سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے این آر ایف کی جانب سے پی ایم ای سی آر جی کے ایوارڈ یافتگان کے ساتھ پہلا میٹ اینڈ گریٹ ویبنار


اے این آر ایف کے سی ای او نے تحقیق اور اختراعی پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کے عروج کو متحرک کرنے کے وژن پر روشنی ڈالی

Posted On: 28 AUG 2025 4:36PM by PIB Delhi

انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) نے 26 اگست 2025 کو پرائم منسٹر ارلی کیرئیر ریسرچ گرانٹ(پی ایم ای سی آر جی) ایوارڈ یافتگان کےابتدائی گروپ کے ساتھ اپنا پہلا میٹ اینڈ گریٹ ویبنار منعقد کیا۔

ویبینار میں اے این آر ایف کے سی ای او ڈاکٹر شیوکمار کلیان رمن؛ پروفیسر پونورنگم کماراگورو، آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد، اور اے این آر ایف میڈیا ٹیم کے عہدیدار جنہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جواب دیئے ۔

اپنے پرزنٹیشن میں، ڈاکٹر کلیان رمن نے تحقیق اور اختراع کے پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کے عروج کو متحرک کرنے کےاے این آر ایف کے وژن کی وضاحت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اے این آر ایف ایک قانونی ادارہ ہے جسے وزیر اعظم نے تمام متعلقین کے درمیان سائنسی تحقیق اور اختراع کو آگے بڑھانے کے مقصد سے قائم کیا ہے۔ انہوں نے تحقیق کو پھیلانے اور بڑے پیمانے پر معاشرے کو مشغول کرنے کے لیے سوشل میڈیا کو پہلے درجے کے ٹول کے طور پر استعمال کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، اے آئی ٹولز، اور جدید فارمیٹس جیسے فائر سائیڈ چیٹس اور لائٹننگ ٹاکس کو اپنی تحقیق کو وسعت دینے کے لیے استعمال کریں، تاکہ وسیع تر رسائی اور زیادہ اثر کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کا بنیادی پیغام معیار، اثرات اور نتائج پر مرکوز تھا۔ اور متوازی طور پر سائنس کوآسان بنانے کے اے این آر ایف کی کوششوں کو بہتر بنانے اورپی آئی پر انتظامی بوجھ کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اے این آر ایف کے تمام افسران اور عملے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پی ایم ای سی آر جی پروگرام کو کامیاب بنایا۔

01.jpg

02.jpg

پروفیسر کماراگورو نے سرل( (https://saral.democratiseresearch.in متعارف کرایاجو کہ ایک ڈیجیٹل ٹول سیٹ اور پلیٹ فارم جو تحقیقی مقالوں کو ویڈیوز میں تبدیل کرنے، میڈیا کی رسائی کو فعال کرنے، عوامی مشغولیت کو فروغ دینے، اور گیارہ ہندوستانی زبانوں میں تعاون کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک لائیو پرزنٹیشن دیا اور شرکاء کے کئی تکنیکی سوالات کے جواب دیئے۔

میڈیا ٹیم کی طرف سے پی ایم ای سی آر جی اسکیم کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کو واضح کیا گیا، جس میں اس کی پائیداری اور ان طریقوں پر روشنی ڈالی گئی جن سے محققین اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اس کے دائرہ کار کو زیادہ سے زیادہ بڑھا سکتے ہیں۔

تحقیق کو عوامی بنانے کے لیے اے این آر ایف کے عزم کے ایک حصے کے طور پر، اس ویبینار کا مقصد پی ایم ای سی آر جی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو جوڑنا، وسیع تر پھیلاؤ کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا، اور ایسے تعاون کو فروغ دینا تھا جو تحقیق کے اثرات کو انفرادی لیبارٹریوں سے کہیں آگے کی بات کرتا ہے۔

سائنسی علوم کوآسان بنانےکی کوشش کو مزید فروغ دینے کے لیے گرانٹ کے عمل اور انتظامی پہلوؤں پر اس طرح کے مزید ویبنارمنعقد کئے جائیں گے۔

 

*****

 

 

ش ح-ع و۔ ف ر

UR No-5393


(Release ID: 2161610) Visitor Counter : 15
Read this release in: English , Hindi