: 2161867)
Visitor Counter : 25